DjVu امیج ٹیکنالوجی

شاکرالقادری

لائبریرین
DjVu امیج ٹیکنالوجی

کمپیوٹروں کی بہتاب کے باجود آج بھی دنیا کا نوے فی صد علم و ادب کاغذ پر ہے۔ ایسی دستاویز بھی ہیں جو تصاویر سے بھری ہیں۔ ان دستاویز کی تعداد انٹرنیٹ پر نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس کی وجہ ان دستاویز کو اسکین کر کے انٹرنیٹ پر پیش کرنا ایک مشکل کام ہے وجہ یہ ہے کہ ایسی دستاویز میں ٹیکسٹ اور امیج کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے امیچ کو ہائی زیزولوشن کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسا کرنے سے اسکین ڈاکومنٹ کا سائز بہت بڑا ہو جاتا ہے ۔ ان بڑی سائز کی دستاویز کو ڈاؤنلوڈ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ جو قابل منظور نہیں ۔ ڈاونلوڈ کی رفتار زیادہ کرنے کے لیے امیج کا زیزولوشن گھٹانا ہوگا۔ مگر اس کا نتجہ گھٹیا کوالٹی ہوگی اور دستاویز آسانی سے نہیں پڑھی جاسکے گی۔ jpeg، gif ، png اور tif ایک اچھے زیزولوشن پر فائل کاسائز بہت بڑا کر دیتے ہیں۔

DjVu ( تلفظ دے ژا ؤ ) ایک نئی امیج کمپریشن ٹیکنالوجی ہے۔ جو اس مسلہ کو حل کرنے کے لیے 1996 میں AT&T لیب میں ایجاد کی گئی۔ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر اسکین دستاویز آسانی سے تقسیم کی جاسکتی ہیں ۔ یہ ٹیکنالوجی ایک اوپن اسٹنڈرد ہے اور اس کو پھیلانے میں LizardTech Inc, اور AT&T دونوں ایک دوسرے کے پارٹنر ہیں۔

کلر امیج میں DjVu کا کمپریشن ریشیو jpg اور gif سے پانچ سے لیکر دس گنا زیادہ ہے۔ اور بلیک اینڈ وائٹ tif فارمیٹ کی دستاویز کے مقابلے تین سے آٹھ گنا زیادہ کمپریشن ریشیو ہے۔ مثال کے طور ہر ایک فائل جو jpg میں 604K ہوگی اورtif میں 31MB ہوگی DjVu میں 70k کا سائز ہوگی۔

اسکین صفحات 300DPI فل کلر 25MB فائل سائز سے 30KB اور 100KB کر درمیان تک چھوٹی کی جاسکتی ہے۔ اور بلیک اینڈ وائٹ 300DPI پر صرف 5KB سے 30KB رہ جاتی ہے۔ اس طرح ایک اوسط HTML صفحہ جو عموماً 50K کا ہوتا ہے۔ ان اسکین صفحات کو استعمال کر سکتا ہے۔

ایک jpeg, gif, png اور دوسری کمپریشن ٹیکنالوجی ایک امیج کو ڈسپلے کرنے سے پہلے مکمل کمپریس کرتی ہیں۔ عموماً بڑے فائل کی وجہ سے پی سی میں موجود میموری کافی نہیں ہوتی اور فائیل کو ڈسک میموری کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ دوسری طرف DjVu امیج کو میموری میں کمپریس رکھتا ہے اور اور اتنا ہی حصہ ڈی کمپریس کرتا ہے جتنے کی اسکرین پر ضرورت ہوتی ہے۔

DjVu انفارمیثن کو قسطوں میں پیش کرتا ہے۔ آپ کو امیج فوراً نظر آجاتی ہے اور پھر اس کا ریزولیثن بڑھنا شروع ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ٹیکسٹ پہلے ایک یا دو سیکنڈ میں نظر آنے لگے گئی اور بعد کے ایک یا دو سیکنڈ میں تصویر کی شہببہ اور بیک گراؤنڈ نظر آنے لگے گا اور اس کے بعد مکمل بہترین کوالٹی کی امیج۔ ایسا کرنے کے لیے DjVu ٹیکنالوجی امیج کو بیک گراونڈ اور فور گراونڈ لیئر میں تقسیم کرتی ۔ بیک گراونڈ لیئر میں پیپر کا ٹکسچر اور تصویر اور فور گراونڈ لیئر میں ٹیکسٹ اور لائن ڈرائینگ ۔ اس طرح امیج کو علحیدہ کرنے کی وجہ سے DjVu ٹیکسٹ اور لائن ڈرائینگ کو ہائی ریزولیشن پر رکھتا ہے اور بیک گراونڈ لیئر میں پیپر کا ٹکسچر اور تصویر کو کم ریزولیشن ۔ اسطرح مکمل تصویر میں ٹیکسٹ کی کوالٹی بہتر رہتی ہے۔



ویب براوزر کے لیے DjVu کے پلگ اِن مہیا ہیں۔ اور اسٹینڈ الون ویو ریڈر بھی

Free DjVuLibre+DjView-3.5.21+4.4-Setup.exe

Free Express view Browser plug in for windows
__________________
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ شاکر القادری بھائی۔ کچھ عرصہ پہلے تک تو میں اسے صرف لنکس کی فائلیں سمجھ کر چھوڑ دیتا تھا ۔ لیکن پھر کچھ کتب صرف اسی ٹیکنالوجی میں ملیں تو ڈاؤنلوڈ بھی کرنا پڑیں اور ان کے لئے ویوؤر بھی ڈھونڈنا پڑا۔ بہت زبردست رزلٹ والا فارمیٹ ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ میں کافی عرصے سے استعمال کر رہا ہوں اچھا ہے مگر بہت مشہور نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ اس میں ocrبھی ہے
 

دوست

محفلین
بہت اچھی چیز ہے۔ ہمارا او سی آر اس کو سپورٹ نہیں کرتا ورنہ اس کی امیجز کو ہی سیو کرلے بندہ۔ ایبی فائن ریڈر استعمال کرتا ہوں‌ میں۔ ہمیں کارپس وغیرہ بنانے کے لیے اکثر کتابیں سکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
Top