5ستمبر سلیمان القانونی کا یوم وفات

عمیر فہد

محفلین
5ستمبر عثمانی حکمران امیر المومنین سلیمان القانونی کا یوم وفات



مشہور مورخ ہیرالڈ کہتا ہے؛
ٰیقینا نصاری کی تاریخ میں بہت سی عیدیں گزری ہیں لیکن بلاشبہ ان سب میں اہم القانونی ککا یوم وفات ہے۔۔۔۔
آج سے 499 سال قبل آج کے دن ہی ( مغربی مصادر کے مطابق 7ستمبر کو ) ہنگری کے ایک شہر کے محاصرہ کے دوران سلیمان خان الاول بن سلیم خان الاول اپنے رب سے جا ملے۔
سلیمان خان سلطنت عثمانیہ کے 10 ویں ھکمران اور دوسرے خلیفۃ المسلمین تھے۔
جن کے دور حکومت میں سلطنت عثمانیہ اپنی عروج کی انتہاء کو پہنچ گئی ۔سلطنت عثمانیہ اس دور میں دنیا کی طاقتور ترین مملکت بن چکی تھی۔

آپ نے 46 سال حکومت کی اس طرح خاندان عثمانیہ میں سب سے لمبا عرصہ حکومت کی۔

ایک طویل مرض کے بعد سلیمان خان نے ارض معرکہ میں وفات پائی، سلطان کے طبیب نے ان آخری معرکوں میں نکلنے سے قبل انھیں جہاد جانے سے روکنے کی کوشش کی لیکن سلطانکا جواب تھا :
میں چاہتا ہوں کہ اللہ کے راستے میں لڑتے ہوئے موت سے جا ملوں ۔
 
آخری تدوین:
Top