KasperSky vs AVG vs Node32

شہزاد وحید

محفلین
یہ تینوں مشہور زمانہ اینٹی وائرس ہیں۔ اور میں ان تینوں کو آزما چکا ہوں۔ اور میں نے سب سے بہتر کیسپر سکائی کو پایا ہے۔ اس کا جو لاسٹ ورژن ہے یعنی کیسپر سکائی ۲۰۰۹ وہ ہر لحاظ سے ایک عمدہ ترین اینٹی وائرس ہے۔ نا ہی یہ کمپوٹر کی سپیڈ سلو کرتا ہے اور نہ کسی اور طریقہ سے تنگ کرتا ہے۔ اور بہترین ہے۔
بس اس کے ساتھ ایک مسلہ ہے اور وہ یہ کہ اس کو ایکٹو کرنے کے لیئے "کی" خریدنی پڑتی ہے۔ جو ہم پاکستانیوں کو ناگوار گزرتا ہے۔ انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے اس کی کیز مل تو جاتی ہیں لیکن کیسپر سکائی کچھ کچھ دنوں بعد چیک کرتے ہیں اور جو کیز خریدی نہ گئی ہو ان کو بلیک لسٹ یعنی ناکارا کر دیتے ہیں۔ تو آسان حل یہی ہے کہ اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے اور آپ حقیقت میں اپنے کمپوٹر کو سکیور کرنا چاہتے ہیں تو کیسپر سکائی کے علاوہ کچھ مت سوچیں۔

ناڈ تھری ٹو بھی ایک بہترین سافٹ وئیر ہیں۔ اور اس وقت میرے کمپوٹر میں یہی ہے۔ اس کو رجسٹر کرنے کے لئیے بھی یوزر نیم اور پاس ورڈ لگتا ہے لیکن یہ آسانی سے دستیاب ہیں اور بلیک لسٹ بھی نہیں ہوتے۔ یہ اینٹی وائرس بھی بہترین ہے۔ لیکن اگر بہت ہائی لیول پر چلے جائے یعنی پروفیشنل ہیکرز کی ذد میں آجائے آپ کا کمپوٹر تو پھر کبھی کبھی مات کھا جاتا ہے یہ۔ لیکن میرے کمپوٹر میں اور بہت سے دوسرے لوگوں کے کمپیوٹرز میں یہ ایک ایک سال سے چل رہا یے اور کسی قسم کا وائرس نہیں آیا۔ یہ آپ کی ویب ٹریفک کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔اور اس کی بعض کیز تو اس کو ہمیشہ کے لیئے لائسنس دلوا دیتی ہیں۔ یعنی ایک طرح سے فری ہے۔

اب اے وی جی کی باری۔ اس کا جو سات اعشاریہ پانچ ورژن تھا وہ بہت اچھا ہے۔ سسٹم ایسے ہوتا ہے جیسے کہ چیتا۔ یعنی سپیڈ بلکل بھی سلو نہیں ہوتی۔ اس کا ایک مسلئہ ہے کہ یہ ویب ٹریفک کو کنٹرول نہیں کرتا۔ یعنی اگر آپ ایسی ویب پر پہنچ گیئے ہی جہاں سے وائرس ڈائنلوڈ ہونے کا خطرہ ہے تو یہ آپ کو نہیں آگاہ کرتا۔ لیکن اگر وائرس آ جاتا ہے تو یہ ختم کر دیتا ہے۔ جبکہ کیسپر اور ناڈ سائیٹ کھلنے سے پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہ یہ سائیٹ ٹھیک نہیں۔
خیر اس کا جو حال میں آٹھ اعشاریہ صفر ورژن آیا ہے۔ وہ ہر لحاظ سے بہترین ہے۔ کسی وائرس کو پاس پھٹکنے نہیں دیتا۔ اور اس میں اب ویب ٹریفک چیک کرنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ بہت سی سہولتیں جمع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ سپر اینٹی وائرس بن گیا ہے۔ لیکن ایک مسلئہ اس ورژن کے ساتھ یہ ہے کہ یہ سسٹم کو سلو کر دیتا یے۔ لیکن اگر آپ کے پاس ایک جی بی ریم ہے اور کور ڈیو پروسسر ہے تو آپ بے فکر ہو کر یہ انسٹال کریں کیوں کہ یہ کیسپر کی طرح بار بار کیز کو بلیک لسٹ نہیں کرتا۔ بلکہ اس بعض کیز تو اس کو ۲۰۲۰ اءر ۲۰۵۰ تک رجسٹر کر دیتی یے۔
مجھے کیز شیئر کرنے کی اجازت نہیں نہیں تو میں یہاں شیئر کر دیتا۔ اے وی فری ورژن میں بھی دستیاب ہے، اس کے لیئے کوئی کی نہیں چاہیئے۔

