Salsa - سالسا

سین خے

محفلین
سالسا
۲ لہسن کے جوے
۱ درمیانی لال پیاز
۳ سے چار لال ٹماٹر
دو ہری مرچیں۔ ہیلاپینیوز بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔
۳ کھانے کے چمچے لیموں کا رس
ایک چوتھائی چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ (آپشنل)
نمک اور کرشڈ کالی مرچ حسبِ ضرورت
۱ کھانے کا چمچ ہاٹ ساس (آپشنل)
۱ سے ۲ کھانے کے چمچے کیچپ (آپشنل)
۱/۴ کپ کٹا ہوا ہرا دھنیا

ترکیب:
لہسن چھلکے سمیت، ٹماٹر، پیاز اور ہری مرچوں کو اوون میں روسٹ کر لیں۔ لہسن جلدی روسٹ ہو جاتا ہے تو اسے پہلے نکال لیں۔ پانچ سے چھ منٹ تک روسٹ کر لیں۔ اگر اوون میں روسٹ کرنا ممکن نہ ہو تو چولھے کے فلیم پر سبزیوں کو فائر روسٹ کر لیں۔

لہسن اور ٹماٹروں کا چھلکا اتار لیں۔ پیاز کی ایک پرت اتار لیں جو کہ روسٹنگ کی وجہ سے کالی ہو گئی ہوگی۔ ہری مرچوں پر سے اگر چھلکا اتارنا آسان لگے تو اتار لیں ورنہ رہنے دیں۔ اگر کم مرچ رکھنا چاہتے ہیں تو ہری مرچوں کے بیج اور وینز نکال دیں۔

سب سبزیوں کو اچھی طرح سے چاپ کر لیں یا پھر فوڈ پروسیسر میں ڈال کر ہلکا سا پیس لیں۔ یہ تھوڑا chunky رہے تو زیادہ اچھا ہے۔

اب اس میں لیموں کا رس، ہرا دھنیا، ہاٹ ساس، کیچپ، نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں۔ سالسا تیار ہے۔

انناس کا سالسا:
بنیادی سالسا میں انناس گرل کر کے ڈال دیں اور سبزیوں کو چاہیں تو روسٹ نہ کریں۔ یہ بغیر روسٹ کئیے ہوئے بھی بہت اچھا بنتا ہے۔ میں انناس پر تھوڑا سا نمک اور ہلکی سی لال مرچ لگا کر گرل کرتی ہوں۔ اگر گرل پین نہ ہو تو فرائے پین میں اتنی دیر سینکیں کہ ہلکا سا سنہرا رنگ نمودار ہونے لگے۔

اگر انناس کے ساتھ لہسن کا مزا اچھا نہ لگے تو لہسن نکال دیں۔ جب انناس کا سالسا بنائیں تو ساری سبزیاں چاپ کریں۔ فوڈ پروسیسر میں ڈال کر پیسیں نہیں۔

اس کے علاوہ بغیر ٹماٹر کے بھی انناس کا سالسا بنتا ہے۔ ٹماٹروں کے بجائے آپ کھیرا لے لیں۔ پودینہ بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

آم اور آڑو کا سالسا
انناس کی جگہ آم بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر ٹماٹروں کے بغیر آم کا سالسا بنانا چاہیں تو بھی بہت اچھا بنتا ہے۔ یہاں بھی سبزیوں کو روسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آم کے بجائے آڑو بھی استعمال کئیے جا سکتے ہیں۔

لوبیا کا سالسا
بنیادی سالسا کو پیسیں نہیں۔ اس میں آدھا کپ کالا لوبیا، آدھا کپ سوئیٹ کارن اور آدھا کپ سفید لوبیا شامل کر دیں۔

میکسیکن سالسا ورڈے

آدھا کلو ہرے ٹماٹر۔ اصل ریسیپی میں ٹماٹروں کی خاص قسم tomatillos ستعمال ہوتے ہیں۔
۱ درمیانی سفید پیاز
۲ سے ۳ ہری مرچیں۔ ہیلاپینیوز بھی استعمال کی جا سکتی ہیں
۲ سے ۳ جوے لہسن
۱/۴ کپ ہرا دھنیا
آدھا چائے کا چمچ پسا ہوا سفید زیرہ
نمک حسبِ ضرورت
ایک کپ پانی

ترکیب:
پیاز، لہسن اور آدھے ہرے ٹماٹروں کو کاٹ لیں اور ایک کپ پانی میں ابال لیں۔ اگر لگے کہ پانی کم ہو رہا ہے تو تھوڑا پانی اور شامل کر لیں۔کوشش کریں کہ پانی کم سے کم رہے۔ابال آنے کے بعد دس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔

باقی آدھے ہرے ٹماٹر اور ہری مرچیں روسٹ کر لیں۔

بلینڈر میں روسٹ ہوئے ٹماٹر، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور ابلے ہوئے ٹماٹر، پیاز اور لہسن پانی سمیت پیس لیں۔ اگر لگے کہ بہت گاڑھا ہے تو تھوڑا پانی اور ڈال لیں۔ نمک بھی شامل کر دیں۔

دو سے تین کھانے کےچمچ تیل گرم کریں اور اس میں بلینڈ ہوا سالسا بیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔
 
فرقان احمد

بہت اعلیٰ! :) بہترین شراکت!
 
Top