64 بٹ اور 32 بٹ اور ریپڈ شیئر

ہمسفر نے 'آئی ٹی کے سوال و جواب' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 6, 2008

  1. ہمسفر

    ہمسفر محفلین

    مراسلے:
    157
    اسلام و علیکم
    میں‌روزانہ ریپید شیئر سے کئی فائلز ڈائونلوڈ کرتا ہوں
    اور وہ آسانی سے ہو بھی جاتی ہیں کیونکہ میرے پاس وطین 512ہے اور آئی پی کا پرابلم نہیں‌ہے

    مگر جب میں‌کبھی بڑے سوفٹ ویئر ڈائونلوڈ کرتا ہوں کئی مرتبہ لائٹ جانے کی وجہ سے میری محنت ضائع ہو چکی ہے

    میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ لنک کسی طرح ریسیوم سپورٹ والے ڈائونلوڈ مینجر پر آجائے
    میں گاربر بھی استعمال کر چکا ہوں مگر کوئی افاقہ نہیں‌ہوا ہے

    دوسرا یہ 64 اور 32 بٹ میں‌کیا فرق ہے بعض سائٹ پر اس طرح لکھا ہوتا ہے خصوصا سوفٹ وائیرز کی ڈائونلوڈنگ کے وقت


    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    ریپڈ شئیر کے لئے آپ ان کا پریمئم اکاؤنٹ لے لیں۔ پاکستان میں بھی مل جاتے ہیں اس کے اکاؤنٹ، پیسے بھرنے ہوتے ہیں لیکن

    بتیس اور چونسٹھ دراصل بٹس کو ظاہر کرتا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم بتیس بٹ ہے یا کہ چونسٹھ۔ دونوں ایک دوسرے سے فرق ہوتے ہیں
     
  3. رند

    رند محفلین

    مراسلے:
    359
    قیصرانی بھائی یہ کس طرح پتہ چلتا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم بتیس بٹ ہے یا چونسٹھ بٹ ؟ اور ونڈوز آٹھانوے ، می ، دوہزار اور ایکس پی یہ کون کون سے بٹ ہیں ؟
    اور محس بھائی آپ یہ بتائیں کہ وطین پہ کتنا خرچہ آتا ہے اور یہ ہے کیا یعنی کیا یہ وی وائرلس کی طرح ہے ؟ یا موبائل کی کوئی سم ہے وغیرہ ہے شکریہ
     
  4. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,885
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    قیصرانی بھائی کیا آپ ذرا تفصیل سے یہ فرق بتا سکتے ہیں؟
     
  5. نصیرحیدر

    نصیرحیدر محفلین

    مراسلے:
    127
    بٹ بائینری ڈجٹ کا محفف ہے ،یہ دراصل ظاہر کرتا ہے کہ کمپیوٹر کس طرح ڈیٹا محفوظ کرتا ہے اور کس طرح میوری سے دوبارہ رسائی حاصل کرتا ہے ۔بٹ کی قیمت ایک یا صفر ہوتی ہے اور تمام بائینری کوڈ ایک یا صفر کی ایک سلسلہ پر مشتعمل ہوتا ہے جیسے 1000100111 ۔اب اگر آپ 32 بٹ پروسیسر استعمال کر رہے ہیں‌تو اس کا مطلب کہ آپ کا پروسیسر 0 سے لے کر 4,294,967,295تک جبکہ 64 بٹ کی صورت میں صفر سے لے کر 18,446,744,073,709,551,615 نمبر کا حساب کرنے کا اہل ہے ۔64 بٹ پربروسیسر چھوٹے نمبر زیادہ آسانی سے پروسیڈ کر سکتا ہے ۔
    کیا آپ کو معلوم ہے کہ کمپیوٹر میں بسیں ہوتی ہیں؟ جی ہاں ، کمپیوٹر میں‌بسیں ڈیٹا منتقلی کا عمل سر انجام دیتی ہیں۔یہ کمپیوٹر میموری کا تمام حصوں بشمول پروسیسر سے رابطہ کا زریعہ ہیں۔32 بٹ سسٹم میں بس 32 بٹس کی جبکہ 64 بٹ میں اس سے دگنی ہوتی ہے جس کا مطلب ہےکہ سسٹم دگنی رفتار سے ڈیٹا ارسال کر سکتا ہے ۔چناچہ 32 بٹ سسٹم کے مقابلہ میں 64 بٹ سسٹم تیز رفتار ہو گا۔عام حالات میں‌شاید آپ کو دونوں سسٹمز میں فرق محسوس نہ ہو لیکن اگر آپ کورل یا فوٹو شاپ کا استعمال کرتے ہیں‌تو فرق واضح ہو جائے گا۔32 بٹس سافٹ وئیر تقریبآ تمام 64 بٹ سسٹم پر چل جاتے ہیں،لیکن 64 بٹ کی اصل صلاحیت سے استفادہ کے لیے 64 بٹ آپریٹنگ سسٹم اور 64 بٹ سپورٹڈ سافٹ وئیر درکار ہوتے ہیں ،تاہم زیادہ تر 64 بٹ سافٹ بشمول ونڈوز ایکس پی 64 بٹ سٹبل نہیں‌ہ ہیں۔:(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. نصیرحیدر

