27 صفر تاریخ کے آئینے میں

ربیع م

محفلین
27 صفر تاریخ کے آئینے میں

27 صفر 589ھ بمطابق 4 مارچ 1193 م سلطان الناصر صلاح الدین الایوبی معرکہ حطین کے ہیرو ، بیت المقدس کو آزادی دلانے والے ، مملکت ایوبیہ کے بانی اور بہت سی تہذیبی کامیابیوں کے مالک کا یوم وفات۔

27 صفر ھ240 بمطابق 29 جولائی 854 م مجتہد فقیہ ابراہیم بن خالد بن ابو الیمان وابو ثور الکلبی کے نام سے مشہور ہیں ان کی وفات ہوئی ، ان کا الگ مستقل مذہب تھا جو پانچویں صدی ہجری کے آغاز تک آرمینیا اور آذربائیجان کے علاقوں میں رائج رہا ان کی مؤلفات ضائع ہو گئیں اور ہم تک ان کے علمی ورثے سے کچھ نہ پہنچ پایا۔

27 صفر 636 ھ بمطابق 9 اکتوبر 1238 ہسپانوی نصاریٰ کے ہاتھوں بلنسیہ شہر کا سقوط ، پانچ صدیوں تک اس شہر مسلمانوں کی حکومت رہنے کے بعد شہر کی فصیلوں پر مملکت "اراگون" کے جھنڈے لہرا دئیے گئے مساجد کلیساؤں میں بدل دی گئیں۔

27 صفر 986 ھ بمطابق 5 اپریل 1578 م خلافت عثمانیہ نے ایران کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ، اس جنگ میں عثمانیوں کا سالار لالہ مصطفیٰ پاشا فاتح قبرص تھے ، اس جنگ کا اعلان شاہ ایران طہماسپ بن اسماعیل صفوی کی وفات کے بعد کیا گیا۔

عثمانی بغداد کا محاصرہ کرتے ہیں :

27 صفر 1040 ھ بمطابق 5 اکتوبر 1630 م عثمانی لشکر خسرو پاشا کی قیادت میں بغداد شہر کا محاصرہ کرتا ہے جس پر صفویوں نے 1624 م میں عثمانیوں سے قبضہ کیا تھا، لیکن 39 دن کے بعد یہ محاصرہ اٹھا لیا گیا۔
 
Top