iso فائل بنانی ہے

السلام علیکم
کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے میں اپنے سسٹم میں موجود ونڈوز کی آئی ایس او فائل بنا سکوں اور اس کو ڈی وی ڈی میں کر سکوں۔ یعنی کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں اپنے سسٹم میں موجود ونڈوز کو ڈی وی ڈی میں کر سکوں؟

پلیز کوئی بتائے۔
 

عدیل منا

محفلین
"آئی ایس او" یا "ان آر جی" بنانے کیلئے آپ کے پاس پہلے سے آٹو انسٹال سی ڈی یا ڈی وی ڈی ہونی چاہئے۔ فائل یا بیک اپ سے بنانے کا کوئی فائدہ
نہیں۔ میں Nero 7 سے iso or nrg بنا سکتا ہوں۔ اگر آپ کے پاس یہ سب ہیں تو گائیڈ کرسکتا ہوں۔
 
"آئی ایس او" یا "ان آر جی" بنانے کیلئے آپ کے پاس پہلے سے آٹو انسٹال سی ڈی یا ڈی وی ڈی ہونی چاہئے۔ فائل یا بیک اپ سے بنانے کا کوئی فائدہ
نہیں۔ میں Nero 7 سے iso or nrg بنا سکتا ہوں۔ اگر آپ کے پاس یہ سب ہیں تو گائیڈ کرسکتا ہوں۔



جی بھائی آپ بتائیں کہ میں کس طرح نیٹرو 7 سے ونڈوز کی آئی ایس او فائل بنا سکتا ہوں۔ میں ابھی یہ سافٹ ویر کر لیتا ہوں۔ آپ بتائیں۔۔۔
 

عدیل منا

محفلین
آپ کا سوال اس سے متعلق نہیں بھی ہے تو بھی یہ مفیدمعلومات ہیں۔ اس کو آسان الفاظ میں bootable CD or DVD بنانا کہتے ہیں۔ میں تصاویر کی مدد سے رہنمائی کررہا ہوں۔ پہلے آپ CD Drive میں ایک خالی CD or DVD ڈالیں۔ پھر Nero 7 اوپن کریں۔ تصویر میں step-1 پر تیر کی مدد سے نشاندہی کی گئی ہے۔ اس پر کلک کریں۔
1step.jpg
 

عدیل منا

محفلین
step-1 پر عمل کرنے سے اس تصویر میں دی گئی شکل سامنے آئے گی۔ اس میں step-2 کی مدد سے Nero Express کی طرف اشارہ ہے۔ اس پر کلک کریں۔
2step.jpg
 

عدیل منا

محفلین
step-2 پر عمل کرنے سے اس تصویر میں دی گئی شکل سامنے آئے گی۔ اگر CD استعمال کر رہے ہیں تو Deta CD سلکٹ کریں، DVD کی صورت میں Deta DVD سلکٹ کریں میرے پاس ابھی خالی DVD دستیاب نہ ہونے کی وجہ CD کی مدد سے رہنمائی کر رہا ہوں۔ اب step-3 پر منتخب جگہ پر کلک کریں۔
3step.jpg
 

عدیل منا

محفلین
اس تصویر میں step-5 کلک کرنے سے ایک چھوٹی سی bar کھلی ہے جس پر دو آپشنز ہیں۔ iso & nrg۔ میں nrg کو ترجیح دیتا ہوں۔ فرق کوئی نہیں ہے۔ بس دل کی تسلی جس پر ہو۔ دونوں میں سے کوئی سی آپشن سلکٹ کریں، Browse کی مدد سے پاتھ اپنی مرضی کا رکھنا چاہیں تو منتخب کرلیں۔
step-6 پر go پر کلک کریں۔
5step.jpg
 
Top