Join the protest

اپنے غصے اور احتجاج کو درست سمت میں استعمال کرنے کے لیے ایک راہ ہے۔
join the protest
خصوصا اسلام اباد اور قریب کے رہنے والے تو اس میں‌ضرور ہی شرکت کریں۔
 

زینب

محفلین
جناب بی بی کے ساتھ مل کرprotest کرنے سے اچھا ہے بندا کوئی اور طریقہ اختیار کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ نے بی بی کی یہ کال اب جا کے سنی جب سارے وکالاء بےچارے مار کھا کھا کے جیلوں میں بند ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔بی بی کا ساتھ دینے سے پہلے 2 دن پہلے اس کا ایک امریکی میگزین کو دیا گیا انٹرویو جس میں اس نے کہا ہے کہ۔۔مشرف سے اب بھی مزاکرات ہو سکتے ہیں پڑھ لیں۔۔۔۔کل کراچی سے چلی تو کہا مشرف سے ملاقات کا کئی امکان نہیں اسلام اباد پہنچی توکہا"مشرف سے ملاقات ہو سکتی ہے" ایسے لوگوں کا ساتھ دینے کا فائدہ جن کی کوئی زبان ہی نا ہو۔۔۔۔۔ جو عام شہریوں کو روڈ پے لا کے پولیس کے ہتھے چڑھا کے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کے گھر کی راہ لیں۔۔۔۔۔۔ جناب انکھیں کھلیں اور ان لیڈروں کے چکر سے نکل کے سوچیں۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ سب الزامات ہیں۔
میں تو اس کے حق میں‌اب بھی ہوں کہ خون خرابے و فساد بے بغیر مذاکرات سے بات حل ہوجائے مگر ایساہوتا لگتا نہیں۔ یہ فوجیوں‌کو اسانی سے عقل نہیں اتی۔ جیسے ماضی میں‌مکتی باھنی اور بھارت سے مار کھا کر عقل ائی۔
بہرحال عوامی جماعت ہی عوام کی اواز بنے گی۔ اسلام اباد میں‌پارلیمنٹ کے سامے پی پی پی احتجاج کررہے ہیں۔
امید ہے کہ عوام دوست اس احتجاج میں‌شریک ہوکر فوجی امریت اور مارشل لا کی مذمت کریں‌گے۔
 

ساجداقبال

محفلین
ہین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہاں ہیں۔ یہاں تو مجھے صرف پولیس اور وردی والے نظر آرہے ہیں۔ پی :rolleyes:پی پی پی پی تو کہیں نہیں۔
 
پی پی ایک ڈرامہ باز پارٹی ہے اس وقت اصل احتجاج میڈیا نے کرنا ہے ہفتہ کو 4 بجے

یہ آج میں نے کاشف عباسی سے براہ راست پوچھا ہے اور اس نے یہ کہا ہے کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو اسلام آباد پریس کلب سے پارلیمنٹ تک ہفتہ کو چار بجے احتجاجی واک ہوگی اس میں شامل ہو جائیں اور میں تو اس کی تیاریاں کر رہا ہوں۔
 

رضوان

محفلین
پی پی پی آ گئی میدان میں
ہو جمالو
دکھ جھیلیں بی فاختہ کوے انڈے کھائیں
نئے دور کی فاختائیں کالے کوٹ پہنتی ہیں اور کوے نے چادر اوڑھ رکھی ہے دوبئی سے آتا ہے انڈے کھا کر چلا جاتا ہے۔ (اردو میں موئنث اور مزکر کوا ہی بولا جاتا ہے)
 

ساجد

محفلین
پی پی ایک ڈرامہ باز پارٹی ہے اس وقت اصل احتجاج میڈیا نے کرنا ہے ہفتہ کو 4 بجے

یہ آج میں نے کاشف عباسی سے براہ راست پوچھا ہے اور اس نے یہ کہا ہے کہ اگر احتجاج کرنا ہے تو اسلام آباد پریس کلب سے پارلیمنٹ تک ہفتہ کو چار بجے احتجاجی واک ہوگی اس میں شامل ہو جائیں اور میں تو اس کی تیاریاں کر رہا ہوں۔
محب ،
پی پی پی ، گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ رہی ہے۔ 15 نومبر قریب ہے اس لئیے تھوڑا بہت تو دکھانا ہے نا غیر ملکی میڈیا اور اپنی عوام کو کہ ہم نے فوجی آمریت کے خلاف جدو جہد کر کے سول آمریت کا راستہ ہموار کیا ہے۔ اور یہ بات تو سب کو پتہ ہے کہ محترمہ نے بیان جاری کرنے سے قبل صبح کو ہی برطانیہ کی اعلی شخصیات سے ملاقات کر کے اس بیان کی منظوری لی تھی۔
 
