phpBB2 اردو کا مکمل پيکج ڈاونلوڈ کريں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اپنی بہلی پوسٹ میں ہی اردو کے حوالے سے مجھے جن مسائل کا سامنا تھا وہ نبیل بھائی اور زکریا بھائی نے اسی وقت ہی حل کردیا تھا.. میں نے یقیناً اس سے پہلے عربی فورم میں کافی کام کیا ہے لیکن اردو کے مسائل عربی سے کافی مختلف ثابت ہوئے جن سے میں یقیناً ناواقف تھا.. میں نبیل بھائی اور زکریا بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری رہمنائی فرمائی.. اس کے بعد سے میں اب تک ایک ایسا اردو فورم پیکج بنانے میں مصروف ہوگیا جس میں پہلے سے ہی کافی موڈ انسٹال ہوں اور کافی تعداد میں ٹیمپلیٹ بھی کیونکہ اردو میں ٹیمپلیٹس کی کافی "کال" ہے...

میرا phpBB2 کا یہ پیکج اردو ویب کے ہی phpBB2 میں کافی ترامیم کر کے تیار کیا گیا ہے جسے میں نے اردو ویب سے صرف چند دن پہلے ہی ڈاونلوڈ کیا تھا.. اس پیکج میں میں نے اپنی دانست کے مطابق چند بنیادی موڈز انسٹال کئے ہیں اور 7 عدد ٹیمپلیٹس بھی تیار کئے ہیں.. تمام ٹیمپلیٹس کو موڈز کے مطابق ڈھالا گیا ہے تاکہ تمام موڈز تمام ٹیمپلیٹس پر کام کر سکیں..

اس پیکج میں 8 عدد موڈز انسٹال کئے گئے ہیں جو کہ یہ ہیں:

1) Last 10 posts اس موڈ سے آخری 10 موضوعات فورم کے تمام صفحات پر سے دیکھے جاسکتے ہیں اور ان میں منتقل ہوا جاسکتا ہے.. یہ موڈ آخری جواب دینے والے رکن کا نام اور موضوع میں جوابات کی تعداد بھی بتاتا ہے.

2) Top 5 یہ موڈ فورم کے صفحہ اول میں فورم میں فعال ترین ارکان کے نام اور ان کے خطوط کی تعداد ظاہر کرتا ہے.. نئے پانچ ارکان اور ان کے خطوط کی تعداد ظاہر کرتا ہے... اور نئے پانچ موضوعات اور ان کے مناظر کی تعداد ظاہر کرتا ہے.. نہ صرف یہ بلکہ فورم میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے موضوع کا عنوان اور اسے پڑھے جانے کی تعداد بھی ظاہر کرتا ہے.

3) یہ موڈ گزے 24 گھنٹوں میں حاضر اور غیر حاضر ارکان کے نام صفحہ اول پر ظاہر کرتا ہے اس سے یہ پتہ چل جاتا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کون آیا اور کون نہیں آیا.

4) "آسان رجسٹریشن" جو فورم کے صفہ اول کے آخر میں زائرین کی سہولت اور ان کی آسان اور تیز ترین رجسٹریشن کا منتظر رہتا ہے.. اس سے رجسٹریشن کے خواہشمند کو ایگریمنٹ سے گزر کر رجسٹریشن فارم تک پہنچنے کی ضرورت نہیں رہتی.. اور صفحہ اول سے ہی ضروری معلومات فراہم کر کے رجسٹریشن کی جاسکتی ہے اس سے رجسٹریشن کا عمل نہ صرف تیز ہوجاتا ہے بلکہ ارکان کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے.

5) Quick Reply اس موڈ سے ہر موضوع کے آخر میں ایک ٹیکسٹ بکس نمودار ہوجاتا ہے جس سے موضوع کے اندر ہی رہتے ہوئے جواب لکھا جاسکتا ہے.. اور اس کے لئے جواب لکھنے کے دوسرے صفحے پر جانی کی ضرورت نہیں رہتی.. اس کے علاوہ اقتباس اور ایموٹیکونز کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے.. اس سے جواب لکھنے میں بہت آسانی پیدا ہوجاتی ہے.

6) "بی بی کوڈ موڈ" یہ موڈ تو معروف ہی ہے جس سے فورم میں فیلش.. ویڈیو.. ساؤنڈ.. ویب کے صفحات اور بہت سی چیزیں دکھانے کی خصوصیت پیدا ہوجاتی ہے اور موضوع کے متن کو خوبصوت انداز میں فارمیٹ کیا جاسکتا ہے.

7) نبیل بھائی کا "اردو ویب پیڈ".

