Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mfjkd

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
یہ سائٹ احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کے لئے کھولی گئی ہے۔ اور مسلمانوں کے لئے یہ صرف ایک معلوماتی ویب سائٹ ہے۔ www.geocities.com/trueislamonline

شکریہ اور والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
 
الف نظامی

لائبریرین
mfjkd نے کہا:
یہ سائٹ احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کے لئے کھولی گئی ہے۔ اور مسلمانوں کے لئے یہ صرف ایک معلوماتی ویب سائٹ ہے۔ www.geocities.com/trueislamonline
تو پھر اسے احمدی نظریات کہو نہ true islam online کہہ کر منافقت کیوں کرتے ہو۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم آخری نبی ہیں آپ کا ارشاد ہے
انا خاتم النبین لانبی بعدی۔
قادیانی آئین پاکستان کی رو سے کافر ہیں اور مرزا قادیانی ان کا جھوٹا نبی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
راجہ بھیا، اس ویب سائٹ پر واضح پیغام ہے کہ کسی بھی مذہب کا بندہ یہاں آسکتا ہے۔ تو اس طرح کا رویہ ہمیں زیب نہیں دیتا۔ براہٍ کرم اپنے الفاظ کر تھوڑا سا نرم کریں
غلام
 
الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
راجہ بھیا، اس ویب سائٹ پر واضح پیغام ہے کہ کسی بھی مذہب کا بندہ یہاں آسکتا ہے۔ تو اس طرح کا رویہ ہمیں زیب نہیں دیتا۔ براہٍ کرم اپنے الفاظ کر تھوڑا سا نرم کریں
غلام
آنے سے کون منع کر رہا ہے میں تو ان کے نظریات کی بات کررہا ہوں۔
 
ظفری

لائبریرین
مذہب ایک دوسری چیز ہے اور کسی مذہب کو توڑ مڑور کر اُس کی اصل شکل لوگوں کے سامنے مسخ کرنا ۔۔۔دوسری چیز ۔
یہاں اس قسم کی اشتہار بازی سے مذہبِ اسلام کی تضحیک ہوتی ہے اور راسخ عقیدہ لوگوں کے جذبات مجروع ۔ لہذاٰ اس قسم کی اشتہار بازی کی فوراً روک تھام ہونی چاہیئے ۔ اگر کسی اپنے عقائد کی ترویح واشاعت کرنی ہے تو بس اپنی ہی مذہبی سائیٹ تک ہی محدود رکھے ۔ کوئی ان کے معاملے میں دخل نہیں دیگا ، مگر جب کسی بڑے خاص عقیدے کے لوگوں کو اس طرح چھیڑا جائے گا تو پھر واجبی کاروائی بھی شروع ہو جائے گی ۔ اسی لیئے میں نے کہا اس قسم کے نظریات کو عام کرنے والوں لوگوں کی یہاں روک تھام ہونی چاہیئے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جب ایڈمن نے اس کا نوٹس نہیں لیا، تو ہم اور آپ کون ہیں اس پر بات کرنے والے؟ دوسرا یہ 26 جون سے یہاں ‌چسپاں ہے
غلام
 
دوست

محفلین
بس یہی بات ہے۔ اسلام کو ان سے خطرہ نہیں۔ مگر یہ ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین ہے۔ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ان جیسوں بارے ارشاد جس کا مفہوم یہ ہے کہ میرے بعد کئی لوگ نبی ہونے کا دعوٰی کریں گے حالانکہ وہ تمام جھوٹے اور میں سچا ہوں! ان ہی جیسے لوگوں‌ کے بارے میں‌ ہے ورنہ اسلام اور مسلمانوں میں اتنا حوصلہ ہے کہ دوسرے مذاہب کے ساتھ مل جل کر رہ سکیں۔
وہ کیا ہے کہ ابھی ہماری غیرت نہیں مری۔ باقی چاہے جتنی ہی خامیاں‌ ہیں ہم میں
 
ظفری

لائبریرین
ایڈمن کو صرف یہ دیکھنا ہے کہ یہاں کوئی بدمزگی نہ پھیلے ۔ مگر کوئی اس طرح آکر آپ کے عقیدے اور مذہب پر براہِ راست حملہ کرتا ہے تو پھر کوئی نہیں دیکھتا کہ ایڈمن کا کیا موقف ہے ۔ آپ کو پورا حق ہے کہ آپ اس قسم کے نظریات کے خلاف جو بھی مناسب قدم ہے وہ اُٹھائیں ۔ اگر آپ ان لوگوں کی ذہنی فراست اورمذہبی کشادہ دلی کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اسی کے دیئے ہوئے لنک پر جا کر اپنے مذہب اور عقیدے کی اشاعت کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ راجہ صاحب اور مجھے اس پر کیوں اعتراض ہوا ہے ۔
 
