privacyکا مسئلہ

اجنبی

محفلین
ایک بار محترمی جناب نبیل حسن نقوی نے لکھا تھا کہ انہیں اپنا اصل نام انٹرنیٹ پر شائع نہیں کرنا چاہیے ۔
اسی سیاق و سباق میں میں منتظمین سے درخواست کرتا ہوں کہ
محفل سے میرے تمام خطوط و پیغامات ختم کر دیے جائیں ۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس سے محفل پر موجود علم میں کوئی کمی واقع ہوگی ، کیونکہ میرے خیال میں میں نے یہاں کوئی معقول بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ یہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے ۔ بلکہ میں کئی روز سے اس پر منطقی انداز میں غوروفکر کر رہا تھا ۔ منتظمین کو کئی ذاتی پیغامات بھیجے مگر جواب نہیں ملا ۔
Please delete all of my messages which I have sent on this Mehfil forum
 

بدتمیز

محفلین
محترمہ اجنبی صاحبہ۔ آپ پہلے یہ تو بتا دیں کہ آپ ہیں کون؟ :twisted:
ماموں جان تم بھی حد سے زیادہ بےوقوف اور
 

wahab49

محفلین
اجنبی جی۔ نبیل جی نے بھی کچھ خاص برا نہیں کہا تھا۔ لیکن موقع محل کی مناسبت سے کہا تھا۔ دوسری بات یہ کہ آپ اردو محفل میں ھیں۔ میں یہاں کافی نیا ھوں۔ لیکن یہاں پر سب ایک فیملی کی طرح ھیں۔ دو دن ایک دوست نہ آئے تو سب اسکا پوچھتے ھیں۔ اور اسکی خیر خبر دریافت کرتے ھیں۔ میں بہت سے فورمز میں رھا ھوں۔ لیکن جو احساس یہاں آ کر ملا ھے شاید ھی کہیں اور ملا ھو۔

فخر سے کہتا ھوں اب کہ میں اردو محفل کا ایک ممبر ھوں۔
آپ اپنے اس فیصلے پر نظرِ ثانی کریں اس لحاظ سے کہ آپ کہیں اور نہیں اردو محفل میں ھیں۔ شاید آپ کو کچھ منفرد نظر آئے گا۔ انشاء اللہ
 

اجنبی

محفلین
جنہوں نے کام کرنا ہے انہیں معلوم ہے کہ میں کون ہوں ۔
تمہیں خوامخواہ بیچ پر ٹانگ اڑا کر کام خراب کرانے کی ضرورت نہیں ہے

وہاب : محترم میں نے بیان کر دیا ہے کہ اس کی وجہ ناراضگی نہیں بلکہ کچھ اور ہے ۔ میں محفل سے جا نہیں رہا ، صرف اپنے پیغامات ختم کرا رہا ہوں
 

wahab49

محفلین
جی بہتر اجنبی جی۔
خوشی ھوئی کہ آپ یہیں پر ھیں۔

منتظمین سے گزارش ھے کہ اجنبی جی کی نیک خواھشات کا احترام کیا جائے۔
 

بدتمیز

محفلین
منتظمین سے گزارش ہے کہ میری نیک خواہشات کا احترام کریں نہ کہ اجنبی کا۔ :twisted:
اگر لیڈیز فرسٹ ہے تو پھر مجبوری ہے پھر اجنبی کو جگہ دینی پڑے گی :twisted:
میرا کام ہی کام خراب کرنا ہے میرے للو لال :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
وہاب تمکو میں نے بتا کیا دیا کہ پوسٹس کے حوالے سے مبتدی معاون تبدیل ہوتا ہے تم نے ہر تھریڈ میں‌ ہی پوسٹس کرنی شروع کر دیں :twisted:
اگر اس طرح سرپٹ پوسٹس کرتے رہو گے تو تمہارے بارے میں عام رائے یہی قائم ہو گی کہ پوسٹس کی تعداد بڑھانے کے لئے بے تکے میسج کرتے ہو۔
 

wahab49

محفلین
شکریہ تمیز جی۔ آج کے بعد تمیز آپ سے سیکھا کروں گا۔ نیا ھوں اسلیے معافی چاھتا ھوں۔ اصلاح کے لیے شکریہ۔ اللہ جزائے خیر دے آپ کو۔
اگر ناچیز کی کوئی بات غلط یا بری لگی تو معذرت خواہ ھوں محترم
 

