How to Install Modem in Ubuntu 8.04 LTS

پی کے ٹن

محفلین
السلام علیکم
میں نے یوبنٹو کا جدید ترین ورژن انسٹال کیا ہے لیکن اس میں موڈیم کو انسٹال نہیں کر پا رہا ہوں مجھے موڈیم کا ڈرائیور مل گیا ہے میرے موڈیم کی تفصیلات زیل میں ہیں
PCTel PCT1688w
یہ میرے موڈیم کا نام ہے اور زیل کے لنک سے میں اس کے ڈرائیور بھی ڈاؤن لوڈ کر چکا ہوں
http://linmodems.technion.ac.il/pctel-linux/pctel-0.9.7-9-rht-6.tar.gz
اس کے علاوہ زیل کے لنک سے اس کو انسٹال کرنے کے بارے میں پڑھا بھی ہے
https://help.ubuntu.com/community/DialupModemHowto
https://help.ubuntu.com/community/DialupModemHowto/PcTel
لیکن کچھ بھی سمجھ نہیں آرہی ہے میں درخواست کروں گا کہ کوئی بھائی اردو میں آسان سے طریقے سے سمجھا دے کہ موڈیم کو کس طرح انسٹال کرنا ہے اور اس کے بعد ڈائل اپ کنکشن کس طرح بنانا ہے آپ کی بڑی نوازش ہوگی
دوسرا مسلہ مڈیا پلیر ہے وہ مندرجہ زیل ارر دے رہا ہے کسی کوڈ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا کہہ رہا ہے لیکن وہ کس طرح ڈاؤن لوڈ کروں جبکہ موڈیم ہی نہیں ہے اگر کسی بھائی کو ان کوڈز کے لنک معلوم ہوں تو وہ بھی دے دے ویسے میں اس بارے میں بھی کافی سرچ کی ہے اور کوڈز بھی ڈاؤن لوڈ کیے ہیں کچھ تو انسٹال ہی نہیں ہوتے اور کچھ کہتے ہیں کہ یہ کوڈ پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن میڈیا پلیر کوئی فائل پلے نہیں کرتا اور مندرجہ زیل ارر آرہی ہے کوئی بھائی مہربانی کرکے اس مسلے کو بھی سلجھا دے بس یوبنٹو کے ساتھ میرے یہی دو مسلے ہیں باقی یہ ایک اچھا اوپریٹنگ سسٹم ہے اگر یہ مسائل حل ہوجائیں تو میں ونڈو کا استعمال ترک کرکے اس کو ہی یوز کروں گا
15553118pn3.jpg
 

دوست

محفلین
Alt + F2 دبائیں۔ ونڈو میں یہ کمانڈ دیں۔
gksudo gedit /etc/apt/sources.list
اس کے بعد پاسورڈ مانگا جائے گا مہیا کریں۔ نئی فائل کھل جائے گی۔
یہ لائن تلاشیں اس کے شروع میں ایک # ہوگا اسے ختم کردیں۔ بلکہ اپنی فائل میں موجود لائن کو اس سے بدل ڈالیں۔ مزید یہ لائن بھی شامل کرلیں۔ فائل کے آخر میں۔
اس کے بعد ٹرمینل کھول لیں۔ یہ آپ کو اوپر بائیں جانب پہلے مینیو میں Accessories تلے مل جائے گا۔ اس میں یہ کمانڈ دیں۔
یہ پیکج لسٹ کو اپڈیٹ کرلے گا پھر یہ پیکج انسٹال کرلیں۔
sudo apt-get install ubuntu-restricted-extras
یہ کمانڈز بس کاپی پیسٹ کرتے جائیے گا۔ اگر رئیل میڈیا وغیرہ کے گانے چلانے ہیں تو مزید ایک پیکج انسٹال کرلیں۔
آپ نے موڈم کے سلسلے میں جس ٹیوٹوریل کی طرف اشارہ کیا ہے یہ اتنی مشکل انگریزی میں نہیں۔ آپ کو لینکس میں قدم قدم پر انگریزی دستاویزات سے واسطہ پڑے گا اس لیے گھبرائیے نہیں۔ ایک بار سمجھ نہیں آتی تو دوسری بار پڑھیں۔ جہاں سے سمجھ نہیں آتی اس حصے کے بارے میں پوچھ لیں۔ اتنے بڑے ٹیوٹوریل کو ترجمہ کرنا خاصا وقت طلب کام ہے۔
وسلام
 

