8 فروری : اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز

الف نظامی

لائبریرین
اسلام آباد میں شجر کاری مہم کل 8 فروری سے شروع ہوگی۔
5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے
وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کی موسم بہار کی شجر کاری مہم کل 8 فروری کو شروع ہوگی۔ کلین اور گرین پروگرام کے تحت 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ رواں سال ایک لاکھ اضافی پودوں کے ساتھ 5 لاکھ پودے اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں لگائے جائیں گے۔ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شجر کاری مہم کے دوران شہری علاقوں کی گرین بیلٹس ، شاہراہوں کے کناروں ، پارکوں ، کھیل کے میدانوں میں ایک لاکھ 80 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز جی ایٹ اور ایف ایٹ کے مابین گرین بیلٹس سے کیا جائے گا۔ 2 لاکھ سدا بہار پودے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں لگائے جائیں گے اور ایک لاکھ پودے کیبنٹ ایریاز پر لگائے جائیں گے جبکہ تجارتی مراکز میں سٹال قائم کر کے شہریوں کو مفت پودے اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل ملک اولیاء خان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس 4 لاکھ پودے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران لگائے گئے تھے ، کلین اینڈ گرین پروگرام کا آغاز 2008 سے کیا گیا تھا اور اب تک 20 لاکھ پودے اسلام آباد کے شہری و دیہاتی علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف انواع و اقسام کے پودے لگائے جائیں گے جن میں پھولدار ، پھلدار اور سدا بہار پودے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کی خصوصی بات یہ ہے کہ عام شہریوں ، سکولوں اور کالجوں ، یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات ، تاجروں ، علماء کرام اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مہم میں شامل کیا جائے گا اور شہریوں میں شجر کاری کے حوالے سے شعور بیدار کرنے کے لیے تحریری مواد بھی تقسیم کیا جائے گا۔

بحوالہ روزنامہ ایکسپریس 7 فروری
 

الف نظامی

لائبریرین
جی ایٹ اور ایف ایٹ کے مابین گرین بیلٹ پر شجر کاری 21 فروری کو منعقد ہو رہی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کے اراکین ضرور شجر کاری مہم میں حصہ لیں تا کہ وطن عزیز پاکستان کو سر سبز و شاداب بنایا جا سکے۔
 
Top