phpbb 3 ریلیز کر دی گئی۔۔ بالآخر!

نبیل

تکنیکی معاون
کئی سالوں کے جانگسل انتظار کے بعد بالآخر پی ایچ پی بی بی کا ورژن 3 سٹیبل ریلیز کر دیا ہے۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر پڑھی جا سکتی ہے۔



phpBB3 Gold Released

پی ایچ پی بی بی ہمارے لیے خاص اہمیت کی حامل رہی ہے کیونکہ محفل فورم کا آغاز پی ایچ پی بی بی فورم کے طور پر ہی ہوا تھا جسے صرف چھ ماہ بعد ہی سی ایچ موڈ فورم پر اپگریڈ کر دیاگیا تھا۔ اس کے بعد اردو محفل فورم پر اردو پی ایچ پی بی بی کا اجراء کیا گیا جو نہ صرف اردو ویب، بلکہ اردو کمپیوٹنگ کا بھی ایک سنگ میل شمار کیا جا سکتا ہے۔ اس سے بالآخر انٹرنیٹ‌ پر اردو فورمز بننے کی راہ ہموار ہو گئی اور کئی اردو فورمز معرض وجود میں آئیں۔ بعد میں ہم نے سی ایچ موڈ فورم کا اردو پیکج بھی ریلیز کر دیا۔

میرے خیال میں phpbb کا ورژن 3 شاید اب ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دوسرے اوپن سورس فورم سوفٹویر جیسے کہ ایس ایم ایف وغیرہ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ لیکن phpbb کو ایک بڑی سپورٹ اور یوزر کمیونٹی کا فائدہ بھی حاصل ہے۔ آج کل کے دور میں فورم سوفٹویر کی ریکوائرمنٹس بہت بدل چکی ہیں۔ اب کسی بھی کارآمد فورم سوفٹویر کے لیے ضروری ہے کہ اس میں ویب سائٹس اور دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ‌ سسٹمز کے ساتھ انٹگریٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہو اور اس میں تبدیلیاں کرنے کے لیے بہتر پلگ ان سپورٹ موجود ہو۔ اگر phpbb کو اوپن سورس فورم سوفٹویر کی دنیا میں اپنی جگہ برقرار رکھنی ہے تو اسے ٹیکنالوجی کی رفتار کا ساتھ دینا ہوگا:
 

دوست

محفلین
پی ایچ پی بی بی تین واقعی سستی کا شکار ہوگیا ہے۔ تاہم دیکھتے ہیں نئے کیا فیچرز ہیں۔ میں سنجیدگی سے اردو کوڈر کو کسی اور سافٹویر پر منتقل کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔
 
Top