8 ) اس موڈ سے ایڈمن کنٹرول پینل میں "ذاتی پیغامات" کے ایک آپشن کا اضافہ ہوجاتا ہے جس سے منتظم اعلے تمام ارکان کے ذاتی پیغامات نہ صرف پڑھ سکتا ہے بلکہ انہیں حذف بھی کر سکتا ہے.. اس میں نئے.. پرانے.. اور محفوظ تمام پیغامات شامل ہیں.

اس کے علاوہ lang_urdu میں email کا ترجمہ کر دیا گیا ہے چنانچہ اس فورم سے ارکان کو جو ای میلز جائیں گی وہ تمام اردو میں ہوں گی.


7 عدد ٹیمپلیٹس ملاحظہ ہوں:

01yw4.jpg


02ch3.jpg


03qg1.jpg


04bv6.jpg



05kx8.jpg


01tr6.jpg


02cy4.jpg


03in3.jpg


04tr6.jpg


01wb5.jpg


02ut0.jpg


03nc1.jpg


04dk1.jpg


01no3.jpg


02eb8.jpg


03yi6.jpg


04my6.jpg


01pu3.jpg


02is8.jpg


03lv5.jpg


04vj2.jpg


01yc4.jpg


02ql9.jpg


03xx2.jpg


04kc8.jpg


اس پیکج کو پوری طرح سے چیک کر کے جاری کیا جا رہا ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی ایرر نہیں ہے.. مندرجہ بالا تصاویر اس امر کی شاہد ہیں کہ یہ اچھی طرح کام کر رہا ہے پھر بھی اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو ضرور بتائیں اسے دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی.. اس ضمن میں منتظمین کی رائے اور مشورے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ میں ابھی "طفل مکتب" ہی ہوں اور کچھ زیادہ معلومات نہیں رکھتا..

بہتر ہو اگر منتظمین اس کے لئے "ٹیسٹ" فورم بنادیں تاکہ اس کے نقائص (اگر ہوں تو) دور کرنے میں مدد مل سکے..

اس پیکج کو يہاں سے ڈاونلوڈ کريں

دعا کی درخواست

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

بہت شکریہ مکی۔ ماشاءاللہ آپ نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ میں ایک تجویز تو پہلے بھی پیش کر چکا ہوں کہ ٹمپلیٹس کے سٹائل میں کوئی اور فونٹ استعمال کیا جائے۔ شاید آپ اس بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں۔ اب انتظار اس بات کا ہے کہ دوسرے دوست اسے استعمال کرکے اپنی آراء سے آگاہ کریں۔

والسلام
 

عبدالرحمٰن

محفلین
مکی بھائی بہت بہت شکریہ۔

اس سے پہلے میں نے یہاں اردو ویب میں موجود پیکج کو ڈاون لوڈ کرکے اپنے لوکل سرور پر ٹیسٹ کیا مگر اس کا نتیجہ یہ نکلا
http://www.up4world.com/images/store10/2669aa95eb.jpg
اور اب آپ کا یہ پیکج کامیابی سے ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے اور تجربہ کرنا باقی ہے بس ذرا آپ کی ہدایات کا انتظار ہے۔
ایک بار پھر شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمن، آپ پیج پر رائٹ کلک کرکے اس کی Encoding یو ٹی ایف 8 پر سیٹ کر دیں، اس سے پیج ٹھیک نظر آئے گا۔ ویسے یہ پیکج باقی سب جگہوں پر تو ٹھیک چل رہا ہے۔ آپ کے لوکل سرور انوائرنمنٹ کی کنفگریشن کا کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، اپنے اپاچی ویب سرور کی http.conf فائل میں ذیل کی لائن کا اضافہ کرو، اس سے مسئلہ ٹھیک ہو جانا چاہیے:


کوڈ:
AddCharset UTF-8       .utf8
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعریف کا شکریہ نبیل بھائی.. اس میں آپ کا تعاون یقیناً شامل ہے.. لیکن مندرجہ ذیل سے آپ کی کیا مراد ہے:

نبیل نے کہا:
میں ایک تجویز تو پہلے بھی پیش کر چکا ہوں کہ ٹمپلیٹس کے سٹائل میں کوئی اور فونٹ استعمال کیا جائے۔ شاید آپ اس بارے میں مختلف رائے رکھتے ہیں

آپ کس فونٹ کی بات کر رہے ہیں..؟؟

عبد الرحمن بھائی.. آپ کو کسی ہدایات کے انتظار کی کیا ضرورت ہے.. اگر آپ نے پہلے والا فورم لوکل سرور پر چلا لیا ہے تو یہ بھی یقیناً چلا ہی لیں گے.. انتظار تو مجھے آپ کی رائے کا رہے گا.. تاکہ خامیوں کا پتہ چل سکے..