پی کے ٹن

محفلین
میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا مشکور ہوں دوست بھائی یہ سب کچھ تو آپ نے میڈیا پلیر کے متعلق تحریر فرمایا ہے مہربانی فرما کر موڈیم کے بارے میں بھی کچھ تحریر کریں عین نوازش ہوگی میں اس کو چیک کر تا ہوں اور پھر موڈیم والے صفحے کو بھی ایک دو بار اچھی طرح سے پڑھتا ہوں مسلہ یہ ہے اس میں " کرنل " وغیرہ وغیرہ جیسی مشکل اصطلاحات درج ہیں جس کی وجہ سے مشکل پیش آتی ہے
 

دوست

محفلین
کرنل آپریٹنگ سسٹم کے مغز کو کہتے ہیں جو ہارڈوئر کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھتا ہے۔ اسی کے اوپر تصویری مواجہ یعنی جی یو آئی کام کرتا ہے جس کے ساتھ صارف "کھلواڑ" کرتا ہے۔ یہ ڈرائیور کرنل کے کسی پرانے ورژن کے لیے ہی کارآمد لگ رہا ہے۔ اس ٹیوٹوریل میں آپ کو پرانا کرنل انسٹال کرنا پڑ رہا ہے اصل میں۔ یہ ٹیوٹوریل کوئی تین سال پرانے ورژن بریزی بیجر کے لیے ہے۔ موجودہ کے لیے بھی نہیں‌۔ لگتا ہے آپ کا موڈم خاصا پرانا ہے۔
 

پی کے ٹن

محفلین
جی دوست بھائی آپ نے خوب پہچانا موڈیم خاصا پرانا ہے تقریبا کم از کم بھی چھ یا پانچ سال تو لازمی طور پر پرانا ہوگا میں نے دو تین کمپیوٹر بدلے ہیں اور ہر ایک میں اسی موڈیم کا استعمال کیا ہے اور یہ میں نے نیا بھی نہیں لیا تھا بلکہ میرے ایک عزیز نے مجھے تحفتا دیا تھا اب اللہ جانے ان کے پاس کتنے عرصے سے چل رہا تھا یوں ایک تو اس موڈیم نے اپنا سکہ منوا لیا اور اپنی بہترین کارکردگی سے مجھ کو حیران کر کے رکھ دیا دوسرا اس کا اور میرا بڑا پرانا ساتھ ہے اس لیے مجھے یہ بہت عزیز ہے اور اوپر آپ نے جو میڈیا پلیر کے متعلق سوال کا جو جواب عنایت فرمایا ہے بدقستمتی سے کارگر ثابت نہیں ہوا کیونکہ آپ نے زیل کی جس لائن کو تبدیل کرنے کا کہا ہے ویسی کوئی اس فائل میں ہے ہی نہیں
deb http://pk.archive.ubuntu.com/ubuntu/ hardy-backports main restricted universe multiverse
لیکن اس سے ملتی جلتی ایک لائن ہے جس میں pk کی جگہus ہے میں نے اس سے پہلے # کا نشان ہٹا کر اور وہ دوسری والی لائن جو آپ نے بتائی ہے وہ بھی اس کے آخر میں کاپی پیسٹ کی ہے اور پھر اس کو سیو کیا پھر ٹرمینل کو اوپن کر کے کمانڈ دی جو آپ نے اوپر بتائی ہے تو اس نے پاس ورڈ مانگا پاس ورڈ دینے کے بعد کچھ عجیب سا لکھا ہوا آرہا ہے جو کچھ سمجھ نہیں آرہا میں آپ نے سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے ان پلگ انز کے لنک دے دیں ہوسکتا ہے جو پلگ انز میں نے ڈاؤن لوڈ کیے ہیں وہ صحیح نا ہوں اور بدقستمتی سے مجھ سے وہ لنکز بھی ضائع ہوگئے ہیں جہاں سے میں نے ان پلگ انز کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا اس لیے آپ نے عاجزانہ درخواست ہے کہ آپ ان پلگ انز کے لنک دے دیں آپ کا بے حد شکریہ
 

