2016 میں ایپل کی ممکنہ ڈیوائسز

arifkarim

معطل
2016 میں ایپل کی ممکنہ ڈیوائسز

5697f57506dc4.jpg

ایپل کا آئی فون ہو یا آئی پیڈ ٹیکنالوجی کے متوالوں کو اس کمپنی کی ہر ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار رہتا ہے اور رواں برس بھی ان کے لیے کئی نئے ماڈلز سامنے آئیں گے۔
مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 2016 میں یہ کمپنی آپ کے لیے کیا کچھ پیش کررہی ہے ؟ نہیں تو ہم اس سلسلے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
  1. ایپل کی جانب سے اس حسب معمول ستمبر میں نیا آئی فون سکس سیون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو گزشتہ دو سال کی طرح اس بار بھی مختلف اسکرین سائز کے ساتھ ہوگا جبکہ پہلے سے بہتر کیمرہ، ہیڈ فون جیک کا خاتمہ اور زیادہ رنگوں کے آپشن سامنے آسکتے ہیں۔
  2. ایپل کی جانب سے ایک 4 انچ کا آئی فون بھی پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مارچ یا اپریل میں سامنے آسکتا ہے۔ آئی فون سکس سی ممکنہ طور پر اس کا نام ہوگا۔
  3. نئے آئی فونز کا مطلب ہے نیا سافٹ ویئر تو آئی او ایس ٹین یا کسی اور نام کے ساتھ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کے لیے تیار رہیں جو کہ آئی فون سے پہلے سامنے آسکتا ہے۔
  4. ایپل واچ کو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور 2016 میں ایپل واچ ٹو کو پیش کیا جاسکتا ہے جو کہ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگی۔ امکان ہے کہ اس میں فرنٹ فیسنگ کیمرہ ویڈیو کالز کے لیے ہوسکتا ہے جبکہ بیٹری لائف بھی پہلے سے زیادہ اچھی ہوگی۔
  5. ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ ایپل کی جانب سے آئی پیڈ ائیر کا اپ ڈیٹ ورژن بھی اکتوبر میں سامنے آسکتا ہے ۔
  6. اسی طرح ایپل کی جانب سے اپنے آئی پیڈ پرو کا نیا ورژن بھی پیش کیا جائے گا جو گزشتہ سال کے 12 انچ کے ٹیبلیٹ کا زیادہ طاقتور ماڈل ہوگا۔
  7. ایپل کی جانب سے نیا آئی میک بک ائیر لیپ ٹاپ بھی تیار کرنے کی اطلاعات بھی گرم ہیں جسے رواں برس ہی صارفین کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔ عام طور پر میک سسٹم کو ایپل کی جانب سے اکتوبر میں متعارف کرایا جاتا ہے۔
  8. میک کمپیوٹرز کے لیے ایپل کی جانب سے او ایس ایکس اپ ڈیٹ آپریٹنگ سسٹم بھی پیش کیا جائے گا۔
  9. ایپل ایک نیا لیپ ٹاپ میک بک بھی 2016 میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے جو میک بک ائیر سے زیادہ پتلا اور 12 انچ اسکرین کا حامل ہوگا۔
 
Top