21 رمضان المبارک....

47312d1314028213-1283002656_.jpg

21 رمضان المبارک کو حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا یوم شہادت ہے چنانچہ ذیل میں آپکی مختصر سیرت قارئین کی نظر کی جارہی ہے

حضرت علی علیہ السلام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے چچا زاد بھائی ہیں اور انہوں نے سایہ نبوت میں پرورش پائی۔ پیغمبر کی زیر نگرانی آپ کی تربیت ہوئی۔حضرت علی علیہ السلام پہلے مرد تھے جنہوں نے اسلام کا اظہار کیا۔یہ کہنا بڑا ظلم ہے کہ علی بچوں میں سب سے پہلے اسلام لے کر آئے۔
جگر گوشہ رسول ،خاتون جنت سیدہ فاطمہ سلام اللہ اور مولائے متقیان زندگی گھریلو زندگی کا ایک بے مثال نمونہ تھی کہ مرد اور عورت آپس میں کس طرح ایک دوسرے کے شریک ُ حیات ثابت ہوسکتے ہیں ،کس طرح تقسیم عمل ہونا چاہیے اور کیوں کر دونوں کی زندگی ایک دوسے کے لیے مددگار ہوسکتی ہے۔
باب العلم کی زندگی ہر رخ سے ایک آفتاب درخشندہ ہے۔علم، حلم، عبادت، خطابت، شجاعت، ریاضت، تلاوت ہر ایک وصف گویا منفرد تھا۔ انہوں نے مسلمانوں کو یہ درس دیا کہ زندگی دراصل اطاعت پروردگار اور اطاعت رسول کانام ہے۔ انہوں نے کام کرنے کو انسان کی معراج بنایا۔
علی علیہ السلام صبح کو مشکیزہ لے کر جاتے تھے اوریہودیوں کے باغ میں پانی دیتے تھے او جو کچھ مزدوری ملتی تھی اسےگھر لاتے اور کچھ رقم سے بازار سے جو خرید کر خاتون جنت کو دیتے تھے اورسیدہ چکی پیستیں, کھانا پکاتیں اورگھر میں صفائی کرتیں, حسنین کی پرورش اورفرصت کے اوقات میں چرخہ چلاتیں خود اپنے اور اپنے گھر والوں کو لباس کے لیے اور کبھی مزدوری کے طور پر سوت کاتتی تھیں اور اس طرح گھر میں رہ کر زندگی کی مہم میں اپنے شوہر کاہاتھ بٹاتی تھیں۔
بہت سے مفسرین اور مفکرین نے اہلیبیت اطہار کے حوالے سے اکثر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ انکے لئے کھانا اور کپڑے جنت سے آ جاتے تھے اور گویا روئے زمین پر یہ مثالی ہستیاں مافوق الفطرت طور پر زندگی گزارتی تھیں۔حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ خانوادہ رسالت کے ہر فرد کو اگرچہ خالق کائنات نے بیش بہا معجزات عنایت لیئے تھے لیکن انہوں نے اپنی زندگی عام انسان کی طرح محنت مزدوری اور کام کاج کر کے گزاری اور دوسروں کے لیے کام میں عظمت کی مثال چھوڑی۔
مدینہ میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو مخالف گروہ نے آرام سے بیٹھنے نہ دیا.پہلے ابو جہل اور غزوہ بدر کے بعد ابوسفیان کی قیادت میں مشرکینِ مکہ نے جنگی تیاریاں کیں یہی نہیں بلکہ اسلحہ اور فوج جمع کر کے خود رسول کے خلاف مدینہ پر چڑھائی کردی۔
اس موقع پر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا اخلاقی فرض تھا کہ وہ مدینہ والوں کے گھروں کی حفاظت کرتے جنھوں نے کہ آپ کوانتہائی ناگوار حالات میں پنا ہ دی تھی اور آپ کی نصرت وامداد کاوعدہ کیا تھا , گو آپ کے ساتھ تعدادبہت کم تھی لیکن صرف تین سو تیرہ آدمی تھے , ہتھیار بھی نہ تھے مگر آپ نے یہ طے کرلیا کہ آپ باہر نکل کر دشمن سے مقابلہ کریں گے چنانچہ پہلی لڑائی اسلام کی ہوئی جو غزوہ بدر کے نام سے مشہور ہے۔
