bing مائیکروسافٹ کے نئے سرچ انجن نے کام شروع کر دیا۔

محمدصابر

محفلین
جس طرح میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کا مائیکروسافٹ اپنا نیا سرچ انجن لانچ کرنے جا رہا ہے تو آج براؤزنگ کرتے ہوئے اچانک bingکی سائٹ اچانک کھلنا شروع ہو گئی جس سے معلوم ہوا کہ نئے سرچ انجن نے کام شروع کر دیا ہے۔ آئیے یہاں‌اپنے تجربات شئیر کریں۔
 

راج

محفلین
بہت شاندار واقعی گوگل کے مقابلے میں ہے یہ اور بہت آسان اور تیز ہے
 

وجی

لائبریرین
پرسوں اسکے بارے میں سی این این پر خبر دیکھی تھی تو چیک کی ہے واقعی کافی اچھا ہے اور گوگل کے مقابلے کا انجن ہے
 

ساجداقبال

محفلین
میرا ارادہ تھا کہ مائیکروسافٹ کے ویب پراڈکٹس سے مخاصمت ایکطرف کرکے اسکا جائزہ لوں لیکن معذرت کیساتھ یہ تو محض ونڈوز لائیو سرچ کو ری برانڈ کیا گیا ہے۔ کچھ ششکے ڈالے گئے ہیں اور بس۔ کہیں سے گوگل کے ٹکر کا نہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
ساجد بھائی مائیکروسافٹ نے اپنی ٹیکنالوجی ہی بدل ڈالی ہے۔ پچھلے دنوں مائیکروسافٹ نے کسی اوپن سورس کمپنی کو خریدا ہے اسی کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے یہ سرچ انجن بنایا ہے۔
 
یہ سرچ انجن ملی بھگت ہوتی ہے، بڑی مچھلیوں کی چھوٹی مچھلیوں کو زندہ رکھنے کے لئے ڈیٹا بینک اور کرالنگ تو سبھی جانتے ہیں گوگل سے زیادہ کسی کے پاس نہیں ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
زبردست، گوگل کی ٹکر کا انجن آگیا ہے!!!!!!!!!!
میرے خیال سے نہیں :) میں نے اپنا ای میل گوگل میں لکھ کر سرچ کیا تو اتنے سارے رزلٹس آئے۔ میری سٹوڈنٹ روم کی پرفائل کا لنک ، فیس بک کا لنک، جبکہ bing میں کچھ نہیں آیا۔ مطلب گوگل بہت غیر معروف (ویسے میں اتنا غیر معروف نہیں) شے کو بھی کہیں نہ کہیں سے ڈھونڈ لیتا ہے اور اسی وجہ سے مجھے پسند ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
biz.jpg

گوگل کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔ گوگل نے اپنے چوٹی کے انجینئرز کی میٹنگ بلو الی ہےتاکہ وہ Bingکے مقابلے کے لئے ضروری تبدیلیاں اپنے سرچ انجن میں‌لا سکیں۔
تفصیل
 
Top