punjnud.com کا تعارف

وقاص سعید

محفلین
السلام علیکم!
ہم لوگ آج کل پنجند ڈاٹ کام بنانے میں مصروف ہیں ۔ پنجند ڈاٹ کام ایک کثیرالزبان ویب سائیٹ ہے۔تقریباًدو سوسے زائدکتابیں برقی کتابوں کی صورت میں دستیاب ہیں اور روزانہ مزید کتابوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔آپ حضرات سے گزارش ہے کہ آپ ویب سائیٹ کے بارے میں اپنی ارأ سے آگاہ کریں اور اپنی تجاویزات سے ہماری حوصلہ افزائیکریں ۔ ابھی ویب سائیت فی الحال اردو پنجابی (شاہ مکھی) اور پنجابی (گرومکھی ) میں دستیاب ہےاورمستقبل میں مزید زبانوں میں اِضافہ ہوتا جائے گا۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہماری اس ویب سائیٹ پر موجود مواد سے فائدہ اُٹھائیں ۔اگر آپ کےپاس کُچھ کتابیں ہیں جو آپ اگر پربھیج سکتے ہوں اور سائیٹ پر لگانا چاہتے ہیں تو آپ اُس کو [ای میل محذوف] پر بھیج سکتے ہیںکاپی رائٹ والا مواد نہیں ڈالا جائے گا ۔ اگر آپ کو پہلے سے موجود کسی بھی مواد کے بارےمیں کوئی اعتراض ہو تو برائے مہربانی دستیاب ای میل پر رابطہ کریں مواد ہٹا دیا جائے گا۔ مجھے اردو محفل کے ایڈمن کا رابطہ بھی درکار ہے شکریہ
 
مدیر کی آخری تدوین:

وقاص سعید

محفلین
جناب میں نے کافی عرصے پاکستان جکھ ماری اور ابھی کچھ عرصہ سے آسٹریلیا میں ہوں میں کچھ سال پہلے انڈیا گیا تو پتا چلا کہ ہماری اردو(ہندی) اور پنجابی تو بولنے میں ایک سی ہے پر انڈیا میں لوگ دیوناگری رسم الخط استمال کرتے ہیں۔ اس لیے میں نے سوچا کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ دونوں ملکوں کے لوگ ایک دوسرے کے کام سے فایدہ اٹھاہ سکیں۔ آپ ابھی فی الحال سایٹ پر گرمکھی پنجابی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو میری کاوش پسند آے گی۔ اگراردو ویب فورم ایڈمن کا رابطہ مل جاے تو مہربانی ہوگی۔
 
تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، وقاص صاحب۔
آپ کی یہ سوچ بہت تعمیری اور خوش آئند ہے۔ دونون زبانوں کی ترویج میں آپ کی یہ سائیٹ بہت مدد کر سکتی ہے۔اپنی کوشش جاری رکھیں، انشاء اللہ آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جناب میں نے کافی عرصے پاکستان جکھ ماری اور ابھی کچھ عرصہ سے آسٹریلیا میں ہوں میں کچھ سال پہلے انڈیا گیا تو پتا چلا کہ ہماری اردو(ہندی) اور پنجابی تو بولنے میں ایک سی ہے پر انڈیا میں لوگ دیوناگری رسم الخط استمال کرتے ہیں۔ اس لیے میں نے سوچا کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ دونوں ملکوں کے لوگ ایک دوسرے کے کام سے فایدہ اٹھاہ سکیں۔ آپ ابھی فی الحال سایٹ پر گرمکھی پنجابی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو میری کاوش پسند آے گی۔ اگراردو ویب فورم ایڈمن کا رابطہ مل جاے تو مہربانی ہوگی۔
اردو ویب فورم ایڈمن کا رابط یہی ہے کہ آپ ان کے لیے یہیں پیغام لکھ دیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جناب میں نے کافی عرصے پاکستان جکھ ماری اور ابھی کچھ عرصہ سے آسٹریلیا میں ہوں میں کچھ سال پہلے انڈیا گیا تو پتا چلا کہ ہماری اردو(ہندی) اور پنجابی تو بولنے میں ایک سی ہے پر انڈیا میں لوگ دیوناگری رسم الخط استمال کرتے ہیں۔ اس لیے میں نے سوچا کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ دونوں ملکوں کے لوگ ایک دوسرے کے کام سے فایدہ اٹھاہ سکیں۔ آپ ابھی فی الحال سایٹ پر گرمکھی پنجابی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو میری کاوش پسند آے گی۔ اگراردو ویب فورم ایڈمن کا رابطہ مل جاے تو مہربانی ہوگی۔
[ای میل محذوف] پر ای میل کر سکتے ہیں یا پھر ابن سعید اور نبیل بھائی کو یہاں آواز دے دیتے ہیں
پاکستان رہتے ہوئے کچھ بہتر کام کر لیتے :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
جناب میں نے کافی عرصے پاکستان جکھ ماری اور ابھی کچھ عرصہ سے آسٹریلیا میں ہوں میں کچھ سال پہلے انڈیا گیا تو پتا چلا کہ ہماری اردو(ہندی) اور پنجابی تو بولنے میں ایک سی ہے پر انڈیا میں لوگ دیوناگری رسم الخط استمال کرتے ہیں۔ اس لیے میں نے سوچا کہ کچھ ایسا کیا جائے کہ دونوں ملکوں کے لوگ ایک دوسرے کے کام سے فایدہ اٹھاہ سکیں۔ آپ ابھی فی الحال سایٹ پر گرمکھی پنجابی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ امید ہے آپ کو میری کاوش پسند آے گی۔ اگراردو ویب فورم ایڈمن کا رابطہ مل جاے تو مہربانی ہوگی۔
  1. عزیزم دیو ناگری میں جو لکھی جاتی ہے، اسے ہندی کہتے ہیں۔ اردو خدا نخواستہ بلکہ ان شاء اللہدیو ناگری میں کبھی نہ لکھی جائے گی
 
Top