Freespire 1.0

mwalam

محفلین
اسلام و علیکم
میں آج آپ کے لیئے ایک تازہ خبر لایا ہوں۔ وہ یہ ہے کہ Linspire کا اوپن سورس ورژن Freespire 1.0 ریلیز ہو گیا ہے ۔ دوسری خبر یہ ہے کہ CNR فری ہو گیا ہے۔ میں نے Freespire انسٹال کیا ہے۔ یقین مانیں دل خوش ہو گیا ہے۔ آپ بھی استعمال کرکے دیکھیں۔
www.freespire.org
 

الف عین

لائبریرین
اچھی خبر ہے۔ مجھے اب انتظار کرنا پڑے گا کہ کب ہمارے میگزینس اپنی سی ڈی یا ڈی وی ڈی میں اسے دیتے ہیں۔ دوستوں کے پاس براڈ بینڈ ہے بھی تو 400 م ب یا 1 گ ب حد کا ہے۔
 

mwalam

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
اچھی خبر ہے۔ مجھے اب انتظار کرنا پڑے گا کہ کب ہمارے میگزینس اپنی سی ڈی یا ڈی وی ڈی میں اسے دیتے ہیں۔ دوستوں کے پاس براڈ بینڈ ہے بھی تو 400 م ب یا 1 گ ب حد کا ہے۔
فکر نہ کریں۔ انسٹال کرنے کے بعد بھی آپکو بیشمار سوفٹوئیرز ڈاؤنلوڈ کرنا ہوں گے۔ کیونک یہ صرف ایک سی ڈی پر مشتمل ہے۔
 

mwalam

محفلین
سافٹ وئیر سلیکٹ کریں۔ یہ Automatically ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے اور انسٹال ہو جاتا ہے۔
 

دوست

محفلین
ایسا تو سنیپٹک بھی کرتا ہے معہ انحصاریتوں کے تمام کا تمام خود اتارتا ہے اور نصب کرتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انسٹال کرکے دیکھتے ہیں۔ میرے پاس مسئلہ یہ ہے کہ ISO امیج فائل جو ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے، وہ 705 ایم بی کی ہے۔ میرے پاس ساری سی ڈیز 700 ایم بی کی کپیسیٹی کی ہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
لیں جی لنسپائر تو انسٹال ہو گیا اردو سپورٹ کا کیا کروں؟ ہارڈ ڈسک سرے سے دکھاتا ہی نہیں ہے۔ صرف مائی ڈاکومنٹس ہی دکھاتا ہے۔ اس کے علاوہ سی این آر کو چلاؤ تو لاگ ان کرکے لائبریری کے سرے پر لاکر چھوڑ دیتا ہے۔ جس سے آگے کچھ بھی نہیں ہوتا :(
 

نعمان

محفلین
اچھا تو یہ ہے فری اسپائر۔ قیصرانی بھائی اگر یہ ڈیبیان بیسڈ ڈسٹرو ہے تو اس میں اردو سپورٹ انسٹال کرنے کا طریقہ کار وہی ہونا چاہئیے جو ابنٹو میں ہے۔
 

دوست

محفلین
روٹ انھوں نے بھی بند کیا ہوا ہے؟؟؟
کر لو گل اوبنٹو پہلے کیا کم تھا اب یہ بھی۔
جیسادی تو اوبنٹو سے بہت تنگ ہیں اس روٹ کے بند ہونے کی وجہ سے۔
خیر آپ ان کے فورم سے رابطہ کریں نا اس سلسلے میں۔ یعنی روٹ کھولنے کے سلسلے میں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مجھے یہ ورژن اتنا اچھا نہیں‌لگا۔ :( اس لیے چھوڑ دیا ہے۔ صرف نیلے رنگ کا استعمال ہے اور بس۔۔۔سکرین ریزولیوشن کو بھی کنٹرول نہیں‌کر سکتے :(
 
Top