ان کے لنکس یہ ہیں۔

KaspeySKY 2009

Node32

AVG Free

AVG Professional
 
arifkarim

معطل
بھائی میں صدیوں سے اے وی جی فری استعمال کر رہا ہوں۔ نہ کمپیوٹر سلو ہے اور نہ ہی وائرس کا نام و نشان۔ دوسرا اس میں ویب ٹریفک مانٹرنگ کی کیا ضروت ہے۔ اسکے لئے تو متعدد فائر والز موجود ہیں، جو صرف اسی کام کیلئے بنائی گئی ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
میں بھی اے وی جی فری استعمال کرتا تھا لیکن اس نئے لیپ ٹاپ پر انسٹال کرنے کے لئے جب grisoft.com پر گیا تو معلوم ہوا کہ یہ اب مفت نہیں رہا۔ اب مجھے Antivir انسٹال کرنا پڑا۔ یہ بھی سسٹم کو سلو نہیں کرتا لیکن وائرس کے سلسلے میں کارکردگی پر شک ہے۔ لیکن کیوں کہ میں IE استعمال نہیں کرتا اس لئے مجھے وائرس کا کوئی ڈر نہیں۔
 
محترم۔ یہ ابھی بھی فری ہے۔کونسا ورژن چاہیے؟ سارے یہاں موجود ہیں:
http://www.filehippo.com/download_avg_antivirus/
 
Ukashah

محفلین
یہ تینوں مشہور زمانہ اینٹی وائرس ہیں۔ اور میں ان تینوں کو آزما چکا ہوں۔ اور میں نے سب سے بہتر کیسپر سکائی کو پایا ہے۔ اس کا جو لاسٹ ورژن ہے یعنی کیسپر سکائی ۲۰۰۹ وہ ہر لحاظ سے ایک عمدہ ترین اینٹی وائرس ہے۔ نا ہی یہ کمپوٹر کی سپیڈ سلو کرتا ہے اور نہ کسی اور طریقہ سے تنگ کرتا ہے۔ اور بہترین ہے۔
بس اس کے ساتھ ایک مسلہ ہے اور وہ یہ کہ اس کو ایکٹو کرنے کے لیئے "کی" خریدنی پڑتی ہے۔ جو ہم پاکستانیوں کو ناگوار گزرتا ہے۔ انٹرنیٹ پر سرچ کرنے سے اس کی کیز مل تو جاتی ہیں لیکن کیسپر سکائی کچھ کچھ دنوں بعد چیک کرتے ہیں اور جو کیز خریدی نہ گئی ہو ان کو بلیک لسٹ یعنی ناکارا کر دیتے ہیں۔ تو آسان حل یہی ہے کہ اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ہے اور آپ حقیقت میں اپنے کمپوٹر کو سکیور کرنا چاہتے ہیں تو کیسپر سکائی کے علاوہ کچھ مت سوچیں۔
میرا خیال ہے کہ کاسپر سب سے بہترین ہے خاص طور پر اس کا 2009 کاسپر سب سے بہتر ہے ۔ کمپیوٹر کو سلو نہیں کرتا ۔
 
فہیم

لائبریرین
Nod32 کا پرانا ورژن 2.7 زبردست ہے۔
نئے ورژن میں یہ پرابلم ہے ہے اس کو اپڈیٹ کرنے کے لیے یوزر نیم اور پاسورڈ چاہیے ہوتا ہے۔
لیکن اس ورژن کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔
اے وی جی وائرس پکڑنے میں کافی سست روی سے کام لیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں۔
کیسپر اسکائی کبھی یوز کرنے کی نوبت نہیں آئی اس لیے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
لیکن وہ بھی اپنی "کی" والے مسئلے کی وجہ سے مار کھارہا ہے۔
 
ہاہاہاہا۔ بھائی کی والا مسلئہ صرف ہم لوگوں کے لئیے ہے۔ یعنی جو خرید نہیں سکتے یا خریدنے کا دل نہیں‌کرتا۔ لیکن باقی دنیا میں یہ اس وقت نبر ٹو پر جا رہا ہے۔ یہ لنک دیکھیں۔

http://anti-virus-software-review.toptenreviews.com/

اور ناڈ کی کیز مل جاتی ہیں۔ آسانی سے گوگل پر سرچ کرنے سے۔ میرا ناڈ دسمبر دو ہزار نو تک رجسٹرڈ ہے۔
 
فہیم

لائبریرین
Norton اور McAfee تو نیچے ہی جاتے جارہے ہیں۔

آپ کے دیئے ہوئے لنک میں دونوں 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
 
