3 ڈی گیمز

فہیم

لائبریرین
کیا اوبنٹو یا کبنٹو پر تھری ڈی گیم آسانی سے چل جاتے ہیں

جیسے کرکٹ 2007 وغیرہ

یا نہیں
 

قیصرانی

لائبریرین
اس میں لینکس کا قصور نہیں، وہ گیمیں بنانے والی کمپنیاں مفت دینے سے یا پھر سستا دینے سے گھبراتی ہیں
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔

پیارے بچو! بات کچھ یوں ہے کہ کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کے لیے تیار کردہ اطلاقیے ایک یکسر مختلف آپریٹنگ سسٹم پر براہِ راست نہیں چلتے۔ البتہ کچھ ٹیڑھے طریقے ہوتے ہیں۔ WinE (Windows Emulator) انہی ٹیڑھے طریقوں میں سے ایک ہے۔ لیکن ونڈوز کا کوڈ پوشیدہ ہونے کے باعث یہ 100 فیصد کام نہیں کرتا۔ پھر بھی ونڈوز کے اطلاقیوں کی ایک بڑی تعداد اس کے ذریعے لینکس پر چل جاتی ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
تھری ڈی گیم لینکس کے لیے بھی بہت سے دستیاب ہیں جن میں سے اکثر بالکل مفت ہیں۔ کسی بھی لینکس ڈسٹربیوشن میں پیکج منیجر چلا کر کھیلوں والے حصے میں ایک نظر ڈال کر دیکھیں۔ کافی کچھ مل جائے گا۔
 

شازل

محفلین
مفت مفت اور مفت، اور کیا چاہئے لیکن،اس کے باوجود ونڈوز اپریٹنگ سسٹم کیوں مشہور ہے اور کیوں اس کے یوزر دن بدن بڑھ رہے ہیں
وجہ صاف ہے کہ جو بھی اچھے سے اچھا سافٹ ویئر بنتا ہے وہ ونڈوز پر تو ضرور ہی چلتا ہے
اور گیمز کی تو بات ہی نہ کریں۔
مگر اس قسم کے یوزرز کو ہم ہوم یوزر کہیں‌تو بات بنتی ہے
اگر کاروباری یوزرز کی بات کریں تو لینکس سسٹم از دی بیسٹ۔
نہ گیم نو ونڈوز سافٹ ویئر ، لیکن سیکورٹی، ایک دم ٹائٹ، نہ اسپائی ویئر کا خدشہ اور نہ ہی وائرس کا۔
اب بتائیں ،آپکی چوائس کیا ہے؟
یہ ہے سوال:notlistening:
 

محمد سعد

محفلین
لینکس پر باقی معاملات میں تو عمدہ اطلاقیوں کی کوئی کمی نہیں۔ کچھ عرصہ قبل تک بس دلچسپ کھیلوں ہی کی کمی ہوا کرتی تھی جو اب بتدریج پوری ہو رہی ہے۔ بلکہ اب تو بعض تجارتی کھیل بنانے والی کمپنیاں بھی اپنے کھیلوں کے لینکس کے لیے نسخے جاری کرتے ہیں۔ ایسے دو کھیلوں کے آزمائشی نسخے (trial version) میں نے خود کچھ عرصہ قبل کھیلے ہیں اور دونوں کافی اچھے معلوم ہوئے۔ ایک ہے Tribal Trouble اور دوسرا My Tribe۔

ان دونوں کے علاوہ موقع ملتے ہی یہاں پر موجود دیگر کھیل بھی آزمانے کا ارادہ ہے۔
 
Top