محمد سعد

محفلین
اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ موڈیم والا بنگالی بابا یہاں آ گیا ہے۔ :grin:
فی الحال چونکہ میں نے پی سی ٹیل والا موڈیم کبھی استعمال نہیں کیا، چنانچہ تحقیق میں ایک دو دن لگ سکتے ہیں۔
فی الحال صرف میڈیا پلئیر کے بارے میں بتا سکتا ہوں۔ تصویر کے مطابق آپ کو جو پیکجز درکار ہیں، ان میں سے ایک تو یہ ہے۔
http://packages.ubuntu.com/hardy/gstreamer0.10-ffmpeg
دوسرے کے بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ کون سا ہے۔
اس کا پتا لگانے کا ایک سادہ سا طریقہ تو یہ ہے کہ آپ دونوں کے نام منتخب کر کے install کا بٹن دبا دیں۔ پیکجز کو ڈاؤن لوڈ نہ کر پانے پر یہ آپ کو ان پیکجز کے نام بتائے گا، جو ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکے۔ اس سے آپ کو پیکجز کے ٹھیک ٹھیک نام معلوم ہو جائیں گے۔ یہ نام کچھ اس طرح کے ہوں گے جیسے gstreamer0.10-ffmpeg وغیرہ۔
اب ایسا کریں کہ ونڈوز میں انٹرنیٹ لگا کر http://packages.ubuntu.com پر اپنے مطلوبہ پیکجز تلاش کریں۔ Distribution والے خانے میں hardy منتخب کرنا ہے۔ اور جو نتائج آئیں، ان میں ڈاؤن لوڈ کے لیے i386 والے لنک پر جانا ہے۔ اس طرح آپ کو تمام درکار پیکج بھی مل جائیں گے۔ اور تب تک میں موڈیم کے بارے میں بھی کچھ تحقیق بھی کر لوں گا۔

اور اگر آپ چاہیں تو اپنے موڈیم کے لیے بالکل درست ڈرائیور معلوم کرنے کے لیے درج ذیل ربط سے scanModem پروگرام ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
http://132.68.73.235/linmodems/packages/scanModem.gz
اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے gzip فائل میں سے نکال لیں اور چلائیں۔ جہاں پر یہ پڑا ہوگا، وہیں پر ایک فولڈر Modem کے نام سے بن جائے گا۔ اس فولڈر میں ModemData.txt نامی فائل میں آپ کو ڈرائیور کے حصول کے لیے اچھی خاصی معلومات مل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو مزید معلومات کے لیے دیگر فائلوں کا مطالعہ بھی کر سکتے ہیں۔
جب تک آپ یہ تحقیقات کرتے ہیں، میں بھی آپ کے موڈیم کے حوالے سے اپنی کھوج شروع کر دیتا ہوں۔ :)
 

دوست

محفلین
مجھے یہ خیال ہی نہیں رہا کہ آپ کے پاس انٹرنیٹ‌ کی سہولت نہیں ہے۔ جب تک انٹرنیٹ‌ فعال نہ ہو آپ یہ پیکج انسٹال نہیں کرسکتے۔ یہ سارے ایرر اس بات کے ہونگے کہ پیکج اتارا نہیں جاسکا یا سرور ناقابل رسائی ہے۔
 

پی کے ٹن

محفلین
محمد سعد بھائی وہ سکین موڈیم والا کام میں پہلے ہی کر چکا ہوں اس کے بعد اس کی فائل ModemData کو بھی پڑھ چکا ہوں اس میں جو تفصیلات تھیں وہ درجہ زیل ہیں
Only plain text email is forwarded by the Discuss@Linmodems.org List Server,
as HTML can contain viruses. Use as the email Subject Line:
YourName, YourCountry kernel 2.6.24-16-generic
With this Subject Line cogent experts will be alerted, and useful case names left in the Archive.
YourCountry will enable Country specific guidance. Linux experts in YourCountry
can be found through: http://www.linux.org/groups/index.html.
They will know your Country's modem code, which may be essential for dialup service.
Responses from Discuss@Linmodems.org are sometimes blocked by an Internet Provider mail filters.
So in a day, also check the Archived responses at http://www.linmodems.org
-------------------------- System information ----------------------------
CPU=i686,
Linux version 2.6.24-16-generic (buildd@palmer) (gcc version 4.2.3 (Ubuntu 4.2.3-2ubuntu7)) #1 SMP Thu Apr 10 13:23:42 UTC 2008
scanModem update of: 2008_06_05