شہزاد وحید

محفلین
norton اور Mcafee تو نیچے ہی جاتے جارہے ہیں۔

آپ کے دیئے ہوئے لنک میں دونوں 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
جی بلکل کیوں کہ یہ دونوں کمپنیز اپنے آپ کو اینٹی وائرس کی دنیا میں راجا سمجھتی تھیں۔ لیکن یہ سرف 2004 یا 2005 تک تھا۔ لیکن اب جب تک یہ محنت نہیں کریں گے اور یوزر کی ضروریات کو مد نظر نہیں رکھے گے، تب تک نیچے ہی رہے گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اے وی جی گھریلو استعمال کے لئے محدود فیچرز والا ایڈیشن مفت دیتا ہے لیکن سسٹم کو بالکل ناکارہ کر دیتا ہے رفتار کے حوالے سے
 
Ukashah

محفلین
میرے پاس پی سی پر کاسپر 2009 انسٹال ہے ۔ آج وائرس کا حملہ ہوا ۔ پی سی اوپن ہونے کے بعد بار بار ہینگ پو رہا تھا ۔ کاسپر سرکار سوئے رہے ۔ ابھی آن کیا تو کاسپر نے وائرس ڈیلیڈ کر دیے ۔ ابھی تک تو پی سی صحیح چل رہا ہے ۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ پی سی بار بار ہینگ کیوں ہو رہا تھا ۔
 
سسٹم کل کی تاریخ تک ری اسٹور کرلیں، وائرس نکل جائے گا۔ اور مسئلہ حل ہو جائے گا
 
Ukashah

محفلین
arifkarim
سسٹم کل کی تاریخ تک ری اسٹور کرلیں، وائرس نکل جائے گا۔ اور مسئلہ حل ہو جائے گا
ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے وہ یہ کہ وائرس ڈیلیڈ کرنے کے بعد اب Disk D, اور Disk E کلک کرنے سے یا اٹو پلے کرنے سے اوپن نہیں ہو رہی ۔ سوائے ایک طریقہ سےاوپن ہو جاتی ہے وہ ہے Explorer کرنے سے اوپن ہو جاتی ہے ۔ اینٹی وائرس سے سکین کر کے بھی چیک کر لیا۔ پہلی بار کلک کرنے سے ایک میسج دیا تھا کہ Boot.net istalled اس کو ڈیلیڈ کر دو ، یا نہ کرو۔ میں نے اس کو ڈیلیڈ کر دیا۔ اس کے بعد سے ڈیسک ''' ای ''' اور ڈیسک ''' ڈی '' اوپن نہیں ہو رہی ۔:(:confused::cry:
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہے وہ یہ کہ وائرس ڈیلیڈ کرنے کے بعد اب disk D, اور disk E کلک کرنے سے یا اٹو پلے کرنے سے اوپن نہیں ہو رہی ۔ سوائے ایک طریقہ سےاوپن ہو جاتی ہے وہ ہے Explorer کرنے سے اوپن ہو جاتی ہے ۔ اینٹی وائرس سے سکین کر کے بھی چیک کر لیا۔ پہلی بار کلک کرنے سے ایک میسج دیا تھا کہ boot.net Istalled اس کو ڈیلیڈ کر دو ، یا نہ کرو۔ میں نے اس کو ڈیلیڈ کر دیا۔ اس کے بعد سے ڈیسک ''' ای ''' اور ڈیسک ''' ڈی '' اوپن نہیں ہو رہی ۔:(:confused::cry:

کیا یہ ڈی اور ای ڈرائیوز ایکسٹرنل یا سی ڈی یا ڈی وی ڈی ڈرائیوز ہیں‌یا کہ ہارڈ ڈسک کے حصے؟
 
Ukashah

محفلین
قیصرانی
کیا یہ ڈی اور ای ڈرائیوز ایکسٹرنل یا سی ڈی یا ڈی وی ڈی ڈرائیوز ہیں‌یا کہ ہارڈ ڈسک کے حصے؟
یہ ہارڈ ڈیسک کے حصے تھے ۔ اصل میں یہ مسئلہ حل ہو گیا الحمد للہ ۔ اب جو مسئلہ باقی ہے وہ یہ ہے کہ بار بار پی سی ہینگ ہو رہا ہے ۔ ایکسپلورر 7 کو ہینگ ہونے کی وجہ سے ڈیلیڈ کر دیا گیا ہے ۔ لیکن مسئلہ باقی ہے کہ پی سی بار بارہینگ ہو رہا ہے ۔ کاسپر سسکائی 2009 کوئی وائرس بھی شو نہیں کر رہا ۔ یعنی کو وائرس بھی نہیں ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پی سی ہینگ ہو رہا ہے۔ اس کے لئے آپ ایسا کریں‌کہ ٹاسک بار پر آلٹ کنٹرول اور ڈیلیٹ کا بٹن ایک ساتھ دبا کر ٹاسک مینیجر کو کھولیں۔ اس میں پھر آپ نے چیک کرنا ہے کہ کون کون سے پروگرام چل رہے ہیں اور وہ میموری میں کتنی جگہ اور پروسیسر کو کتنا استعمال کر رہے ہیں۔ وہاں موجود فالتو یا بڑے پروگراموں کی فہرست پر نظر ثانی کرنے سے شاید بہتری ہو
 
Top