Gnome کا ترجمہ (بہت اہم پوسٹ ہے)

mwalam

محفلین
بسماللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام و علیکم
زکریا بھائی نے Gnome کی PO Files ای ٹرانس پر شفٹ کر دی ہیں ۔ میں اسکا نیچے لنک دے رہا ہوں ۔
http://l10n.urduweb.org/entrans/main.php

Requirements for Translation
ہم لوگوں کو تین طرح کے لوگوں کی ضرورت ہے
مترجم
یہ لوگ Gnome کو اردو میں ترجمہ کریں گے۔
اردو دان
ان لوگوں کا اصلی کام Gnome کے اردو ترجمہ کو دیکھنا ہے ۔ اردو دان اسمیں موجود غلطیوں کو دیکھیں گے ۔ اور ان غلطیوں کو درست کریں گے ۔
Testers
یہ لوگ Gnome کی ترجمہ ہوئی PO فائلز کو Compile کریں گے ۔ اور دیکھیں گے کہ کوئی مسئلہ تو نہیں ہے ۔
ایک اہم نوٹ
ترجمہ کرتے وقت اگر آپکو & کا نشان کسی لفظ کے ساتھ نظر آئے تو آپ & اور اسکے ساتھ والا لفظ شروع میں یاں آخر میں لکھیں گے ۔ مثال کے طور پر آپ نے اس لفظ کا ترجمہ کرنا ہے ۔
New&
اسکا ترجمی ایسے ہو گا ۔
N&نیا
N اصل میں ایک شارٹ کٹ کی ہے ۔
اگر شارٹ کٹ کی درمیان میں آجائے تو ہم لوگ پھر یہ کریں گے ۔
E&xit اسمیں شارٹ کٹ کی x ہے - اسکا ترجمہ ایسے ہوگا ۔
x&خروج
شارٹ کٹ کی جہاں بھی آئے وہ اردو کے لفظ کے شروع میں آئے گی ۔

ترجمہ کرنے کیلیئے آپ لوگ اوپر دئے گئے لنک پر اپنے آپکو رجسٹر کرائیں اور ترجمہ کرنا شروع کر دیں
ترجمہ کے لیئے آپکو کرلپ کے Phenotic کی بورڈ کی ضرورت ہے۔
ہم یسب سے پہلے
Desktop
then developer-libs and then proposed کا ترجمی کریں گے ۔
 

زیک

مسافر
mwalam: کیا آپ gnome کی ترجمے سے متعلق guidelines کا ربط دیں گے؟

اس کے علاوہ کیا ٹیسٹ انسٹالیشن آپ اپنے پاس رکھیں گے تاکہ ترجمے کا context دیکھا جا سکے؟

یہ کام کافی اہم اور محنت طلب ہے۔ کل کوئی 36 ہزار میسجز کا ترجمہ کرنا ہے۔ امید ہے کہ بہت سے لوگ مل کر اس میں مدد کریں گے۔
 

دوست

محفلین
جی نوم کے ترجمے کے سلسلے میں پہلے انڈ لینکس والوں کے کام کا جائزہ لیجیے تاکہ پھر باقی رہنے والے کام کے بارے میں پلان کیا جاسکے۔
 

mwalam

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
ابھی ابھی میں نے وقاص، نبیل اور زکریا کی کارکردگی کی رپورٹ انڈ لینکس میلنگ لسٹ میں دے دی ہے:
indlinux-group@lists.sourceforge.net
بہت بہت شکریہ اعجاز بھائی آپکا ۔ میں گورا کے ترجمہ کا انتظار کر رہا ہوں۔ انکو پلیز کہیں کہ وہ جلدی کریں ۔ تاکہ ہم ترجمہ کے بارے میں فیصلہ کر سکیں۔ میں اردو پیجیز پر بھی پوسٹ کروں گا۔ امید ہے کہ لوگ مجھے اچھا response دیں گے ۔
 
Top