There are no blacklisted modem drivers in /etc/modprobe* files
Attached USB devices are:
ID 15d9:0a33
ID 413c:2100 Dell Computer Corp. SK-3106 Keyboard

USB modems not recognized

For candidate card in slot 00:0e.0, firmware information and bootup diagnostics are:
PCI slot PCI ID SubsystemID Name
---------- --------- --------- --------------
00:0e.0 134d:2189 134d:1002 Modem: PCTel Inc HSP56 MicroModem

Modem interrupt assignment and sharing:
--- Bootup diagnostics for card in PCI slot 00:0e.0 ----
[ 25.122389] ACPI: PCI Interrupt 0000:00:0e.0[A] -> GSI 17 (level, low) -> IRQ 16
[ 25.124166] 0000:00:0e.0: ttyS1 at I/O 0x8408 (irq = 16) is a 16450
[ 25.125221] 0000:00:0e.0: ttyS2 at I/O 0x8410 (irq = 16) is a 8250
[ 25.126281] 0000:00:0e.0: ttyS3 at I/O 0x8418 (irq = 16) is a 16450
[ 25.126678] Couldn't register serial port 0000:00:0e.0: -28

=== Finished firmware and bootup diagnostics, next deducing cogent software. ===

Predictive diagnostics for card in bus 00:0e.0:
Modem chipset detected on
CLASS="Class 0703: 134d:2189"
NAME="Modem: PCTel Inc HSP56 MicroModem "
SUBSYS=134d:1002
PCIDEV=134d:2189
IRQ=16
IDENT=slamr

For candidate modem in: 00:0e.0
Class 0703: 134d:2189 Modem: PCTel Inc HSP56 MicroModem
Primary device ID: 134d:2189
Support type needed or chipset: slamr


----------------end Softmodem section --------------
134d:2189 is a PCTel HSP56 MicroModem 688T modem with the Oasis chipset.
Under 2.6.n kernels, it is only supported through the Smartlink slamr.ko driver.

The modem is supported by the Smartlink slamr
plus the slmodemd helper utility. Read the
DOCs/Smartlink.txt and Modem/DOCs/YourSystem.txt for follow through guidance.


From http://linmodems.technion.ac.il/packages/smartlink/Ubuntu/ ,
download the package slamr-2.6.24-16-generic.tar.gz
Under Linux, open a terminal and unpack with:
$ tar zxvf slamr*.tar.gz
Move into the unpacked folder
$ cd slamr-2.6.24-16-generic
Look around
$ ls
Run the
$ sudo ./setup

Afterwards do:
$ slmodemd --help
$ slmodemd --countrylist &> Clist.txt
If not in the USA, look for your COUNTRY_NAME therein.
Do and edit with:
$ sudo gedit /etc/default/sl-modem-daemon
and therein replace the USA in the line:
SLMODEMD_COUNTRY=USA
This will provide for the correct Country setting in the automated:
slmodemd -c COUNTRY /dev/slamr0

Read the DOCs/Smartlink.txt and DOCs/YourSystem.txt
Writing DOCs/Smartlink.txt
============ end Smartlink section =====================

Completed candidate modem analyses.

The base of the UDEV device file system is: /dev/.udev

Versions adequately match for the compiler installed: 4.2.3
and the compiler used in kernel assembly: 4.2.3



Minimal compiling resources appear complete:
make utility - /usr/bin/make
Compiler version 4.2
linuc_headers base folder /lib/modules/2.6.24-16-generic/build

However some compilations and executable functions may need additional files,
in the FileNames.h (so called kernel "h"eaders) collection installed in /usr/include/ .
For martian_modem, additional required packages are libc6-dev (and for Debian/Ubuntu,
linux-libc-dev). The also required headers of package libc6 are commonly installed by default.
Compiling hsfmodem drivers does require linux-libc-dev and libc6-dev packages, for kernels 2.6.24 and later versions.
In not included on your install CD, search for them at http://packages.ubuntu.com
or comparable Repository for other Linux distros.
When compiling ALSA drivers, the utility "patch" will also be needed.




