افضل حسین

محفلین
MS Wordورڈ میں جب اردو لکھنے کے لئے کی بوڑڈ تبدیل کرتے ہیں توہمیں نستعلیق فونٹ کو ڈھونڈنا پڑتا ہے اس مسئلے کا ایک مستقل حل یہ ہے کہ کوئی بھی نستعلیق فونٹ جس میں آپ زیاد کام کرتے ہیں اسے ہمیشہ کے لئے ڈیفالٹ فانٹ بنا لیں۔

تفصیل کے لئے سکرین شاٹ دیکھیں

سب پہلے ورڈ کو اوپن کریں اور فونٹ ڈائیلاگ باکس کو کھولیں
1.jpg

پھر

Complex scriptsکے نیچے فونٹ لسٹ سے کسی بھی نستعلیق فونٹ کو سیلیکٹ کریں اور اس کی سائز کو بھی متعین کریں۔ سب سے آخر میںDefaultبٹن کو کلک کریں اور اسکے بعد ایک ڈائلاگ باکس آئے گا وہاں

ok
بٹن پر کلک کردیں

2.jpg

اب آپ ورڈ کو جب کھولیں گے اور اردو لکھنا چاہیں گے تو وہ نستعلیق میں ہی لکھے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ افضل۔ لیکن جو لوگ نستعلیق فونٹ کو بطور ڈیفالٹ استعمال کرتے ہوں گے وہ یقیناً ڈاکومنٹ کی سمت بھی دائیں سے بائیں رکھتے ہوں گے۔ اس کے لیے کیا بہتر نہیں رہے گا کہ تمام مناسب سیٹنگز کے ساتھ ایک ڈاکومنٹ ٹیمپلیٹ تیار کرکے اسی کو ڈیفالٹ سیٹ کر دیا جائے؟
 
نبیل بھائی ! ہم جیسے بائی لنگوالز کے لیے تو یہی بہتر نہیں کہ ڈیفالٹ اسٹائل بائیں سے دائیں ہونے باوجود ڈیفالٹ فانٹ نستعلیق ہوجائے؟ آپ کی ماہرانہ رائے درکار ہے، ویسے ابھی ہم نے ٹرائی کیا تو ڈیفالٹ فانٹ نستعلیق ہونے کے باوجود ڈیفالٹ اسٹائل انگریزی میں مناسب سیٹنگز دستیاب تھیں، انگریزی فانٹ سمیت۔ پھر جیسے ہی آلٹ شفٹ کے ذریعے اردو میں اسٹائل تبدیل کیا ، واو۔ جمیل نوری نستعلیق سولہ فانٹ سائز سمیت موجود تھا۔
 
افضل حسین

محفلین
شکریہ افضل۔ لیکن جو لوگ نستعلیق فونٹ کو بطور ڈیفالٹ استعمال کرتے ہوں گے وہ یقیناً ڈاکومنٹ کی سمت بھی دائیں سے بائیں رکھتے ہوں گے۔ اس کے لیے کیا بہتر نہیں رہے گا کہ تمام مناسب سیٹنگز کے ساتھ ایک ڈاکومنٹ ٹیمپلیٹ تیار کرکے اسی کو ڈیفالٹ سیٹ کر دیا جائے؟
ایک ترکیب یہ ہےکہ جب آپ اردو لکھنا چاہیں تو کرسر کو دائیں سےلکھنے کے لیے کی بورڈ کی داہنے ہاتھ کی
Shift+Ctrlبٹن کو دبائیں
جب انگریزی لکھنا چاہیں تو کر سر کو بائیں کرنے کے لئے کی بورڈ کی بائیں ہاتھ کی
Shift+Ctrlبٹن کو دبائیں اور انگریزی لکھنا شروع کردیں
Key%2520board.jpg
 
یہ ایک بہت عمدہ طریقہ ہے مجھے بھی اسکی تلاش تھی اس کے لئے بہت بہت شکریہ
ایک بات اور بھی بتائیں اگر آپ کو معلوم ہے تو آپ وگرنہ کوئی بھی ونڈو کا ڈیفالٹ فونٹ تبدیل کیسےکریں خوش آمدید یا ویلکم کا
 
کمپیوٹر جب اسٹارٹ کرتے ہیں تو جو ویلکم لکھا ہوا سکریں آتا ہے آپ کی اس کی بات کررہے ہیں؟
 
متلاشی

محفلین
ایک بات اور بھی بتائیں اگر آپ کو معلوم ہے تو آپ وگرنہ کوئی بھی ونڈو کا ڈیفالٹ فونٹ تبدیل کیسےکریں خوش آمدید یا ویلکم کا
عرفان بھائی اس مقصد کے لئے TuneupUtilities سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کریں اس کی مدد سے آپ Customised ویلکم سکرین اپنی مرضی کی سیٹ کر سکتے ہیں ۔۔!
 
جی شکریہ یہ ونڈو 7 کا بیک گراؤڈ چینج کرنے کے لئے ہے اسے میں بہت پہلے استعمال کرچکاہوں
اب تو کھڑی کی نمبر 8 پر ہوں اس میں خوش آمدید کا آپشن کسی کو معلوم ہو تو بتائیں آپ کے جواب کا بہت بہت شکریہ اور ہاں لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ آپ کا مہر نستعلیق یا نسخ کب ریلیز ہو رہاہے
 
عرفان بھائی ونڈوز 8 تو میں نے ابھی تک استعمال نہیں کی ۔۔۔ ! ایک دفعہ انسٹال کی تھی مگر وی جی اے کے ڈرائیور نہیں مل رہے تھے سو ان انسٹال کر دی ۔۔!
مہر نستعلیق اور نسخ پر کام جاری ہے ۔۔ کام کی اپڈیٹس میں وقتا فوقتا یہاں پیش کرتا رہتا ہوں۔۔۔! جب ریلیز ہوا تو آپ کو اطلاع مل جائے گی!
 
نوشاب

محفلین
بہترین حل بتایا افضل حسین بھائی آپ نے جزاک اللہ
دوسرا بھائی آپ نے جو SNAPSHOTلیے ہیں ان کے لیے کونسا سوفٹ وئیر استعمال کیا ہے
اور اس SNAPSHOTکو کس میں ایڈٹ کیا ہے کیونکہ اسکا ویٹ بہت کم ہے اور پکسلز بہت شاندار ہیں
 
Top