اس لڑائی میں زیادہ رسول اللہ نے اپنے عزیزوں کو خطرے میں ڈالا چنانچہ آپ کے چچا زاد بھائی عبیدہ ابن حارث ابن عبدالمطلب اس جنگ میں شہید ہوئے . علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا جنگ کا یہ پہلا تجربہ تھا . 25 برس کی عمر تھی مگر جنگ کی فتح کا سہرا حضرت علی کے سر رہا .جتنے مشرکین قتل ہوئے تھے ان میں سے آدھے مجاہدین کے ہاتھوں قتل ہوئے تھے اس کے بعد غزوہ احد، غزوہ خندق، غزوہ خیبر اور غزوہ حنین یہ وہ بڑی لڑائیاں ہیں جن میں حضرت علی نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ساتھ رہ کر اپنی بے نظیر بہادری کے جوہر دکھلائے۔
تقریباًان تمام لڑائیوں میں حضرت علی علیہ السلام کو علمداری کا عہدہ بھی حاصل رہا . اس کے علاوہ بہت سی لڑائیاں ایسی تھیں جن میں رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی کو تنہا بھیجا اورانھوں نے اکیلے ان تمام لڑائیوں میں بڑی بہادری اور ثابت قدمی دکھائی اور انتہائی استقلال، تحمّل اور شرافت ُ نفس سے کام لیاجس کا اقرار خود ان کے دشمن بھی کرتے تھے۔
غزوہ خندق میں دشمن کے سب سے بڑے سورما عمروبن عبدود کو جب آپ نے مغلوب کر لیااور اس کاسر کاٹنے کے لیے اس کے سینے پر بیٹھے تو اس نے آپ کے چہرے پر لعاب دہن پھینک دیا . آپ کو غصہ آگیااور آپ اس کے سینے پر سے اتر ائے . صرف اس خیال سے کہ اگر غصّے میں اس کو قتل کی تو یہ عمل محض خدا کی راہ میں نہ ہوگا بلکہ خواہش نفس کے مطابق ہوگا۔
کچھ دیر کے بعد آپ نے اس کو قتل کیا , اس زمانے میں دشمن کو ذلیل کرنے کے لیے اس کی لاش برہنہ کردیتے تھے مگر حضرت علی علیہ السلام نے اس کی زرہ نہیں اُتاری اگرچہ وہ بہت قیمتی تھی . چناچہ اس کی بہن جب اپنے بھائی کی لاش پر آئی تو اس نے کہا کہ کسی اور نے میرے بھائی کوقتل کیا ہوتا تو میں عمر بھر روتی مگر مجھ یہ دیکھ کر صبر آگیا کہ اس کا قاتل علی سا شریف انسان ہے جس نے اپنے دشمن کی لاش کی توہین گوارا نہیں کی۔
آپ نے کبھی دشمن کی عورتوں یا بچّوں پر ہاتھ نہیں اٹھا یا اور کبھی مالِ غنیمت کی طرف رخ نہیں کیا۔رسول اللہ کی طرف سے عہد ناموں کا لکھنا، خطوط تحریر کرنا آپ کے ذمے تھا اور لکھے ہوئے اجزائے قرآن کے امانتدار بھی آپ تھے- اس کے علاوہ یمن کی جانب تبلیغ اسلام کے ليے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے آپ کو روانہ کیا جس میں آپ کی کامیاب تبلیغ کا اثر یہ تھا کہ سارا یمن مسلمان ہو گیا۔
جب سورہ براَت نازل ہوئی تو اس کی تبلیغ کے ليے بحکم خدا آپ ہی مقرر ہوئے اور آپ نے جا کر مشرکین کو سورئہ براَت کی آیتیں سنائیں۔
حضرت علی علیہ السلام کی امتیازی صفات اور خدمات کی بنا پر رسول ان کی بہت عزت کرتے تھے او اپنے قول اور فعل سے ان کی خوبیوں کو ظاہر کرتے رہتے تھے.
کبھی یہ کہتے تھے کہ ‘‘علی مجھ سے ہیں اور میں علی سے ہوں‘‘ .کبھی یہ کہا کہ ‘‘میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے ‘‘ کبھی یہ کہا ‘‘تم سب میں بہترین فیصلہ کرنے والا علی ہے‘‘ کبھی یہ کہا‘‘علی کومجھ سے وہ نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ علیہ السّلام سے تھی‘‘کبھی یہ کہا‘‘علی مجھ سے وہ تعلق رکھتے ہیں جو روح کو جسم سے یا سر کو بدن سے ہوتا ہے‘‘۔
