2017 میرا نیا فون galaxy-s8

محمدظہیر

محفلین
حال ہی میں، میں امتحانات کی تیاری کے لیے محفل سے رخصت لیا تھا. میرا پچھلا فون جو میں استعمال کر رہا تھا، اور جس کی ان باکسنگ تصویر محفل پر یہاں شیر کیں وہ میری بڑی بہن کو پسند آیا، سو انہیں دے دیا . اس کے بعد سے ونڈز لومیا فون استعمال کر رہا تھا جو کافی سست رفتار اور بابا آدم کے زمانے کا محسوس ہونے لگا تھا. سیمسنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ کو جب متعارف کرایا تو اس کی خوبصورتی دیکھ کر اس سے پہلی نظر میں ہی پیار ہو گیا. تین روز قبل بیٹھے بیٹھے موبائل فون خریدنے کی تمنا ہوئی تو پڑھائی چھوڑ کر گیلیکسی ایس 8 فون لے آیا.
اس کے فیچرس اگلی پوسٹ میں پیش کرتا ہوں. فی الحال اتنا کہوں گا بہت خوبصورت فون ہے.
 
آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
نئے فون کی مبارکباد ۔
سکرین شاٹس اتنے چھوٹے ہیں کہ پڑھ ہی نہیں پایا۔ اور اگر یہ صرف سپیکس اور فیچرز کی فہرست ہے تو جی ایس ایم ایرینا کا لنک ہی کافی ہوتا۔
Samsung Galaxy S8 - Full phone specifications
جی میں نے اسی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ لگایا ہے۔ فون میں ایک وقت میں متعدد صفحوں کی اسکرین شاٹ کا فیچر استعمال کیا ہے ، مجھے اندازہ نہیں تھا پکسل اتنے چھوٹے ہو جائیں گے۔
 
عثمان

محفلین
بہت مبارک ہو! :)
امید ہے سام سنگ کے ساتھ آپ کا تجربہ بہتر رہے گا۔ اگرچہ میرے سام سنگ کی مصنوعات کے ساتھ ماضی کے تجربات کچھ اچھے نہ تھے۔
 
محمدظہیر

محفلین
بہت مبارک ہو! :)
امید ہے سام سنگ کے ساتھ آپ کا تجربہ بہتر رہے گا۔ اگرچہ میرے سام سنگ کی مصنوعات کے ساتھ ماضی کے تجربات کچھ اچھے نہ تھے۔
میرے ساتھ بھی ماضی میں سیمسنگ فونوں کے ساتھ تجربات اچھے نہیں رہے.
میرا ماننا ہے یہ انڈسٹریل ڈیزائن بریک تھرو ہے.
آپ کو کبھی وقت ملے تو اس فون کو ہاتھ میں لے کر دیکھیے گا، میں یقین سے کہوں گا آپ لے لیں گے :)
 
ہم ایپل کے صارف ہیں۔ :)
 
Top