رہی تصویروں والی بات تو یہ سائٹ سعودیہ میں بلاک نہیں ہے.. میرے عربی فورم میں تمام تصویریں اسی سائٹ پر اپلوڈ کر کے دکھائی گئی ہیں اور آج تک کسی نے شکایت نہیں کی کہ تصویر نظر نہیں آرہیں.. یہ کوئی دوسرا مسئلہ لگتا ہے..!!

ویسے "الاتصالات السعودیہ" کا بھروسہ بھی نہیں ہے.. ایسی ایسی سائٹس بلاک کر کے رکھی ہیں جنہیں بلاک کرنے کا کوئی "تک" نہیں بنتا..

واللہ الموفق
 

باسم

محفلین
شکریہ

بہت اعلٰی مکی بھائی
آپ نے کافی محنت کی ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں
اب مزا آئے گا ایک ہی تھیم دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں
اور امید کرتا ہوں یہ سلسلہ جاری رہے گا
اللہ آپ کو خوش رکھے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت شکریہ اور بہت اعلی
آپ نے اردو فورمز چلانے والوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کر دیا ہے
فونٹ کے معاملہ میں نبیل بھائی کی بات درست ہے زیادہ تر لوگ نفیس ویب نسخ فونٹ کو پسند کرتے ہیں یا محفل نسخ فوٹآپ اپنے سٹائلز میں اس فونٹ کو کو شامل کریں اور دوسری ترجیح کے طور پر بے شک تاہوما کو رکھیں تاکہ ااگر کہیں نفیس ویب فونٹ موجود نہ ہو تو تاہوما سے کام چل جائے
میں آپ کا دیا ہوا پیکج دائون لوڈ کر کے چیک کرتا ہوں امیید ہے کہ ایرر فری ہوگا
ایک تجویز یہ ہے کہ:
آپ اپنے ائندہ منتخب شدہ سٹائلز میں HELIUS نامی سٹائل کو ضرور شامل کریں اور اس کو اپنے مختلف موڈز کے مطابق کر کے ڈائون لوڈ کے لیے مہیا فرمائیں یہ سائل یہاں دستیاب ہے:
http://www.phpbbarabia.com
ایک مرتبہ پھر شکریہ اور داد تحسین
والسلام
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

باسم بھائی.. آپ کی قدر کرنے کا ممنون ہوں اور یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رکھنےکی بھرپور کوشش کروں گا.. اب آپ ایک ہی تھیم دیکھ دیکھ کر نہیں اکتائیں گے.. :wink:

شاکر القادری صاحب..

داد وتحسین کا بہت بہت شکریہ.. اگر اس کاوش سے اردو فورمز کی دنیا میں جوش اور ولولہ پیدا ہوتا ہے تو یہ بندے کی خوش قسمتی ہوگی.. میرا بنیادی مقصد اردو کی خدمت اور تبدیلی لانا ہی تھا.. جہاں دوسری زبانوں میں بھانت بھانت کے سٹائل اور موڈز استعمال ہوتے ہیں وہاں تمام اردو فورم ابھی تک "سادہ" ہی چل رہے ہیں.. اس روایت کو کسی نے تو بدلنا ہی تھا.. اور اس کا علاج میری سمجھ میں یہی آیا کہ ایک بالکل تیار "ایڈوانس" پیکج مہیا کر دیا جائے تاکہ اس روایت پر کسی حد تک قابو پایا جا سکے.. یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک ساتھ اتنے سارے ٹیمپلیٹ پیکج میں ڈالے ہیں.. امید کرتا ہوں کہ میری دیکہا دیکہی میں کوئی اور بھی اس میدان میں کودے گا..

آپ کی فرمائش نوٹ کر لی گئی.. آپ کا مطلوبہ ٹیمپلیٹ میرے پاس پہلے سے ہی موجود ہے اور جلد ہی آپ کو فراہم کر دیا جائے گا..

جہاں تک فونٹ کی بات ہے تو میرے پلے یہ نہیں پڑ رہا کہ یہ فونٹ کس چیز میں استعمال کرنے ہیں.. تصویروں میں یا سٹائل شیٹ میں..؟!