دوست

محفلین
قیصرانی نے کہا:
جب ایڈمن نے اس کا نوٹس نہیں لیا، تو ہم اور آپ کون ہیں اس پر بات کرنے والے؟ دوسرا یہ 26 جون سے یہاں ‌چسپاں ہے
غلام
منتظمین کو اس پوسٹ کے آٹھ گھنٹے کے اندر اس طرف متوجہ کیا گیا تھا مگر ان کے خیالات بھی آپ سے ملتے ہیں۔
بات پھر وہی اسلام کو خطرے کی بات نہیں مگر ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نعوذ باللہ ہے یہ کہ ایک جھوٹے نبی کے پیروکار یہ پروپیگنڈہ کرتے پھریں۔
اور دوسرے قیصرانی ہر کسی کے اعمال اس کے ساتھ ہیں۔ ہم اور آپ یہاں تو کچھ نہیں‌کہہ سکتے وہاں‌ پوچھا جائے گا ہاں‌ بھئی کیا بنا تھا اس وقت۔ اسلیے حق بات کہنے سے گریز نہ کریں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جب ایڈمن نے اس کا نوٹس نہیں لیا، تو ہم اور آپ کون ہیں اس پر بات کرنے والے؟ دوسرا یہ 26 جون سے یہاں ‌چسپاں ہے
غلام
ایڈمن کیا کوئی ڈکٹیٹر ہے۔ اردو محفل کیا صرف ایڈمن کی وجہ سے ہے۔ یہ کیسا استدلال فرمایا ہے جناب نے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائیو، اگر اس لنک پر جا کر کچھ پڑھیں تو ان کا مذہب سمجھنے کا موقع ملے گا۔ دوسرا اس پر مجھے ان کی جماعت کے اندر پیدا ہونے والے جھگڑوں اور ایسی دیگر معلومات کا پتہ ملا ہے کہ جو میرے علم میں‌ پہلے نہیں تھیں۔ اسی طرح اگر کوئی عام دوست جا کر یہ ویب سائیٹ پڑھے تو پتہ چلے گا کہ سچ اور جھوٹ میں کیا فرق ہے۔ تو کیا یہ بہتر نہیں‌ ہے کہ جھوٹے کو اسی کی زبانی ہی جھوٹا ثابت کیا جائے۔
غلام؟
 
ظفری

لائبریرین
جن کو سچ اور جھوٹ کا علم ہے وہ ان کے سائے سے بھی بچ کر چلتے ہیں ۔ ان کی ساری حقیقت سب پر بہت اچھی طرح واضع ہے ۔ لہذا ان کے بارے میں کچھ جاننے کی کوشش کرنا صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے اور کچھ نہیں ۔
ذرا غور کریں اس شخص کے ٹاپک کا عنوان کیا ہے ۔
Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ
تو یہ صرف قادیانیوں کے لیئے ہے ۔ اس کو یہاں پوسٹ کرنے کی کیا ضرورت تھی ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جب ایڈمن نے اس کا نوٹس نہیں لیا، تو ہم اور آپ کون ہیں اس پر بات کرنے والے؟ دوسرا یہ 26 جون سے یہاں ‌چسپاں ہے
غلام
ایڈمن کیا کوئی ڈکٹیٹر ہے۔ اردو محفل کیا صرف ایڈمن کی وجہ سے ہے۔ یہ کیسا استدلال فرمایا ہے جناب نے۔
راجہ بھیا، اگر طرزٍ تکلم میں‌ طنز اختیار کرنا ہے تو براہٍ کرم میرے سے بات مت کیجئے گا کہ میرا طنز اچھے اچھوں کو ہضم نہیں ہوتا۔ دوسرا آپ میں اور دوست بھائی میں جذباتی پن بہت ہے۔ آپ لوگ اپنی اچھی باتوں کو برے انداز میں‌ پیش کر کے برا تائثر چھوڑتے ہیں۔
ایڈمن کو ڈکٹیٹر، کیا بات ہے جناب کی۔
دوست بھائی، آپ کی بات کہ
بات پھر وہی اسلام کو خطرے کی بات نہیں مگر ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین نعوذ باللہ ہے یہ کہ ایک جھوٹے نبی کے پیروکار یہ پروپیگنڈہ کرتے پھریں۔

اس پر کیا کہا جائے۔ جھوٹے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ابھی تک آپ نے اور میں نے کیا کیا ہے؟ سوائے ان کی تبلیغ کو جھٹلانے کے سوا؟ کیا کبھی اس محفل پر آپ نے یا میں نے اپنی طرف سے کوئی اس سلسلے میں‌ کام کیا ہے؟ تنقید برائے تنقید تو بہت آسان ہے، مگر عملی کام کریں تو پتہ چلے۔
غلام
 
الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
پیارے بھائیو، اگر اس لنک پر جا کر کچھ پڑھیں تو ان کا مذہب سمجھنے کا موقع ملے گا۔ دوسرا اس پر مجھے ان کی جماعت کے اندر پیدا ہونے والے جھگڑوں اور ایسی دیگر معلومات کا پتہ ملا ہے کہ جو میرے علم میں‌ پہلے نہیں تھیں۔ اسی طرح اگر کوئی عام دوست جا کر یہ ویب سائیٹ پڑھے تو پتہ چلے گا کہ سچ اور جھوٹ میں کیا فرق ہے۔ تو کیا یہ بہتر نہیں‌ ہے کہ جھوٹے کو اسی کی زبانی ہی جھوٹا ثابت کیا جائے۔
غلام؟
جھوٹے کو قرآن اور حدیث نبوی نے ہی جھوٹا ثابت کیا ہوا ہے ۔
 
اور وہ لوگ اسی قرآن اور اسی حدیث سے حوالے نکال کر انہیں درست ثابت کر رہے ہیں۔ ذرا پڑھ کر جواب تو دیں ناں
غلام
 
الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
راج۔۔ہ فار ح۔۔۔ری۔ت نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
جب ایڈمن نے اس کا نوٹس نہیں لیا، تو ہم اور آپ کون ہیں اس پر بات کرنے والے؟ دوسرا یہ 26 جون سے یہاں ‌چسپاں ہے
غلام
ایڈمن کیا کوئی ڈکٹیٹر ہے۔ اردو محفل کیا صرف ایڈمن کی وجہ سے ہے۔ یہ کیسا استدلال فرمایا ہے جناب نے۔
راجہ بھیا، اگر طرزٍ تکلم میں‌ طنز اختیار کرنا ہے تو براہٍ کرم میرے سے بات مت کیجئے گا کہ میرا طنز اچھے اچھوں کو ہضم نہیں ہوتا۔ دوسرا آپ میں اور دوست بھائی میں جذباتی پن بہت ہے۔ آپ لوگ اپنی اچھی باتوں کو برے انداز میں‌ پیش کر کے برا تائثر چھوڑتے ہیں۔
ایڈمن کو ڈکٹیٹر، کیا بات ہے جناب کی۔
جھوٹے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ابھی تک آپ نے اور میں نے کیا کیا ہے؟ سوائے ان کی تبلیغ کو جھٹلانے کے سوا؟ کیا کبھی اس محفل پر آپ نے یا میں نے اپنی طرف سے کوئی اس سلسلے میں‌ کام کیا ہے؟ تنقید برائے تنقید تو بہت آسان ہے، مگر عملی کام کریں تو پتہ چلے۔
غلام
جھوٹوں کو جھوٹا اللہ اور اس کے رسول نے ثابت کیا ہوا ہے آپ کیا چاہتے ہیں۔ میں طنز نہیں کررہا ہوں بلکہ یہ کہنے کی کوشش کررہا ہوں کہ “صرف ایڈمن جو چاہے گا وہ لازمی صحیح ہوگا“ صحیح نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائی، اگر ایک احمدی ہمارے درمیان آکر ہمیں اپنی کچھ تعلیمات سکھانے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے آرام سے بات کریں اور اسے اس کی غلطی کا احساس دلائیں۔ وہ اگر گمراہ ہے پھر بھی وہ آرام سے بات کرتا ہے۔ اگر ہم حق پر ہیں تو ہم کیوں‌ غصہ کریں؟ آرام سے بات سمجھائیں، اگر وہ اکڑ جائے یا بات نہ سمجھے، پھر اپنا لہجہ سخت یا طنزیہ کرنا ہمارا حق ہی نہیں ہمارا فرض بھی بنتا ہے۔
دوسرا اس سلسلے میں کیا ہم میں سے کسی دوست نے کوئی کام کیا سوائے جذباتی بیان دینے کے؟ بات کی ابتداء میں ہی جذباتی ہوجانا، بحث کے آداب کے خلاف ہے
غلام
 
الف نظامی

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
http://s15.invisionfree.com/file/index.php
ذرا کوئی دوست دعوتٍ اسلامی کی اس ویب سائٹ اور ان کی جماعت کے مابین تعلق پر روشنی ڈالے گا؟
غلام
کتنا فراڈ ہے ، قادیانی لوگ مسلمان بن کر قادیانی عقائد پھیلا رہے ہیں۔دعوت اسلامی مسلمانوں کی ایک جماعت ہے اور قادیانیوں اس کا نام استمعال کرکے اپنا پراپگنڈا شروع کر رکھا ہے۔
دعوت اسلامی کی ویب سایٹ
http://www.dawateislami.net/ ہے اور یہ مسلمان اور ختم نبوت پر یقین رکھنے والے ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top