If a driver compilation fails, with message including some lack of some FileName.h (stdio.h for example), then
Some additional kernel-header files need installation to /usr/include. The minimal additional packages are libc6-dev
and any of its dependents, under Ubuntu linux-libc-dev

If an alternate ethernet connection is available,
$ apt-get update
$ apt-get -s install linux-kernel-devel
will install needed packages.
For Debian/Ubuntu related distributions, run the following command to display the needed package list:

Otherwise packages have to be found through http://packages.ubuntu.com
Once downloaded and transferred into a Linux partition,
they can be installed alltogether with:
$ sudo dpkg -i *.deb


Checking pppd properties:
-rwsr-xr-- 1 root dip 269256 2007-10-04 15:57 /usr/sbin/pppd

In case of an "error 17" "serial loopback" problem, see:
http://linmodems.technion.ac.il/linmodems/archive-sixth/msg02637.html

To enable dialout without Root permission do:
$ su - root (not for Ubuntu)
sudo chmod a+x /usr/sbin/pppd
or under Ubuntu related Linuxes
sudo chmod a+x /usr/sbin/pppd

Checking settings of: /etc/ppp/options
asyncmap 0
noauth
crtscts
lock
hide-password
modem
proxyarp
lcp-echo-interval 30
lcp-echo-failure 4
noipx

In case of a message like:
Warning: Could not modify /etc/ppp/pap-secrets: Permission denied
see http://linmodems.technion.ac.il/bigarch/archive-sixth/msg04656.html


Don't worry about the following, it is for experts should trouble shooting be necessary.
==========================================================

Checking for modem support lines:
--------------------------------------
/device/modem symbolic link:
slmodemd created symbolic link /dev/ttySL0:
Within /etc/udev/ files:

Within /etc/modprobe.conf files:
/etc/modprobe.d/alsa-base:eek:ptions snd-atiixp-modem index=-2
/etc/modprobe.d/alsa-base:eek:ptions snd-via82xx-modem index=-2
/etc/modprobe.d/blacklist-modem:# Uncomment these entries in order to blacklist unwanted modem drivers
/etc/modprobe.d/blacklist-modem:# blacklist snd-atiixp-modem
/etc/modprobe.d/blacklist-modem:# blacklist snd-via82xx-modem
Within any ancient /etc/devfs files:

Within ancient kernel 2.4.n /etc/module.conf files:

--------- end modem support lines --------
 

پی کے ٹن

محفلین
اس کے مطابق میں نے slamr-2.6.24-16-generic.tar.gz کو بھی ڈاؤن لوڈ کیا ہے اور پھر اس کمانڈ slmodemd --countrylist کی مدد سے فائل میں اس لائن SLMODEMD_COUNTRY=USA کے اندر usa کی جگہ Pakistan بھی لکھا ہے اب سب سے پہلی پوسٹ میں میں نے جو لنک دیا تھا اس ٹوٹوریل کے مطابق اب کرنل کو تبدیل کرنا ہے جیسا کہ اس میں لکھا ہے کہ

n order to use PcTEL Micromodem 56 (HSP56 MicroModem Pctel, or any other modem supported by driver) you will have to switch to kernel 2.6.8.1 or lower. Even so, some units will NOT work with 2.6 kernel (consult README file in driver archive), but all of them work with 2.4 kernels. To make the short story long, going online on Ubuntu 5.10 aka. Breezy Badger you have to do four things: (before u do all this, read this section until the end) I. get some utilities (gcc & initrd among else) II. get vanilla kernel on www.kernel.org (I suggest) 2.6.8.1 III. Recompile the kernel IV.Install the driver and configure ppp
اب میں www.kernel.org سائٹ پہ جاکر دیکھتا ہوں کہ آگے کیا ہوا اور جس کوڈ کا لنک آپ نے دیا ہے کیا اس کو انسٹال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو ان زپ کردو پھر ٹرمینل کی مدد سے ان زپ فولڈر میں جاکر انسٹال کا سٹ اپ فائل کو رن کردو اس کمانڈ ./intall وغیرہ سے ؟ یا اس کا کوئی اور طریقہ بھی ہوتا ہے
 

