سبق PYTHONPATH and Default Directory

PYTHONPATH ایک ماحولیاتی متغیر (environmental variable) ہے یعنی پائتھون راستہ متعین کرنے والی چیز۔​
یہ کافی حد تک PATH سے ملتا جلتا ہے جس میں آپ کے پروگراموں کی تلاش کے لیے روابط ہوتے ہیں۔​
برخلاف PATH کے جو آپریٹنگ سسٹم کو بتاتا ہے کہ کن ڈائریکٹریوں میں exe ڈھونڈنا ہے ، PYTHONPATH پائتھون interpreter کو بتاتا ہے ماڈیول کو کہاں ڈھونڈنا ہے۔​
مندرجہ بالا کوڈ سے آپ پائتھون سسٹم پاتھ دیکھ سکتے ہیں۔​
PHP:
import sys
 
sys.path


ڈیفالٹ ڈائریکٹری جہاں پائتھون انسٹال کی ہے جیسے میرے سسٹم پر ہے​

PHP:
#Python Installed Directory
C:\Python33

آپ ڈیفالٹ ڈائریکٹری IDLE میں فائل اوپن کرتے ہیں تو جس ڈائریکٹری کو کھولتے ہیں اسے بدل دیں تو وہی ڈیفالٹ ڈائریکٹری بن جاتی ہے۔​

اس کے علاوہ PYTHONPATH میں ڈیفالٹ ڈائریکٹری تبدیل کر سکتے ہیں۔ ونڈوز کے لیے یوں ہوگا۔​

PHP:
set PYTHONPATH = "C:\TECHNICAL\scripts"
 
#check if it is set
echo %PYTHONPATH%
 
C:\Python33;C:\Python33\Lib;C:\TECHNICAL\scripts
 
Top