بدتمیز

محفلین
مجھ سے تمیز مت سیکھنا میں یہاں کافی لوگوں سے بدتمیزی کر چکا ہوں۔ الٹا لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
اور یہ اتنے نستعلیق انداز اختیار کر کے تم مجھ جیسے ڈھیٹوں کو شرمندہ نہیں‌کر سکتے :twisted:
ویسے تمہاری لڑکی کے ولی والے تھریڈ پر پوسٹ پسند آئی جیتے رہو۔ :)
 

wahab49

محفلین
شکریہ محترم۔ میری جان میں جان آئی کہ میرا لکھا کچھ تو پسند آیا۔ لیکن یہ سچ ھے کہ میں نیا ھوں۔ اور نستعلیقی انداز بھی نہیں ھے ۔ دل سے عرض کی تھی مان جائیں بھائی۔ چھوٹا بھائی سمجھ کر
 

بدتمیز

محفلین
ارے یار مجھے کسی کا بغیر کسی وجہ کے مجھسے اس قدر تمیز سے پیش آنا پسند نہیں۔ تم ہر لحاظ سے میرے برابر ہو۔ پھر دوستانہ رویہ اختیار کرو۔ یہ کیا نیچے لگ رہے ہو؟
مجھے رشتے ناطے پسند نہیں۔ کھوکھلے اور مطلبی ہوتے ہیں۔ تمہاری کوئی بات ناپسند نہیں آئی ایسے ہی کہا تھا کہ اگر تم اس طرح پوسٹس کروں گے تو کیا سمجھے جاؤ گے۔
ویسے بھی میرا مقصد تمکو زبردستی روکنا نہیں تھا۔ مذاق میں کہا تھا۔ تم سیریس لے رہے ہو۔ مجے کوئی اعتراض نہیں جہاں دل کرے ضرور لکھو۔ لیکن اگر صرف پوسٹس کی تعداد بڑھانا چاہتے ہو تو پھر تو بے تکا ہو جائے گا۔
 

دوست

محفلین
اجنبی تم ایسا کرو اپنی متعلقہ پوسٹوں پر جاؤ ان کو مدون کرو اور ان سے سارا پیغام اڑا کر اتنا لکھتے جاؤ
"تدوین" یہ طریقہ میں نے انگریزی فورمز سے اڑایا ہے وہ بھی اپنی پوسٹ پر Editلکھ مارتے ہیں ویسے تم کو انگریزی لکھنے کی بھی عادت ہے۔ :wink:
 
بدتمیز نے کہا:
مجھے رشتے ناطے پسند نہیں۔ کھوکھلے اور مطلبی ہوتے ہیں۔ تمہاری کوئی بات ناپسند نہیں آئی ایسے ہی کہا تھا کہ اگر تم اس طرح پوسٹس کروں گے تو کیا سمجھے جاؤ گے۔
ا۔

بی ٹی : میں آپ کی اس بات سے اختلاف کرتا ہوں ۔ میں رشتوں میں جیتا ہوں ۔ ‏
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے آسان طریقہ دوست بھائی نے بتایا۔ باقی ایڈمنز کے پاس اگر وقت ہو تو ایسا ہو سکتا ہے۔ لیکن ایک ایک خط کو الگ الگ دھاگوں سے ختم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
 

اجنبی

محفلین
دوست: یار یہ طریقہ مجھے بھی معلوم ہے مگر میں ہر پوسٹ کو تلاش کر کے کیسے ختم کروں؟
دوسرا جن دھاگوں کو مقفل کر دیا گیا ہے ان میں سے اپنی پوسٹیں کیسے ختم یا مدون کروں؟
منتظمین کے صرف چند سیکنڈ خرچ ہونے ہیں میری تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے میں ۔
میری ان سے درخواست ہے کہ اپنے قیمتی وقت میں سے چند سیکنڈ نکال کر میرے پیغامات ختم کر دیں ۔
ورنہ میں محفل کے قواعد کے خلاف کام شروع کر دوں گا ،پھر مجھے کچھ نہیں کہنا :twisted:
 

wahab49

محفلین
ارے نہیں اجنبی جی۔ آپ کتنا اچھا بول رھے تھے۔ اچانک ایسے کیسے۔ اور پھر آپ کے دستخط دیکھیں ماشاءاللہ آئی چیتا ھیں۔ آپ چیتے بنیں ۔ منتظمین کچھ نہ کچھ کر رھے ھونگے۔
 

زیک

مسافر
اگر آپ ہمیں طریقہ بتا دیں کہ کس طرح منتظمین 15 سیکنڈ میں آپ کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تو آپ کا کام ہو جائے گا۔
 

بدتمیز

محفلین
شمیل: اپنی اپنی بات ہے۔

اجنبی: ہاہاہا یار کیا ہو گیا ہے۔ تم کہو تو میں تمہارے خطوط کے ساتھ دوست کی بتائی ہوئی حرکت شروع کروں؟ :twisted:

وہاب: یہ چیتے ہیں نہیں ان کو کہا جاتا ہے چیتا بن چیتا۔ چکن نہ بن۔
 
Top