MS Word کے لئے پلگ ان کیسے بنائے جاتے ہیں؟

رانا

محفلین
کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ ورڈ کے لئے پلگ ین یا ایڈانز کیسے بنائے جاتے ہیں؟ میرا مطلب ہے کس لینگویج کو اس مقصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور کیا اس کی کوئی example سورس کوڈ کے ساتھ مل سکتی ہے؟
 

رانا

محفلین
کس قسم کا یا کس مقصد کے لیے پلگ ان چاہیے۔ ؟
کیا vba کبھی استعمال کیا ہے؟

دراصل یونیورسٹی میں میرا فائنل سمسٹر چل رہا ہے جس میں ایک عدد فائنل پروجیکٹ بنانا ہوتا ہے۔ اس کے لئے میں نے مختلف پروپوزل دیئے لیکن کچھ بہت ہائی فائی ہونے کے وجہ سے اور کچھ بہت تھرڈ کلاس ہونے کی وجہ سے ریجیکٹ ہوگئے آخر سر کو میری حالت پر رحم آیا اور خود ہی ایک پروجیکٹ دے دیا کہ ورڈ میں آٹو سمرائز کا ایک فیچر ہے لیکن برائی یہ ہے کہ صرف انگلش کے لئے کام کرتا ہے مجھے یہ کرنا ہے کہ ایک پلگ ان بنانا ہے کہ جو اردو ٹیکسٹ کو سمرائز کردے۔ اس کے لئے الگورتھم وغیرہ تو بعد کی بات ہے پہلے تو مجھے یہ جاننا ہے کہ پلگ ان بنائے کیسے جاتے ہیں۔ بس صرف اتنی مدد درکار ہے کہ میں اتنا چھوٹا سا پلگ ان بنالوں کہ مثال کے طور پر وہ ورڈ کے ڈاکیومنٹ میں موجود تمام ٹیکسٹ کو بولڈ کردے یا اسی طرح کا کوئی چھوٹا سام بےضررسا کام کردے۔ جب میں پلگ ان بنانے کی تیکنیک سمجھ لوں گا تو پھر اپنے اصل پروجیکٹ پر کام شروع کرسکوں گا۔

ابرار بھائی بہت شکریہ آپ کے دئے ہوئے لنک کو اسٹڈی کرکے دیکھتا ہوں۔
 

رانا

محفلین
vba تو کبھی استعمال نہیں کیا لیکن vb میں کچھ تھوڑا سا کام کیا ہے۔ ویسے آجکل C شارپ پر کام کررہا ہوں۔
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے ورڈ 2007، اور 2010 میں سی شارپ میں پلگ لکھنے کی سہولت ہونی چاہیے۔ ڈاٹ نیٹ کے لیے بائنڈنگ وغیرہ دستیاب ہیں ورڈ کی، میں نے کبھی ورڈ فائل کو سی شارپ میں کھولنے کے لیے کچھ سرچ کی تھی۔
 

رانا

محفلین
بہت شکریہ طلحہ بھائی۔ میں نے ان لنکس کو بھی کھنگالا ہے اور کچھ اور بھی سرچ کی ہے تو اب کچھ امید نظر آئی ہے۔ اور شاکر صاحب ابھی سرچ کرنے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی شارپ میں آفس ایپلیکیشن کے لئے addins بنانے کی سہولت دی ہوئی ہے اب اس پر کام کرکے دیکھتا ہوں کہ اگر کچھ بہتر سمجھ سکا تو انشا اللہ شئیر کرتا ہوں۔
 
Top