    نصیرحیدر محفلین

    مراسلے:
    127
    سی ڈی پر لکھا ہوتا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم 32 بٹ ہے یا 64 بٹ،اور اگر اس پر کچھ بھی نہیں لکھا تو پھر بھی یہ 32 بٹ ہی شمار کیا جائے گا۔وندوز 98 ،2000 ،32 بٹ ہی ہیں‌لیکن ایکس پی 64 میں‌بھی دستیاب ہے ،اگر آپ کا سسٹم سپورٹ کرتا ہے تو بسم اللہ کریں۔
    وطین کا ابتدئی خرچہ شاید 19500 ہے جس میں 8500 کا وائرلیس روٹر شامل ہے جبکہ باقی پیکج کی قیمت ہے جس میں‌آپ کو 512 کا چینل ایک سال کے لیے مل جاتا ہے لیکن ہر ماہ ڈوان لوڈنگ لمٹ 10 جی بی ہوتی ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. ساجداقبال

    ساجداقبال محفلین

    مراسلے:
    2,018
    ریپڈشئیر اگر مفتے والا استعمال کر رہے ہیں تو اس کے لئے کوئی ڈاؤن لوڈ مینیجر کام نہیں آئیگا۔ اگر آپ پریمیم لینگے تو کئی ایک ڈاؤنلوڈ مینجر میں چل جا ئیگا، بمع Resume سپورٹ۔ زیادہ تفصیلات میں نہ جائیں تو 64 بٹ ایپلیکیشنز کیلیے 64 بٹ سپورٹ والا ہارڈوئیر خاص کر پراسیسر درکار ہوگا۔ عام یوزرز 32 بٹ ہی استعمال کرتےہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    شکریہ نصیر حیدر

    بتیس بٹ اور چونسٹھ بٹ ہارڈ وئیر میں پروسیسر، ریم اور مدر بورڈ کے لئے الگ الگ ٹرمز ہیں اور اسی طرح سافٹ‌ وئیر میں آپریٹنگ سسٹم کے لئے الگ ٹرم ہے

    اگر آپ لوگ چاہیں تو میں اس سلسلے میں کچھ ٹیکنیکل معلومات دے سکتا ہوں۔ لیکن وہ معلومات عام یوزر کے لئے شاید بیکار ہی ثابت ہوں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. محمد شمیل قریشی

    محمد شمیل قریشی محفلین

    مراسلے:
    1,406
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    محفل کا ڈاون لوڈ سیکشن کہاں ہے ۔ اس کا ربط دیں ۔
     