کبھی یہ کہ‘‘وہ خدا اور رسول کے سب سے زیادہ محبوب ہیں ‘‘۔
یہاں تک کہ مباہلہ کے واقعہ میں حضرت علی نفسِ رسول قرار پائے اور اللہ کے نبی انہیں مولائے کائنات اور اپنا وصی کہا. عملی اعزاز یہ تھا کہ مسجد میں سب کے دروازے بند ہوئے تو علی کا دروازہ کھلا رکھا گیا . جب مہاجرین وانصار میں بھائی چارہ کیا گیا تو علی علیہ السّلام کو پیغمبر نے اپنا دنیا وآخرت میں بھائی قرار دیااور سب سے آخر میں غدیر خم کے میدان میں ہزاروں مسلمانوں کے مجمع میں حضرت علی کو اپنے ہاتھوں پر بلند کر کے یہ اعلان فرما دیا کہ جس طرح کاسرپرست اورحاکم ہوں اسی طرح علی سب کے سرپرست اور حاکم ہیں۔ جس کا میں مولا ہوں اسکا علی مولا ہے۔
اتنا بڑا اعزاز ہے کہ تمام مسلمانوں نے حضرت علی کو مبارک باد دی اور سب نے سمجھ لیا کہ پیغمبر نے حضرت علی کی ولی عہدی اور جانشینی کااعلان کردیا ہے.
جس نے زندگی بھر پیغمبر کا ساتھ دیا وہ بعد رسول آپ کی لاش کو کس طرح چھوڑتا, چنانچہ رسول کی تجہیز وتکفین اور غسل وکفن کاتمام کام حضرت علی علیہ السلام ہی کے ہاتھوں ہوا اورقبر میں آپ ہی نے رسول کو اتارا , رسول کے دفن سے فرصت ہونے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ اتنی دیر میں پیغمبر کی جانشینی کاانتظام ہوگیا ہے . اگر کوئی دوسرا انسان ہوتاتو جنگ آزمائی پر تیار ہوجاتا مگر حضرت علی کو اسلامی مفاد اتنا عزیز تھا کہ آپ نے اپنے حقوق کے اعلان کے باوجود اپنی طرف سے مسلمانوں میں خانہ جنگی پیدا نہیں ہونے دی , نہ صرف یہ کہ آپ نے معرکہ آرائی نہیں چاہی بلکہ جس وقت ضرورت پڑی , اس وقت اسلامی مفاد کی خاطر آپ نے امداد دینے سے دریغ بھی نہیں کیا , مشکل مسائل کے فیصلہ اور ضروری مشورہ ليے جانے پر اپنی مفید رائے کااظہار کیاا س سے کبھی پہلو نہیں بچایا۔چنانچہ بعض روایات کے مطابق خلیفہ دوم حضرت عمر کو کئی مقامات پر یہ کہنا پڑا لولا علی لہلاک عمر یعنی علی نہ هوتے تو عمر ہلاک ہوجاتا۔
علی علیہ السلام اسلام کی روحانی اور علمی خدمت میں مصروف رہے . قرآن کو ترتیب ُ نزول کے مطابق ناسخ ومنسوخ اور محکم اور متشابہ کی تشریح کے ساتھ مرتب کیا . مسلمانوں کے علمی طبقے میں تصنیف وتالیف کااور علمی تحقیق کاذوق پیدا کیااور خود بھی تفسیر اور کلام اور فقہ واحکام کے بارے میں ایک مفید علمی ذخیرہ فراہم کیا . بہت سے ایسے شاگرد تیار کئے جو مسلمانوں کی آئندہ علمی زندگی کیلئے معمار کاکام انجام دے سکیں , زبان عربی کی حفاظت کیلئے علم نحوکی داغ بیل ڈالی اور فن صرف اور معانی بیان کے اصول کو بھی بیان کیا اس طرح یہ سبق دیا کہ اگر ہوائے زمانہ مخالف بھی ہوا اور اقتدار نہ بھی تسلیم کیا جائے تو انسان کو گوشہ نشینی اور کسمپرسی میں بھی اپنے فرائض کو فراموش نہ کرنا چاہیے . ذاتی اعزاز اور منصب کی خاطر مفادملّی کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
پچیس برس تک رسول کے بعد حضرت علی نے خانہ نشینی میں بسر کی اور جب 35ھ میں مسلمانوں نے خلافت ُ اسلامی کامنصب حضرت علی کے سامنے پیش کیا توآپ نے پہلے انکار کیا , لیکن جب مسلمانوں کااصرار بہت بڑھ گیا تو آپ نے اس شرط سے منظو رکیا کہ میں بالکل قران اور سنت ُ پیغمبر کے مطابق حکومت کروں گا اور کسی رورعایت سے کام نہ لوں گا۔