پی کے ٹن

محفلین
اچھا اب یہ دیکھیں کہ اس لنک کے مطابق مجھے اب پرانا کرنل انسٹال کرنا ہوگا لیکن اس لنک پہ جاکر پتہ چلا کہ کرنل تو چونتیس ایم بی کا ہے اور میرے پاس ہے ڈائل اپ کنکشن تو ڈائل اپ چونتیس ایم بی تو بڑا مسلہ ہے لحاظہ اب آپ لوگ ہی دوست بھی اور سعد بھائی اب آپ لوگ ہی بتاؤ کہ کیا کروں ؟ یہ لینکس اتنا مشکل کیوں ہے دنڈو میں تو ایک منٹ لگتا ہے موڈیم انسٹال کرنے کو بس ڈرئیوز ہی کی ضرور ت ہوتی ہے لیکن یہ لینکس کیوں اتنا مسلہ کر رہا ہے اب مجھے پتہ چلا کہ یہ مفت اس لیے ہے کہ انتا مشکل ہے اور لوگ اسی مشکل کی وجہ سے اس کوخریدتے ہی‌ نا ہوں گے اس لیے انھوں نے مجبوری میں اس کو مفت کر دیا ہوگا اللہ معافی دے ایک موڈیم کی انسٹالیشن کے لیے کل رات سے میں چھلانگیں مار ہوں اور موڈیم تو رہا ایک طرف یہ یوبنٹو صاحب تو آڈیو ویڈو بھی نہیں چلا رہے لاحولا ولا قوت یہ تو حد ہی ہوگی بھائی بلکل حد سے بھی تجاوز ہوگیا بس اگر آج شام تک مجھے اس کا کوئ حل نا ملا تو بس اس کے بعد لینکس سے میری تاحیات توبہ ہے توبہ توبہ توبہ
 

محمد سعد

محفلین
کرنل کو چھیڑنے کی ضرورت نہیں۔ آپ ایسا کریں کہ جیسا ModemData.txt نامی فائل میں لکھا ہے، اسی کے مطابق ڈرائیور نصب کر لیں۔ یعنی پہلے ڈرائیور کی فائلوں کو ایسٹریکٹ کریں۔ اور پھر setup چلا کر ڈرائیور نصب کر لیں۔ پھر بھی اگر کام نہ بنا تو بتا دینا۔ یہ جس ٹیوٹوریل کا آپ حوالہ دے رہے ہیں، یہ بہت پرانا ہے۔ پچھلے سال فروری کے مہینے میں لکھا گیا تھا۔ لہٰذا بہتر ہوگا کہ آپ scanModem کی ہدایات پر عمل کریں جو کہ چند دن پہلے ہی اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

اور جدید ترین ڈرائیور بھی وہیں سے ڈاؤن لوڈ کریں جس مقام کا ModemData.txt میں بتایا گیا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
جہاں تک میڈیا پلئیر والے مسئلے کی بات ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بہت سے ممالک (مثلاً امریکہ اور جاپان) میں پیٹنٹ کے قوانین رائج ہوتے ہیں۔ اور آج کل جو ملٹی میڈیا فارمیٹ سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں، ان کی اکثریت پیٹنٹ شدہ ہوتی ہے۔ اور اگر آپ کسی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں یہ قوانین رائج ہوں، تو آپ کو ان کمپنیوں، کو جنہوں نے یہ فارمیٹ یا تکنیکیں ایجاد کی ہیں، ان فارمیٹس یا تکنیکوں کے استعمال کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔ اگرچہ مائیکروسافٹ اور ایپل جیسی بڑی بڑی کمپنیاں اپنے صارفین کی طرف سے یہ قیمت ادا کر دیتی ہیں، لیکن بدلے میں وہ صارفین سے اس سے بھی کئی گنا زیادہ قیمت وصول کرتی ہیں۔
بعض لینکس ڈسٹربیوٹر بھی ایسا کرتے ہیں لیکن وہ ڈسٹربیوشنز پھر مفت نہیں رہتیں۔ ابنتو جیسی ایک مفت لینکس ڈسٹربیوشن کو تیار کرنے والوں کے لیے ایسا ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اتنی بھاری رقوم ادا کر سکیں۔ لہٰذا وہ یہ کام اپنے صارفین پر چھوڑ دیتے ہیں۔ اب اگر آپ کسی ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں پیٹنٹ قوانین رائج ہیں تو آپ کو ان کوڈیکس کے استعمال سے پہلے پیٹنٹ فیس ادا کرنی پڑے گی۔ اور اگر آپ پاکستان میں ہیں تو انہیں مفت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے پھر فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ڈسٹربیوٹر طویل مقدمات اور بھاری جرمانوں سے بچ جاتا ہے اور صارف اپنی ذمہ داری پر ہی یہ کوڈیکس استعمال کرتا ہے۔