پی پی پی ہی اس وقت عوام کی اواز ہے اور بے نظیر ہی لیڈر ہے۔ یہ میں‌بہت پہلے کہہ چکا ہوں۔
دیکھیے کیسے لوگ پی پی پی پر الزام تراشی کررہے تھے مگر اب ان کے پیچھے چلنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
مجھے سمجھ نہیں‌اتا کہ لوگ دیر سے بات کیوں‌سمجھتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
ہمت بھائی
اتنی جلدی کس بات کی ہے؟
کیا پہلی دفعہ یہ سب ہورہا ہے؟
بینظر لیڈر ہیں اور بیشک انہی کے پیچھے چلیں گے لیکن اسمیں ہماری نالائقی اور گرہ کٹوں کی ہوشیاری کو زیادہ دخل ہے ۔ ہم نے گرہ کٹوانی ہے اس کے بغیر چارہ نہیں ہے بس ہمارا مال لے لیں فوجی بوٹ اور مُلا کے کھُسے سے بچا لیں۔
لیکن ہر دفعہ سو جوتے سو پیاز کا معاملہ کیوں ہوجاتا ہے؟؟؟
 

زینب

محفلین
یہ سب الزامات ہیں۔
میں تو اس کے حق میں‌اب بھی ہوں کہ خون خرابے و فساد بے بغیر مذاکرات سے بات حل ہوجائے مگر ایساہوتا لگتا نہیں۔ یہ فوجیوں‌کو اسانی سے عقل نہیں اتی۔ جیسے ماضی میں‌مکتی باھنی اور بھارت سے مار کھا کر عقل ائی۔
بہرحال عوامی جماعت ہی عوام کی اواز بنے گی۔ اسلام اباد میں‌پارلیمنٹ کے سامے پی پی پی احتجاج کررہے ہیں۔
امید ہے کہ عوام دوست اس احتجاج میں‌شریک ہوکر فوجی امریت اور مارشل لا کی مذمت کریں‌گے۔


جناب اپ کی لیڈر نے اپنے استقبال کے لیے 30 لاکھ لوگ اکھٹے کرنے کا داعوہ کیا تھا تو اپ نے اج احتجاج دیکھ بھی لیا ہو گا اور کر بھی لیا ہو گا جس میں اپ کی لیڈر 300 لوگ بھی نہیں لا پائی۔۔۔اس سے اچھا تھا اپ یونیورسٹیز کے طلبہ نے جو مظاہرہ کیا اس میں شریک ہو کے اصلی احتجاج کرتے کیوں کی وہ طلبہ کسی سیاسی پارٹی کی پاور نہیں دیکھا رہے تھے بلکہ پاکستان سے محبت اور فکر انہیں سڑکوں پے لائی تھی۔۔۔۔۔بی بی سے پاور فل تو طلبہ نکلے جنہوں نے 1500 لوگ اکھٹے کیے۔۔۔۔۔۔۔جس آمریت اور مارشل لاء کے‌خلاف اپ لڑنے چلے ہو اپ کی ٌلیڈر پچھلے 4 دن سے اسی ڈکٹیٹر سے ملنے کی منتیں کر رہی ہے۔۔۔ تو اپ اپنے چشمے کا نمبر بدلوا لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
 

زینب

محفلین
پی پی پی ہی اس وقت عوام کی اواز ہے اور بے نظیر ہی لیڈر ہے۔ یہ میں‌بہت پہلے کہہ چکا ہوں۔
دیکھیے کیسے لوگ پی پی پی پر الزام تراشی کررہے تھے مگر اب ان کے پیچھے چلنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
مجھے سمجھ نہیں‌اتا کہ لوگ دیر سے بات کیوں‌سمجھتے ہیں۔


جی ہاں کیوں نہیں کل 300 لوگ لا کے مظاہرے کے لیے آپ جیسی عوام کی نظروں میں سرخرو ہو چکی ہیں نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔5 کارکن گرفتار کروا کے اب اگلے 5 سال تک نعرہ ہو گا کہ ہم نے احتجاج کیا ،،،،ہم پے لاٹھی چارج ہوا۔،،،ہمارے کارکن پکڑے گئے۔۔آمریت کے خلاف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب حاضری بھی ہو گئی احتجاج کی خبر بھی آگئی ٹی وی پے۔اللہ اللہ خیر سلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے کیا اپ اس بات کا جواب دیں گے کہ اپ کی ٌلیڈر اسلا م ابار میں ہونے کے باوجود مظاہرے کی قیادت کیوں نہیں کر پائی۔۔۔۔۔۔۔؟
 