  10. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
  11. رند

    رند محفلین

    مراسلے:
    359
    نصیر حیدر ، ساجد اقبال اور قیصرانی میں تینوں صاحباں کا مشکور ہوں جو اس قدر مشکل اور اہم معلومات فراہم کیں دوسرے وطین کی اس قدر گراں قیمت کا جان کر دکھ ہوا میری پہنچ سے باہر کی چیز ہے ہمیں ڈائل اپ پہ ہی گزارہ کرنا ہوگا ویسے پی ٹی سی ایل والوں کو چائیے کہ وہ اب ڈائل اپ سروس کو فری ہی کردیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,885
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    علم کو چھپانا نہیں چاہیے۔ کسی کا تو فائدہ ہو ہی جائے گا۔
     
  13. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    اگر نان ٹیکنیکل افراد کو ٹیکنیکل معلومات دینا شروع کریں تو وہ الٹا ان کے لئے مسئلہ بن جاتا ہے، اس لئے کہا تھا۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو بتائیں
     
  14. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,885
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    اب بتا بھی دیں۔ اور کتنا انتظار کروائیں‌گے؟‌
     
  15. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    چونسٹھ بٹ کے پروسیسر سے شروع کرتے ہیں

    چونسٹھ بٹ پروسیسر سے مراد ایک ایسا پروسیسر ہوتا ہے جس میں اے ایل یو یعنی ارتھمیٹک اینڈ لاجک یونٹ، رجسٹرز اور ڈیٹا بس، تمام کے تمام چونسٹھ بٹس چوڑے ہوں۔ یعنی ایک وقت چونسٹھ بٹ کا ڈیٹا سٹور کر سکیں یا اگر بس ہو تو چونسٹھ بٹس ایک وقت میں گذار سکیں

    اے ایل یو یعنی ارتھمیٹک اینڈ لاجک یونٹ اگر چونسٹھ بٹس کا ہو تو وہ ایک وقت میں چونسٹھ بٹس کو پروسیس کر سکے گا۔ اگر اے ایل یو بتیس بٹ کا ہوا تو بتیس بٹ کی پروسیسنگ ایک وقت میں ممکن ہوگی۔ بظاہر ہم کہہ سکتے ہیں کہ چونسٹھ بٹ کا پروسیسر جتنا ڈیٹا ایک وقت میں پروسیس کر سکتا ہے، اس کا نصف ڈیٹا بتیس بٹ کا پروسیسر اتنی ہی دیر میں پروسیس کرے گا۔ تاہم یہ زیادہ سے زیادہ ڈیٹا کی مقدار کے حوالے سے ہے۔ اگر ڈیٹا کی مقدار اتنی ہو کہ جو بتیس بٹ کا پروسیسر ایک وقت میں پروسیس کر سکے تو بظاہر بتیس اور چونسٹھ بٹ کے پروسیسر میں کوئی خاص فرق نہیں دکھائی دے گا

    اس مثال کو یوں سمجھیں کہ جیسے ایک کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور دوسری کار کی حد رفتار بھی 120کلومیٹر فی گھنٹہ۔ لیکن پہلی کار میں 10 افراد بیٹھ سکتے ہیں اور دوسری میں صرف پانچ۔ جب کل پانچ یا اس سے کم افراد نے ایک وقت میں کار استعمال کرنی ہو تو دونوں کاروں میں کوئی فرق نہیں ہوگا چاہے جونسی کار استعمال ہو۔ البتہ جب افراد کی تعداد پانچ سے بڑھ جائے، چھ ہو جائے یا چاہے دس، تو پھر دونوں کاروں کے افراد کو منزل مقصود تک پہنچانے کے وقت میں واضح فرق ہوگا۔ یعنی پہلی کار ایک ہی چکر میں کام پورا کر لے گی جبکہ دوسری کار کو دو چکر لگانے ہوں گے