مزید کچھ معلومات آپ کو اس لنک پر بھی مل سکتی ہیں۔
http://www.fsf.org/resources/formats/playogg


نوٹ: اگر مجھ سے کہیں کوئی غلطی ہو تو جن کے پاس اس موضوع پر خاطرخواہ معلومات ہیں، ان سے گزارش ہے کہ میری تصحیح کر دیں۔
 

دوست

محفلین
پاء جی آپ 5 سال پرانی ونڈوز استعمال کررہے ہیں۔ ایکس پی بھی کم از کم 5 سال پرانی ہے اس وقت۔ اتنا پرانا ہی آپ کا موڈم ہے۔ ہر آپریٹنگ سسٹم میں‌ ڈرائیور انسٹال کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے۔ ونڈوز میں سیٹ‌ اپ فائل ہوتی ہے اور لینکس میں‌ خود سے کمپائل کرنا ہوتا ہے۔ آپ کو مسئلہ اس لیے محسوس ہورہا ہے کہ آپ کا موڈم پرانا ہے۔ لینکس کرنل ونڈوز ایکس پی کی طرح پانچ سال پرانا نہیں‌ اس وقت آپ کے سسٹم میں 2008 کی کوئی ریلیز انسٹال ہے۔ لینکس اور اوپن سورس سافٹویر بہت تیزی سے اپڈیٹ ہوتے ہیں۔ چناچہ ایک پرانے ہارڈوئیر کو سپورٹ کرتے رہنا مشکل کام ہے۔ جبکہ اس کی جگہ اچھے اور جدید پرزے بھی مارکیٹ میں موجود ہیں۔ لینکس مفت اس لیے ہے کہ ہم جیسے غریب غربا چوری کی ونڈوز استعمال نہ کریں بلکہ قانونی طور پر ایک مفت آپریٹنگ سسٹم استعمال کریں۔ یہ مشکل نہیں‌ آپ کو ابھی دوسرا دن ہے اس لیے ایسا تو لگے گا۔ لیکن جیسے جیسے آپ اس کے ساتھ مزید وقت گزاریں گے اس کے مزاج آشنا ہوتے جائیں گے اور پھر کوفت بھی نہیں ہوگی۔ جیسے ہر ملک کا ایک قانون ہوتا ہے جس کے مطابق چلنا پڑتا ہے اسی طرح ہر آپریٹنگ سسٹم کا ایک مزاج ایک طریقہ کار ہوتا ہے جسے فالو کرنا پڑتا ہے۔ ابھی آپ ونڈوز کے ڈبل کلک انسٹال کے عادی ہیں‌ لیکن لینکس کے بھی ہوجائیں‌گے۔ ایسا نہیں‌ کہ لینکس میں گرافک یوزر انٹرفیس اور ڈبل کلک انسٹال کی سہولیات نہیں۔ سب ہے آہستہ آہستہ آپ پر راز کھلیں گے۔ ابھی آپ کی اس سے دوستی کو دن ہی کتنے ہوئے ہیں۔ ذرا اس کے ساتھ معاشقہ چلائیے تو سہی۔;
 

محمد سعد

محفلین
ایک اور بات۔ موڈیم کا ڈرائیور نصب کرنے سے پہلے مجھے بھی لینکس نظام مشکل لگتا تھا۔ اب ونڈوز نظام زیادہ مشکل لگتا ہے۔ ;)
 

جہانزیب

محفلین
میں‌ بھی ایک بات کہوں‌ کہ پہلے آپ تین پہیوں‌ والی سائیکل چلاتے رہے ہیں، دو پہیوں‌ پر آتے تھوڑٰ مشکل تو ہو گی ہی ۔مجھے کبھی موڈیم کا مسلہ درپیش نہیں‌آیا نہیں‌تو آپکی مدد کرنے کے قابل ہوتا ۔
 

پی کے ٹن

محفلین
میرے خیال میں یہ موڈیم لینکس پہ انسٹال ہونے والا نہیں مجھے مہربانی کرکے بتائیں کہ میں نیا موڈیم کون سا لوں یا آپ اپنے اپنے موڈیمز کے نام بتائیں جو کہ آپ لینکس پہ استعمال کر رہے اور سعد بھائی نے جو کوڈ کا لنک دیا تھا وہ بھی کام نہیں کررہا ہے بلکہ dependenci کی کوئی ارر دے رہا ہے
 