واللہ الموفق
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مکی بھائی
ایسا کریں کہ آپ نفیس ویب نسخ اور محفل ویب نسخ فوٹ ڈائون لوڈ کر لیں انہیں اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کریں اور اپنے کمپیوٹر کے لوکل ہوسٹ پر فورم انسٹال کر کے ٹیپملیٹ کی سٹائل شیٹ جو اسی ٹیمپلیٹ کے نام سے ہوتی ہے اس کو ورڈ پیڈ میں اوپن کر کے جہاں جہان فونٹ فیملی للکھا ہوا ہے وہان وہاں تاہوما سے پہلے نفیس ویب نسخ لکھ دیں اور فورم کو چلا کر دیکھیں آپ کے فورم کی لکھائی کا سٹائل تبدیل ہو جائے گا فونٹ سائز کو بھی مناسب تبدیلیاں کر کے اییسی حالت میں لے آئیں کہ اچھے طور سے پڑھا جا سکے
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے قادری صاحب کی بات سے کلئیر ہوگیا ہوگا۔
اصل میں تاہوما اردو والوں کا نہایت ہی بھدا لگتا ہے اس لیے اردو نسخ ایشیا ٹائپ یا نفیس ویب نسخ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔۔
سٹائل شیٹ میں جاکر فونٹ فیملی کی کمانڈ میں اسے سب سے پہلے رکھ کر یہ کام کیا جاسکتا ہے۔۔
اور یہ پیکج اب اردو ویب پر بھی ہونا چاہیے مکی بھائی تاکہ یہاں بھی فائدہ پہنچے اس کا۔۔۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

شاکر القادری صاحب آب کا مطلوبہ ٹیمپلیٹ تیار ہے.. اس میں اردو فونٹ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے.. تصویر ملاحظہ کریں.. اور رائے سے نوازیں..

01rq7.jpg


ٹیمپلیٹ پیکج میں شامل کر دیا گیا ہے.

ویسے ابھی تک کسی نے بتایا نہیں کہ پیکج صحیح کام کر رہا ہے یا نہیں؟؟

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
مکی بھائی اس کے آئکن ابھی تک تاہوما میں ہی ہیں۔۔انھیں نستعلیق میں کردیں تو کیا ہی اچھا ہو۔۔
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

آپ کی بات درست ہے دوست بھائی مگر نستعلیق فوٹو شاپ میں کام نہیں کرتا..

واللہ الموفق
 

دوست

محفلین
ان پیچ میں لکھ کر اسے فوٹو شاپ یا کورل ڈرا میں لایا جاسکتا ہے۔۔۔
میرا خیال ہے ان تصاویر کی تدوین سے ہی کام چل جائے گا۔۔کسی تصویری مدوِن میں کھول کر ان کے موجودہ الفاظ مٹا دیں اور دوسرے گلائف ان پر فٹ کردیں۔۔۔
شاید نبیل بھائی نے ایسے ہی کیا ہے محفل کے موجودہ سٹائل کے آئکنز کے ساتھ۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مکی بھائی
سلام مسنون! ۔۔۔۔ بہت بہت شکریہ ۔۔ ویسے میں یہ ٹیپلیٹ پہلے سے یہاں پر استعمال کر رہا ہوں اسے ذار دیکھیئے
www.alqalam.orgfree.com
لیکن اس میں آپ کے بتائے ہوئے موڈز شامل نہیں ہیں البتہ گرافکس کو میں نے کچھ اپنے طور پر اور کچھ نبیل کے سب سلور سے مستعار لے کر تبدیل کر لیا تھا جس کی وجہ سےے یہ خاصا بھلا لگ رہا ہے ابھی فونٹس کیی تبدیلیاں کرنا باقی ہیں آپکا تیار کردہ ٹیملیٹ ڈائون لوڈ کر کے دیکھتا ہوں ۔۔۔۔۔۔
ایڈوب میں آپ نستعلیق کو لے جا سکتے ہیں وہ اس طرح کہ پہلے نستعلیق کو کورل ڈرا میں لے جائیں اور پھر وہا سے کاپی کر کےے ایڈوب میں لے جائے کوئی مسئلہ ہی نہیںۘ۔
ایک اور اہم بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ یہ کہ جوں جوں کسی کیٹگری میں فورمز کی تعداد بڑھتی ہے اس کے ساتھ ساتھ فورم افقی سمت میں لبا ہوتا جاتا ہے اور یہ لمبائی کنٹرول نہیں ہو پاتی کیونکہ کسی کیٹگری میں موجود فورمز کو صفحہ اول پر ہر فورم نئی سطر میں دکھایا جاتا ہے
اس کو کنٹرول کرنے کے لیے تجویز ہے کہ کیٹگریز کے اندر فورمز کو عمودی دکھایا جائے مثلا:
کیٹگری اس۔۔۔۔۔۔لام
قرآن حدیث فقہ تاریخ سیرت سوانح تذکرے تصوف
اس مقصد کے لیے نبیل نے ایک موڈ mod-ch--16--installedتجویز کیا تھا جوکہ میں نے پی ایچ بی کی سائٹ سے اتارا اور ٹیسٹ فورم پر انسٹال کیاجس سے یہ خرابیاں سامنے آئیں
1۔۔۔۔۔۔بہلے سے موجود کیٹگریز اور فورمز جو کہ اردو میں بنائے گئے تھے ان کی لیگویج؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ کی صورت میں تبدیل ہو گئی
گوکہ بعد میں ان کیٹگریز کو اردو میں ری نیم کر دیا گیا لیکن جو پیغامات لکھے گئے تھے وہ ضائع ہو گئے
2۔۔۔۔۔۔ اس موڈ کے تحت زو نئی کیٹگریز اور فورم بنائے گئے وہ عام پبلک کے لیے اوپن نہ تھے اس کی وضاحت یوں ہے کہ جب میں نے فورم کھولا تو وہ کیٹگریز اور فورمز صفحہہ اول پر نظر نہ آئے لیکن جب میں ایڈمن کے یوزر نیم اور پاسورڈ سے لاگن ہوا تو وہ موجود تھے اور نظر آ رہے تھے پھر جب میں عام یوزر کے پاسپورڈ سے لاگن ہوا تو بھی وہ نظر سے اوجھل ہو گئے
ذرا اس معاملہ پر غور کریں اور اس موڈ میں نبیل کا اردو پیڈ انٹگریٹ کردییں تو بڑا کام ہو جائے گا میں نے حتی الامکان کوشش کی لیکن چونکہ میں ایچ ٹی ام ایل سے ناواقف ہوں نہیں کر پایا
والسلام
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماشاء اللہ قادری صاحب.. آپ کا فورم دیکھ کر خوشی ہوئی.. خاصا اچھا مواد جمع کر رکھا ہے آپ نے..

