Doctor Brides' in huge demand in pakistan'

ماہی احمد

لائبریرین
1456056_498214600277610_980901696_n.jpg
 
عمر سیف

محفلین
شکریہ ۔۔ ٹیگ کرنے کا ۔۔
میری رائے بہت ٹپکل سی ہے ۔۔ سیدھی اور صاف ۔۔
شادی ہوگئی ۔۔ آپ اپنے گھر کی ہوگئے ۔۔ اب آپ جانیں اور آپ کے گھر والے ۔۔ کہ وہ آپ سے پریکٹس کرواتے ہیں یا گھر کے کام ۔۔
 
میرا خیال ہے کہ سرکاری میڈیکل کالجز میں ملکی ضروریات کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں کے داخلے کے لئے کوٹہ سسٹم ہونا چاہئیے۔ کہ جتنے فیصد خواتین ڈاکٹرز کی ضرورت ہے اور جتنے فیصد مرد ڈاکٹرز کی ضرورت ہے ۔ اسی حساب سے انکو کالج میں کوٹہ دیا جائے۔ اور ان سے داخلے سے پہلے بانڈ پر دستخط لئے جائیں کہ کم از کم پانچ سال سال تک ملکی ضرورت کے مطابق وہ سرکاری نوکری کریں گے۔ اس کے بعد چاہے وہ ہائیلی ڈیمانڈڈ دلہا بن جائیں یا ہائیلی ڈیمانڈڈ دلہن۔
 
x boy

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبر کاتہ
ڈاکٹر بننا ایک بہت عظیم پیشہ ہے اور لڑکیوں کو زیادہ ڈاکٹر بننے پر ابھارنا چاہیے
ایک اچھی ڈاکٹر ایک اعلی بیوی، ماں ، بہن بیٹی بھی ہوسکتی ہے
اس میں کوئی شک کی گنجائش نہیں ، میری بھانجی ایک اعلی ڈاکٹر، مسلمہ، بیوی، ماں، بیٹی، اور بہن ہے
کسی بھی فرض سے جان نہیں چھڑاتی بلکہ بہت خوش اسلوبی سے ادا کرتی ہے
 
ملائکہ

محفلین
اگر کوئی عورت پروفیشنل پڑھائی کرتی ہے تو یہ اسکا فرض ہے بحیثیت انسان کہ وہ اپنے پروفیشن کی ذمہ داریاں پوری کرے۔۔۔ اگر کسی شخص کو اپنی بیوی کو صرف ہاؤس وائف کہ طور پر رکھنا ہے تو ایسی ہی لڑکی سے شادی کرے جو گھر بیٹھی ہو۔۔۔

کسی پروفیشنل لڑکی سے شادی کرکے پھر اسے گھر بٹھا دیا جائے ، یہ جہالت ہے صرف۔۔۔
 
آخری تدوین:
مسئلہ کچھ ایسا ہے کہ اب ہمارے ڈاؤ میڈکل کالج میں جو داخلے میرٹ پر ہوئے ہیں، ان میں لڑکیاں قریب 70 فیصد ہیں۔ اور حق بھی ہے کہ یہ بات مانے بغیر گزر نہیں کہ لڑکیاں بہتر میرٹ سکور کر لیتی ہیں تو جو زیادہ لائق ہے داخلہ بھی اسے ہی نصیب ہوتا ہے۔ آپ یوں سمجھیں کہ اگر یہ 70 فیصد ڈاکٹرز پاس آؤٹ ہو کر گھر بیٹھ جائیں تو پیشے کا کیا بنے گا؟ لہٰذا گھر اگر کوئی لڑکی ڈاکٹر بن جانے کے بعد گھر بیٹھ جاتی ہے، یا کوئی مرد کسی ڈاکٹر سے شادی کر کے اسے گھر بٹھا دیتا ہے تو یہ معاشرے پر ظلم ہے!
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ ۔۔ ٹیگ کرنے کا ۔۔
میری رائے بہت ٹپکل سی ہے ۔۔ سیدھی اور صاف ۔۔
شادی ہوگئی ۔۔ آپ اپنے گھر کی ہوگئے ۔۔ اب آپ جانیں اور آپ کے گھر والے ۔۔ کہ وہ آپ سے پریکٹس کرواتے ہیں یا گھر کے کام ۔۔
سوری ٹو سے، انتہائی سطحی سوچ۔ یعنی جس فرد نے اتنی محنت کر کے اتنا خرچہ کر کے اعلٰی تعلیم حاصل کی، اس کی بجائے اس کے سسرال کو یہ حق دیا جا رہا ہے کہ وہ اس "لونڈی" سے جو چاہے کام لے لیں۔ بہت افسوس ہوا ایسی سوچ کا جان کر
 
(y)
 
ابن رضا

لائبریرین
کسی بھی قوم کی ترقی و تنزلی میں عورت بڑا کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔صنف ِ نازک کا کسی بھی جائز پیشے کو اختیار کرنا نہایت قابلِ ستائش عمل ہے۔ معاشرتی و ذاتی بہبود کے لیے عورت کا میدان عمل میں آنا نہ تو غیر روایتی ہے نا غیر اسلامی مثال ام المومنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا۔