اپ کے انداز سے تو لگتا ہے کہ اب بیلن اٹھا کر میرے سر پر ماریں‌گیں :)
براہ کرم جب کھاناپکارہی ہوں تو بیچ میں‌کمپیوٹر استعمال نہ کریں‌اور اگر کریں بھی تو میری پوسٹز نہ پڑھیں :)
اچھا اپ ہی بتایے کہ کیا کیا جائے ؟ اگر اپ کے خیال میں‌طلبہ نے بڑا مظاہرہ کیا تو اس کو بڑے پیمانے پر کرنا چاہیے۔ یعنی زیادہ لوگوں‌کو اسٹریٹ پاور دیکھانی چاہیے تاکہ فوج کو عقل ائے۔
مگر یہ جب ہی ممکن ہے جب کوئی سیاسی جماعت جس کے حامی ملک بھر میں‌موجود ہوں‌اور ایک نظریہ پر متفق ہوں‌ میدان میں ائے۔
یہ پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے۔ اپ کا یہ گمان غلط ہے کہ میرا تعلق پی پی پی سے ہے۔ مگر حالات یہی کہتے ہیں‌ پیپلزپارٹی ہی واحد امید ہے۔
مگر اپ یہ کیوں‌چاہتی ہیں‌کہ محترمہ اپ کے پلان کے مطابق عمل کریں۔ ڈنڈا لے کر ائیں‌اور مشرف پر پل پڑیں۔ یہ بچکانہ سوچ ہے۔
پھر اس عمل کا فائدہ ہی کیا اگر اس احتجاجی عمل میں‌جانیں‌ضائع ہوں اور کچھ وصول نہ ہو بلکہ ملک میں‌افراتفری پھیلے۔ کیا برا ہے اگر مقصد مذاکرات سے ہی حاصل ہوجائے۔
پھر یہ مقصد اپ کے مقاصد کی سو فی صد نمائندگی بھی نہیں‌کرسکتے۔ البتہ موافقت ہوسکتی ہے۔ لہذا اپ کو کمپرومائز کرنا پڑے گا۔
ایے وقت ضائع نہ کیجیے۔ اور فوج کی ملکی قانون و ائین کی بے حرمتی کے خلاف اٹھ کھڑی ہواور نو نومبر کو میدان عمل میں اجائیں۔ اگر اپ اس سے متفق نہیں‌ ہیں‌تو اپ پھر کیا کرسکتی ہیں؟
دوسرا کیا راستہ ہے؟ اگر ہے تو بتلایے جو قابل عمل و پراثر ہو۔

حقیقی سیاسی جماعتوں‌اور لیڈران کو برا بھلا کہنے کا رواج فوجی ایجنٹوں‌نے دیا ہے۔ اس عمل سے پرہیز کیجیے ورنہ نادانستگی میں‌اپ اپنے مخالفین کی خواہش ہی پوری کررہی ہیں‌ یعنی کہ مشرف کی حمایت کررہی ہیں۔
ویسے میں چشمہ نہیں‌پہنتا ہوں۔ :)
 

ساجداقبال

محفلین
1100294893-1.gif
اس بات کو تقویت یوں ملتی ہے کہ چند سو میٹر دور اس مظاہرے میں پھینکی گئی گیس ہمیں بالکل محسوس نہیں ہوئی۔
 
اپ کے محسوسات تو احتجاج کا بیرومیٹر نہیں‌ہیں۔
کیا یہ حقیقت نہیں کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جس نے پی سی او کی توثیق کے خلاف پارلمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ باقی جماعتوں سےتو کچھ بھی نہ ہوسکا۔
 
اپ کے محسوسات تو احتجاج کا بیرومیٹر نہیں‌ہیں۔
کیا یہ حقیقت نہیں کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جس نے پی سی او کی توثیق کے خلاف پارلمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ باقی جماعتوں سےتو کچھ بھی نہ ہوسکا۔

ہمت علی آپ کے محسوسات کب سے بیرومیٹر ہو گئے اور کم از کم پوری معلومات تو حاصل کر لیا کریں بات کرنے سے پہلے۔

مسلم لیگ (ن(‌ کے ڈھائی ہزار سے زیادہ کارکن گرفتار ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ کریک ڈاؤن بھی اسی جماعت پر ہوا ہے۔

جماعت اسلامی کے بھی سینکڑوں کارکن گرفتار ہوئے ہیں اور جماعت نے ایک دو جگہ مظاہرہ بھی کیا ہے۔

پارلیمنٹ کے سامنے پی پی نے جو شرمناک مظاہرہ کیا اس کا بار بار ذکر کرکے کیوں پی پی کو بھی شرمندہ کر رہے ہیں اگر وہ مظاہرہ تو پی پی پی کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

پی پی پی اور جے یو آئی کے کارکنان کو گرفتار نہ کرنے کی حکومتی یقین دہانی بار بار آ رہی ہے اور اب جا کر شاید دکھاوے کے لیے کچھ کو گرفتار کیا جائے۔

کیا یہ حقیقت نہیں کہ پی پی ان جماعتوں میں شامل ہے جنہوں نے بیمثال جرات اور استقامت کے حامل جج صاحبان کو دوبارہ بحال کرنے کے بارے میں ایک لفظ منہ سے نہیں نکالا کیونکہ پی پی کو اپنی حقیقت خوب معلوم ہے کہ یہ جج اگر بحال ہو گئے تو پی پی کی کرپشن اور الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے کبھی پورے نہ ہو سکیں گے جو وہ امریکہ بہادر ، برطانیہ اور مشرف سے مل کر بنا چکی ہے جس کے تحت اس نے قوم کے ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر کو مجرم قرار دیا اور امریکہ کے پاکستان پر حملے کی اجازت دینے والا بیان بھی دیا۔

کیا آپ کی آنکھیں اب بھی بند ہیں ؟
 
Top