Excel فائل بائی ڈیفالٹ ایکسل-2003 میں کھلے ۔۔۔ کیسے؟

باذوق

محفلین
السلام علیکم !
یہ سوال مجھے ایک دوست نے لکھ بھیجا تھا کہ :
اگر کمپیوٹر میں ایکسل-2003 (Excel-2003) کے ساتھ ایکسل-2007 (Excel-2007) بھی انسٹال ہو تو ہر ایکسل فائل ایکسل-2007 ہی میں بائی ڈیفالٹ (By Default) کھلا کرے گی، اس کو بائی ڈیفالٹ ایکسل-2003 کرنے کا کیا طریقہ کار ہے؟

بہت سے لوگ ایکسل-2003 پر ہی کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں مگر وہ ایکسل-2007 کو اپنے کمپیوٹر سے نکالنا نہیں چاہتے اور اگر کوئی یہ چاہتا ہو کہ کسی بھی ایکسل فائل پر ڈبل کلک کرنے سے وہ فائل بائی ڈیفالٹ ایکسل-2003 ہی میں کھلا کرے تو اس کے لئے ایک آسان سا طریقہ ذیل میں درج ہے :

Start>Run
میں جائیں اور Run کا ڈائیلاگ بکس سامنے آئے تو یوں ٹائپ کیجئے :
کوڈ:
"C:\Program Files\Microsoft Office\Office11\Excel.exe" /unregserver
پھر او-کے کر دیں۔
پھر Run ہی کے بکس میں یہ ٹائپ کیجئے :
کوڈ:
"C:\Program Files\Microsoft Office\Office11\Excel.exe" /regserver

بس آپ کا کام ختم۔
اب آپ کی ہر ایکسل فائل بائی ڈیفالٹ ایکسل-2003 ہی میں کھلا کرے گی !

نوٹ :
  • جو پاتھ (path) اوپر کے کوڈ میں ہے ، وہ آپ کے کمپیوٹر کے ایکسل فولڈر کا ہونا چاہئے۔
  • Office11 دراصل Office-2003 کو کہا جاتا ہے اور Office12 ، آفس-2007 کو۔
 
Top