مسلمانوں نے اس شرط کو منظور کیا اور آپ نے خلافت کی ذمہ داری قبول کی- مگر زمانہ آپ کی خالص مذہبی سلطنت کو برداشت نہ کرسکا , آپ کے خلاف بنی امیہ اور بہت سے وہ لوگ کھڑے ہوگئے جنھیں آپ کی مذہبی حکومت میں اپنے اقتدار کے زائل ہونے کا خطرہ تھا , آپ نے ان سب سے مقابلہ کرنااپنا فرض سمجھا اور جمل اور صفین اور نہروان کی خون ریز لڑائیاں ہوئیں . جن میں حضرت علی بن ابی طالب علیہ السّلام نے اسی شجاعت اور بہادری سے جنگ کی جو بدر واحد و خندق وخیبر میں کسی وقت دیکھی جاچکی تھی اور زمانہ کو یاد تھی ۔
ان لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے آپ کو موقع نہ مل سکا کہ آپ جیسا دل چاہتا تھا اس طرح اصلاح فرمائیں . پھر بھی آپ نے اس مختصر مدّت میں اسلام کی سادہ زندگی , مساوات اور نیک کمائی کے لیے محنت ومزدوری کی تعلیم کے نقش تازہ کردئے آپ شہنشاہ ُ اسلام ہونے کے باوجود محنت مزدوری کرتے، پیوند لگے ہوئے کپڑے پہنتے،غریبوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر کھاناکھالیتے ، جو روپیہ بیت المال میں آتا تھا اسے تمام مستحقین پر برابر سے تقسیم کرتے تھے ۔یہاں تک کہ آپ کے سگے بھائی عقیل نے یہ چاہا کہ کچھ انہیں دوسرے مسلمانوں سے زیادہ مل جائے مگر آپ نے انکار کردیا اور کہا کہ اگر میرا ذاتی مال ہوتا تو خیر یہ بھی ہوسکتا تھا مگر یہ تمام مسلمانوں کا مال ہے . مجھے حق نہیں ہے کہ میں اس میں سے کسی اپنے عزیز کو دوسروں سے زیادہ دوں۔
انتہا ہے کہ اگر کبھی بیت المال میں شب کے وقت حساب وکتاب میں مصروف ہوئے اور کوئی ملاقات کے لیے اکر غیر متعلق باتیں کرنے لگا تو آپ نے چراغ بجھادیا کہ بیت المال کے چراغ کو میرے ذاتی کام میں صرف نہ ہونا چاہیے . آپ کی کوشش یہ رہتی تھی کہ جو کچھ بیت المال میں آئے وہ جلد حق داروں تک پہنچ جائے . آپ اسلامی خزانے میںمال کاجمع رکھنا پسند نہیں فرماتے تھے۔
حضرت علی علیہ السلام کو 19 رمضان 40ھ کو صبح کے وقت مسجد میں عین حالتِ نماز میں ایک زہر میں بجھی ہوئی تلوار سے زخمی کیا گیا۔ جب آپ کے قاتل ابن ملجم کو گرفتار کرکے آپ کے سامنے لائے اور آپ نے دیکھا کہ اس کا چہرہ زرد ہے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہیں تو آپ کو اس پر بھی رحم آ گیا اور اپنے دونوں فرزندوں امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام کو ہدایت فرمائی کہ یہ تمھارا قیدی ہے اس کے ساتھ کوئی سختی نہ کرنا جو کچھ خود کھانا وہ اسے کھلانا۔ اگر میں اچھا ہو گیا تو مجھے اختیار ہے میں چاہوں گا تو سزا دوں گا اور چاہوں گا تو معاف کردوں گا اور اگر میں دنیا میں نہ رہا اور تم نے اس سے انتقام لینا چاہا تو اسے ایک ہی ضرب لگانا، کیونکہ اس نے مجھے ایک ہی ضرب لگائی ہے اور ہر گز اس کے ہاتھ پاؤں وغیرہ قطع نہ کیے جائیں، اس لیے کہ یہ تعلیم اسلام کے خلاف ہے۔
دو روز تک حضرت علی علیہ السلام بستر بیماری پر انتہائی کرب اور تکلیف کے ساتھ رہےآخر کار زہر کا اثر جسم میں پھیل گیا اور 21 رمضان کو نمازِ صبح کے وقت آپ کی شہادت ہوئی۔آپ کا روضہ مبارک عراق کے شہر نجف اشرف میں مرجع خلائق بنا ہوا ہے۔
 