جہاں تک آپ کے اس مسئلے کا سوال ہے تو اول تو مجھے آپ کے فورم میں کسی قسم کی آلٹریشن نظر نہیں آئی.. سب ٹھیک ہی تھا.. پھر بھی آپ مجھے اس موڈ کا لنک فراہم کردیں تاکہ اس پر غور کیا جاسکے..

ویسے عام پی ایچ پی بی بی فورم کو اس پیکج پر آسانی سے اپگریڈ کیا جاسکتا ہے.. میں اس کی تفصیل جلد فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہوں..

واللہ الموفق
 

مکی

معطل
اپگریڈ کا طریقہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اپنے سادہ فورم کو اس پیکج پر اپگریڈ کرنے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے:

سب سے پہلے تو اس پیکج کو يہاں سے ڈاونلوڈ کريں کیونکہ کچھ "بگ" فکس کئے گئے ہیں اور ایک عدد ٹیمپلیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے.. جن حضرات نے اس پیکج کو ڈاونلوڈ کیا ہے ان سے بھی دوبارہ ڈاونلوڈ کرنے کی درخواست ہے.

1) پیکج ڈاونلوڈ کریں.
2) پیکج میں سے کوئی بھی ٹیمپلیٹ اپنے سرور پر اپلوڈ کر دیں.
3) پیکج میں سے مندرجہ ذیل فائلیں تلاش کر کے اپنے سرور پر اپلوڈ کر کے بدل دیں:

[eng:b48b24aae7][align=left:b48b24aae7]bbcode_box --------------------------> /bbcode_box
quick_reply.php ----------------------> /quick_reply.php
viewtopic.php -------------------------> /viewtopic.php
index.php ------------------------------> /index.php
page_header.php ---------------------> /includes/page_header.php
bbcode.php ----------------------------> /includes/bbcode.php
admin_priv_msgs.php ----------------> /admin/admin_priv_msgs.php
lang_admin_priv_msgs.php ---------> /language/lang_urdu/lang_admin_priv_msgs.php
lang_main.php ------------------------> /language/lang_urdu/lang_main.php[/align:b48b24aae7][/eng:b48b24aae7]
4) اگر ای میل اردو میں چاہتے ہیں تو lang_urdu سے email کا فولڈر بھی اپنے سرور پر اپلوڈ کر دیں.

آپ کا فورم بالکل اس پیکج کی طرح ہوجائے گا.

اہم نوٹ: فائلیں بدلنے سے پہلے اصل فائلوں کا بیک اپ لینا نہ بھولیں.

واللہ الموفق
 
Top