    فی الوقت ہمارے گھریلو کمپیوٹرز پر زیادہ سے زیادہ ریم دو سو چھپن ایم بی سے لے کر تین گیگا بائٹس تک ہے۔ بتیس بٹ کے پروسیسر ایک وقت میں دو گیگا بائٹس سے لے کر چار گیگا بائٹس تک ریم کو ایڈریس کر سکتے ہیں۔ بظاہر بتیس بٹ پروسیسر ہمارے لئے کافی ہے۔ لیکن سرور کمپیوٹر پر یا مستقبل قریب میں ہمیں یہ لمٹ بہت تنگ کر سکتی ہے۔ جیسا کہ موجودہ دور کی تھری ڈی گیمز ہیں، ایک وقت میں ڈھیر ساری ایپلیکیشنز کو استعمال کرنا ہے تو اس کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ریم کی ضرورت پڑتی ہے۔ جب ہم دو گیگا یا چار گیگا بائٹ سے زیادہ کی ریم استعمال کرنا چاہیں تو ہمارے لئے بتیس بٹ کا موجودہ پروسیسر بیکار ہو جاتا ہے۔ چونسٹھ بٹ پروسیسر میں ریم کو ایڈریس کرنے کی صلاحیت دو کی طاقت چونسٹھ ہے۔ یعنی دو کی طاقت اگر بتیس ہو تو وہ چار گیگا بائٹس بنتا ہے۔ لیکن جب دو کی طاقت چونسٹھ کو دیکھیں تو وہ کچھ یہ بنتا ہے

    18446744073709551616

    یعنی تقریباً 18446744073 گیگا بائٹس۔ ہو سکتا ہے کہ یہ فگر تھوڑا سا کم یا زیادہ ہو۔ لیکن آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ چونسٹھ بٹس کا پروسیسر کتنے مستقبل بعید کی ضروریات کے لئے کافی ہے

    یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ شروع شروع میں بتیس بٹ کمپیوٹر کے لئے ریم کلو بائٹس میں استعمال ہوتی تھی اور اس وقت گیگا بائٹس میں ریم کا تصور اتنا ہی مشکل اور عجیب تھا جتنا کہ ہمیں آج 18446744073 گیگا بائٹس کا تصور لگ رہا ہے

    ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ چونسٹھ بٹ کے پروسیسر سے ہم وڈیو ایڈیٹنگ، بہت بڑی تصاویر کی ایڈیٹنگ، تھری ڈی گیمز وغیرہ کو بہت آسانی اور تیز رفتاری سے استعمال کر سکتے ہیں

    اگر ایک عام یوزر آفس کو استعمال کرے یا انٹر نیٹ وغیرہ، تو اس کے لئے بتیس بٹ کا پروسیسر اور چونسٹھ بٹ کا پروسیسر یکساں رہیں گے

    اس مضمون کو لکھنے میں how stuff works نامی ویب سائٹ سے مدد لی گئی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  16. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    ضروری نوٹ: مندرجہ بالا مضمون ہر لحاظ‌ سے مکمل نہیں ہے۔ اگر کوئی پہلو تشنہ محسوس ہو تو براہ کرم پوچھ لیں۔ اسی طرح اگر کوئی چیز سمجھ نہ آئے تو بھی بلا جھجھک اسی وقت پوچھ سکتے ہیں۔ جتنا ہو سکا میں اس موضوع کو پورا کروں‌گا، کل شام سے لے کر پیر کی شام تک میں شاید غائب رہوں کہ ملک سے باہر جانا ہے۔ جو باقی رہا، وہ انشاء اللہ واپسی پر پورا کر دوں گا
     
  17. علی رضا

    علی رضا محفلین

    مراسلے:
    7
    بہت اچھی انفارمیشن دی ہے آپ نے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. ہمسفر

    ہمسفر محفلین

    مراسلے:
    157
    اسلالم و علیکم
    رند بھائی معذرت خواہ ہوں کیونکہ کہ کچھ وجوہات کی بنا پر محفل کا وزٹ نہیں‌کر پایا

    وطین 512 کے بی سپیڈ کےلئے میں نے 4000 روپے کی ڈیوائس لی ہے

    1200 روپے منتھلی ہیں 10 جی بی بینڈ وڈھتھ کے ساتھ
    اور اگر 10 سے زیادہ کی بینڈ وڈتھ استعمال کریں گے تو 200 روپے پر جی بی کے حساب سے پیسے چارج ہوں گے

    ناراضگی کےلئے دوبارہ معذرت
     

اس صفحے کی تشہیر