PayPal اکاؤنٹ

فاخر بھائی ۔۔۔ لفظ کی غلطی اس کی تعریف میں واضح کر دی گئی ہے کہ یہاں ’’گی‘‘ کا لاحقہ خلافِ قاعدہ لگایا ہے ۔۔۔ شاید اسی لیے یہ لفظ بھی رواج نہیں پا سکا۔

اصول یہ ہے کہ عربی اور فارسی سے ماخوذ الفاظ سے اسم کیفیت بناتے ہوئے محض ی کا اضافہ کیا جاتا ہے، الا یہ کہ لفظ ہائے مختفی پر ختم ہو رہا ہو۔
 
سید عمران

محفلین
جب ’’مبارَک‘‘ کی جگہ ’’مبارِک‘‘ کہنے کو لوگ صحیح بتاتے ہیں۔۔۔
اور ’’درد ہورہا ہے‘‘ کی جگہ ’’درد ہورہی ہے‘‘ کو لوگ ’’اردو کا دامن وسیع ہے‘‘ کہہ کر صحیح گردانتے ہیں۔۔۔
اگر کوئی محتاجگی کہے تو اس اصول کے تحت اسے غلط کیوں قرار دیا جارہا ہے؟؟؟
 
قبلہ آپ مبارَک اور مبارِک کی بات کر رہے ہیں ۔۔۔ یہاں تو لوگ ’’ہے‘‘ کے ساتھ بھی ’’گا‘‘ کا لاحقہ بے دھڑک لگا دیتے ہیں اور ڈکار بھی نہیں لیتے
خود ہمارے گھر میں یہ عالم ہے کہ ہمارے بچے ہوگا کو ہوئیگا کہتے ہیں ۔۔۔ اور ہم منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔۔۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ دوسروں کو ٹوکنے پر قدرت کی طرف سے ہمارے لیے سزا ہے :)
 
آپ بالکل صحیح کہہ رہے ہیں گے۔۔۔
یقیناً ایسا ہی ہوا ہوئیگا!!
 
فہیم

لائبریرین
پے پال کا نہیں البتہ Amazon کا ہے کہ وہ پاکستان میں کام کریں۔ تاکہ Daraz سے جان چھوٹے۔
 
Top