محمد سعد

محفلین
میں تو Intel کا 536EP موڈیم استعمال کر رہا ہوں۔ لیکن اس کے لیے بھی اضافی ڈرائیور خود سے نصب کرنا پڑتا ہے۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کو http://www.linmodems.org پر کچھ کام کی معلومات مل جائیں۔ اور یہ بھی میں نے سنا ہے کہ کچھ بیرونی موڈیم (external modems) لینکس پر بغیر کسی مسئلے کے چل جاتے ہیں۔ (جن میں پی ٹی سی ایل کا وائرلیس فون بھی شامل ہے۔)

اور dependencies والے مسئلے کو اس طرح حل کیا جا سکتا ہے کہ آپ ڈاؤن لوڈ کیے گئے پیکج پر جب ڈبل کلک کرتے ہیں تو وہاں پر لکھا ہوا آتا ہے کہ اس پیکج کے لیے کچھ مزید پیکج درکار ہیں۔ آپ اگر details کا بٹن دبائیں تو ان تمام پیکجز کے نام ظاہر ہو جائیں گے۔ پھر انہیں بھی ڈاؤن لوڈ کر لیں۔
 

پی کے ٹن

محفلین
السلام علیکم
میرے پیارے بھائیومیں اب تک کی اپنی تمام کوششوں کا خلاصہ یہاں پیش کرتا ہوں بمع تصویر اس کو پڑھیے اور کوئی حل تجویز کیجیے
موڈیم کی انسٹالیشن
اس کے لیے سب سے پہلے میں نے scanModem نام کا ایک سافٹ ویر ڈاؤن لوڈ کیا اور بتائی گئی ترتیب کے مطابق اس کو چلایا اس نے ModemData.txt نام کی فائل دی جس میں موڈیم کی انسٹالیشن کے متعلق معلومات درج تھیں اس میں تحریر تھا کہ
From http://linmodems.technion.ac.il/packages/smartlink/Ubuntu/ ,
download the package slamr-2.6.24-16-generic.tar.gz
Under Linux, open a terminal and unpack with:
$ tar zxvf slamr*.tar.gz
Move into the unpacked folder
$ cd slamr-2.6.24-16-generic
Look around
$ ls
Run the
$ sudo ./setup
میں نے اس کے مطابق ہی Slmar نامی سافٹ ویر کو ڈاؤن لوڈ کرکے چلایا اور اس نے جو نتیجہ دیا وہ زیل کی تصویر میں آپ ملاحضہ کر سکتے ہیں
50732734sk4.jpg
 

پی کے ٹن

محفلین
موڈیم کے ڈرائیورز کی انسٹالیشن
میرے موڈیم کا نام ہے PCTel PcT1688W اور خوش قسمتی سے مجھے اس ڈرائیورز بھی مل گئے وہ بھی یوبنٹو کی اپنی ویب سائٹ سے ہی زیل میں موڈیم کے ڈرائیورز کا لنک دے رہا ہوں
http://linmodems.technion.ac.il/pctel-linux/pctel-0.9.7-9-rht-6.tar.gz
اس کے بعد میں نے زیل کی لنک کے مضمون کے مطابق موڈیم کی انسٹالیشن شروع کی
https://help.ubuntu.com/community/DialupModemHowto/PcTel
اس مضمون کے شروع میں کہا گیا ہے کرنل کو پرانے ورژن پہ تبدیل کیا جائے لیکن محمد سعد بھائی کی تاکید کے مطابق میں نے کرنل کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی اور اس میں آگے دی گئی ھدایات اور موڈیم کے ڈرائیورز کی زپ فائل کے اندر موجود ReadMe.txt فائل میں دی گئی ھدایات کے مطابق جو کہ درجہ زیل ہیں میں نے موڈیم کی انسٹالیشن شروع کی
1. Installation
===============

1.1 Automatic installation (for beginners)
------------------------------------------
- You must be root
- You must have installed a c compiler and development tools like
make, perl, ...
- You must have lspci in a standard path (for automated install)
- You must have installed your kernel sources, which corresponds
to your current running kernel


a) tar zxvf pctel-version.tar.gz

b) cd pctel/

c) ./setup

If everything was ok, you will see the message "installation done" at the
end of the output
اور جو نتیجہ آیا وہ زیل کی تصویر میں آپ ملاحضہ کرسکتے ہیں
19181787rt5.jpg
 
Top