MYBB میں مدد درکار ہے

السلام علیکم​
مجھے مائی بی بی کی انسٹالیشن میں مدد درکار ہے۔ کافی وقت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ برائے مہربانی اگر کوئی جناب مدد کر سکیں تو میری رہنمائی کریں کہ میں اپنی سائٹ پر مائی بی بی کس طرح انسٹال کروں۔ شکریہ​
 
نبیل بھائی شاید کچھ مدد کر سکیں یا پھر دیگر احباب جنھوں نے مائی بی بھی پر ہاتھ صاف کیا ہو۔ ویسے آپ نے اب تک کیا کچھ کیا اور کس نوعیت کے مسائل درپیش ہیں؟ :)
 
السلام علیکم
بھائی ویسے تو میں نے ہوسٹنگ والوں کو میل کر کے مائی بی بی انسٹال کروا لیا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کس طرح ہوا ہے۔ میں سب ڈومین پر کوشش کر رہا ہوں۔ میں نے فائل مینیجر میں جا کر مائی بی بی کا سیٹ اپ اپلوڈ کر کے اسے ان زیپ کر لیا ہے۔ میں نے اسے پبلک ایچ ٹی ایم ایل کے فولڈر میں اپ لوڈ کیا ہے۔ ان زیپ کے بعد میں سائٹ پر جا کر سیٹ اپ کو انسٹال کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو ایرر آ رہا ہے۔ جبکہ پی ایچ پی بی بی میں تو ایسا کوئی ایرر نہیں آتا۔

کوئی مدد کر سکتا ہے تو کر دے۔ تاکہ میرے علم میں مزید اضافہ ہو سکے۔۔۔۔شکریہ
 
اور یہاں موجود سبھی کو الہام ہونے لگا ہے کہ آپ کو کیا ایرر مل رہا ہے۔ :) :) :)

آپ کو کم از کم اتنی تفصیل تو بتانی ہی چاہیے جس سے کوئی مدد کرنے کی کوشش کرتے تو اس کے لیے ممکن ہو سکے۔ :) :) :)
 
السلام علیکم
بھائی یہ ایرر آ رہا ہے انسٹالیشن میں اب۔ اب سمجھ نہیں آ رہا کہ کون سا لاک ختم کرنا ہے جبکہ میرے خیال میں تو کوئی لاک نہیں ہے۔۔۔۔۔:thinking2:

mybb_zpsd82814e6.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ پہلے سے موجود انسٹالیشن کی وجہ سے کوئی lock فائل موجود ہے جسے حذف کیا جانا ضروری ہے۔
 
السلام علیکم
بھائی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
کوشش کے لئے شکریہ

ایک اور سوال

میں مائی بی بی میں اردو فونٹ کیسے ایڈ کروں؟

اور

میں ہرفورم کا الگ الگ آئیکن کیسے رکھوں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مائی بی بی میں اردو سپورٹ شامل کرنے سے متعلق کچھ معلومات یہاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ معلومات کے لیے مائی بی بی کی اپنی سپورٹ فورم سے رابطہ کریں۔
 
مائی بی بی میں اردو سپورٹ شامل کرنے سے متعلق کچھ معلومات یہاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ معلومات کے لیے مائی بی بی کی اپنی سپورٹ فورم سے رابطہ کریں۔


بھائی یہ تو مکمل اردو میں کرنے کے لئے ہے جبکہ میں چاہتا ہوں کہ فورم رہے انگریزی میں ہے بس اردو فونٹ ایڈ ہوجائیں جس طرح وبلیٹن کے فورمز میں ہوتا ہے۔
 
Top