میر انیس

لائبریرین
ماشاللہ بہت ہی اچھا مضمون لکھا ہے آپ نے ۔ مگر چند باتوں کی وجہ سے اختلافات ہوسکتے ہیں اور ایک اچھی خاصی بحث چھڑ سکتی ہے ۔ حالانکہ مجھ کو بھی اس میں کچھ باتوں پر اختلاف ہے جو میرا اپنا نظریہ ہے لہٰذا میں اپ کے اپنے نظریات کا احترام کرتا ہوں اور آپ کی تحقیق کو سراہتا ہوں ۔ اللہ آپ کی توفیقات میں اضافہ کرے ۔
 
انیس بھائی ۔سراہنے کا بہت شکریہ۔ میں وہ سطریں تدوین کرنے کی کوشیشں کر رہا ھوں جس پر بحت ہوسکتی ہیں۔ لیکن تدوین تک رسائی نہیں ہوپارہی۔۔۔ اگر آپ کرسکتے ہیں تو میری طرف سے اجازت ہے ۔
 
نایاب

لائبریرین
اک اچھی تحریر
گو کہ اختلافی موضوعات ابھر سکتے ہیں اس تحریر سے ۔
مجموعی طور پر اچھا مفید معلوماتی مضمون تحریر کیا ہے ۔
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔ آمین
 
میر انیس

لائبریرین
انیس بھائی ۔سراہنے کا بہت شکریہ۔ میں وہ سطریں تدوین کرنے کی کوشیشں کر رہا ھوں جس پر بحت ہوسکتی ہیں۔ لیکن تدوین تک رسائی نہیں ہوپارہی۔۔۔ اگر آپ کرسکتے ہیں تو میری طرف سے اجازت ہے ۔
نیچے آپ کے نام وقت اور رپورٹ کے بیچ میں تدوین کا آپشن آتا ہے ۔ کیا آپ کے پاس ظاہر نہیں ہورہا؟ ۔ میں آپ کی پوسٹ میں تدوین نہیں کرسکتا یہ صرف آپ کرسکتے ہیں یا کوئی ناظم کرسکتا ہے شمشاد یا ساجد سے کہیں وہ کردیں گے
 