تاہم اگر یہ کارِ خیر اس قیمت پر انجام دیا جا رہا ہے کہ اپنے بچوں کو نوکروں کے سپرد کر کے ان کی اعلٰی تربیت و پرورش سے چشم پوشی کی جائے تو پھر معاشرے میں باکمال اور کامیاب افراد کے قحط سے کون نجات دلائے گا۔ صحت مند اور مثبت سوچ کو کون پروان چڑھائے گا۔

یاد رہے ہر کامیاب شخص کے پیچھے کسی نہ کسی عورت کا ہاتھ ضرور گردانا جاتا ہے چاہے وہ عورت مثالی ماں ہو، بیوی ہو، بہن ہو یا بیٹی ہو۔
 
اللہ آپ کا بھلا کرے، یہی تو بات ہے کہ مرد بے چارہ تو اپنی کامیابی کے لئے عورت کا محتاج ہے تو وہ اکیلا کیسے پورے معاشرے کو سدھارے گا؟
 
سوری ٹو سے، انتہائی سطحی سوچ۔ یعنی جس فرد نے اتنی محنت کر کے اتنا خرچہ کر کے اعلٰی تعلیم حاصل کی، اس کی بجائے اس کے سسرال کو یہ حق دیا جا رہا ہے کہ وہ اس "لونڈی" سے جو چاہے کام لے لیں۔ بہت افسوس ہوا ایسی سوچ کا جان کر

بھائی "لونڈی" لفظ مناسب نہیں ہے۔ بیوی بہت ہی قابلِ احترام رشتہ ہے ۔یہ میاں بیوی کاآپس کا معاملہ ہے۔ ایسی صورتِ حال میں شادی سے پہلے اس پر بات ہوجانی چاہیئے۔ اگر لڑکے والے پریکٹس کی اجازت نہیں دینا چاہتے تو وہاں شادی کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔
 
آپ نے "" نہیں دیکھے؟
 
ابن رضا

لائبریرین
اللہ آپ کا بھلا کرے، یہی تو بات ہے کہ مرد بے چارہ تو اپنی کامیابی کے لئے عورت کا محتاج ہے تو وہ اکیلا کیسے پورے معاشرے کو سدھارے گا؟
جی قیصرانی بھائی معاشرے کی ترقی اور مثبت سوچوں کی ترویج کے لیے عورت ہی بنیاد ہے۔ سب سے پہلےتعلیم یافتہ ماں۔ جو کامیاب قومیں تشکیل دے سکتی ہیں۔ ہمارے ہاں یہ المیہ ہے کے ہم لوگ پڑھے لکھے جاہل ہیں۔ کوئی بھی شخص (بلا تخصیصِ جنس) اعلٰی تعلیم حاصل کرتا ہے تو وہ عموماً چاکری کو ہی ترجیح دیتا ہے اور ساری عمر اپنے علم و مشاہدے کو بھاڑے پہ دئیے رکھتا ہے اور پھر عدم سدھار جاتا ہے۔ تعلیم کا بنیادی مقصد شعور و آگہی کا حصول ہے نہ کہ صرف نوکری کا۔ اس لیے اگر مختصر مدتی فائدے کے لیے طویل مدتی فائدے کو قربان کیا جاے تو یہ کوئی دانشمندانہ اقدام نہ ہوگا۔ سو جو توازن رکھ سکے وہ کرے۔ مردوں اور عورتوں سے جہاں تک ممکن ہو تاجر کا ایندھن بننے کی بجائے انفرادی بنیادوں پر چھوٹے پیمانے پر ہی سہی اپنا علم و مشاہدہ نوکری کے علاوہ بھی بہتریں آپشنز پر صرف کرنا چاہیے۔
 
x boy

محفلین
سوری ٹو سے، انتہائی سطحی سوچ۔ یعنی جس فرد نے اتنی محنت کر کے اتنا خرچہ کر کے اعلٰی تعلیم حاصل کی، اس کی بجائے اس کے سسرال کو یہ حق دیا جا رہا ہے کہ وہ اس "لونڈی" سے جو چاہے کام لے لیں۔ بہت افسوس ہوا ایسی سوچ کا جان کر
:girl::bomb::laugh:
 
آپ نے "" نہیں دیکھے؟

دیکھے تھے بھائی کوٹنگ سے اثر کتم تو نہیں ہو جاتا نا۔۔ اس سے زیادہ سے زیادہ یہ معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کا لفظ یہ نہیں ہے،میرے پیارے بھائی اگر کوئی بچہ یہ کہے کہ مجھے فلاں نے گالی دی ہے تو کوئی بات نہیں لیکن اگر کہے کہ یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گالی دی ہے تو یہ تو بری بات ہے نا۔ پلیز برا مت مانئے گا۔ آپ میرے پسندیدہ اور پیارے بھائی ہیں
 
Top