آپشن ابھی تو شو نہیں ہو رہا۔
چلیں اگر کسی ناظم کا ادھر آنا ہوا تو وہ اپنی مرضی سے تدوین کرلے۔ جزاک اللہ خیر
 
میر انیس

لائبریرین
مولائے کائنات حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام سے زیادہ سخی کون ہوگا جنہوں نے اپنے قاتل کو بھی شربت کا گلاس پیش کیا جب آپ (ع) کے چاہنے والے آپ کے قاتلوں کو پکڑ کر لائے تو اسکے چہرے کی گھبراہٹ دیکھ کر آپ نے اسکے بازو کھولنے کا حکم دیا اور اس سے بس ایک یہ سوال کیا کہ یہ بتا کہ
" کیا میں تیرا برا امام تھا" پھر جب آپ کی خدمت میں جڑی بوٹیوں سے مزین شربت کا گلاس پیش کیا گیا تو وہ آپ نے اپنے قاتل ابنِ ملجم ملعون کو دینے کو کہا کہ اس وقت اسکی ضرورت اس کو زیادہ ہے اللہ اللہ اتنا زبردست حسنِ سلوک ۔ میرے خیال میں اسکی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی۔
ایک اور واقعہ آپ کی خدمت میں پیش ہے کہ ایک جنگ میں آپ کے مقابل کافر کی تلوار ٹوٹ گئی وہ گھبرا کر سیدھا کھڑا ہوگیا مگر اسکی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اسنے دیکھا کہ حضرت علی (ع) اس پر وار نہیں کرتے تو اسنے حیرت سے پوچھا علی تم نے مجھ پر وار کیوں نہیں کیا تو اپ نے فرمایا ایک بہادر کی شان نہیں ہے کہ وہ نہتے پر وار کرے یہ سن کر کافر کی ہمت بڑھی اور اسنے کہا کہ لوگ تم کو (حضرت علی) بہت سخی کہتے ہیں تو آج میں تم سے تمہاری تلوار کا سوال کرتا ہوں یہ تلوار تم مجھ کو دیدو آپ نے اپنی تلوار یعنی ذوالفقار اس کافر کو دیدی اور اب آپ خود نہتے ہوگئے ۔ وہ کافر زور سے ہنسا آپ (ع) نے ہنسنے کی وجہ پوچھی تو اسنے کہا نعوذوباللہ تم کتنے بیوقوف ہو تم نے ایک گھمسان کی جنگ میں اپنی تلوار مجھ کو دیدی اب تم کو مجھ سے کون بچائے گا اس دفعہ حضرت علی(ع) خود زور سے ہنسے اور فرمایا تو کیا سمجھتا ہے تلوار بچاتی ہے۔
کافر نے آپ پر وار کرنا چاہا تو تلوار یعنی ذوالفقار اس سے اٹھ بھی نہ سکی اسنے حیرت سے کہا کہ اے علی(ع) یہ کیا یہ تلوار تم تو باآسانی گھمارہے تھے مجھ سے تو یہ اٹھ بھی نہیں رہی تو آپ نے مسکرا کر فرمایا میں ے تجھ کو اپنی تلوار دی ہے اپنے بازو تھوڑی دیئے ہیں اگر تجھ کو مجھ جیسی ایمانی طاقت چاہیئے تو مسلمان ہوکر دیکھ غرض آپ نے اس کافر کو نہیں مارا بلکہ اسکے اندر کے کفر کا قتل کیا اور آپ اکثر یہی فرمایا کرتے تھے کہ ایک کافر کو مارنا تو بہت آسان ہے کوئی بھی مار سکتا ہے کمال کی بات تو یہ ہے کہ اس کے کفر کو ماردیا جائے۔
 
فاخر رضا

محفلین

زبردست
اس کا حوالہ مرحمت فرمائیے
 
Top