2014 کی کامیاب ترین انگلش فلمیں

اسد

محفلین
درجہ|فلم|سٹوڈیو|x ملین|x کروڑ|IMDb|RT
1| ٹرانسفورمرز:ایج آف ایکسٹِنکشن |پیراماؤنٹ|$1,087.40 |$108.74 |5.9/10 - 171,425|18% - 179
2| گارڈِیَنز آف دی گیلیکسی |بیوناوسٹا|$772.60 |$77.26 |8.2/10 - 365,787|91% - 259
3| مَیلَیفِیسنٹ |بیوناوسٹا|$757.80 |$75.78 |7.1/10 - 169,424|49% - 195
4| ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ |فوکس|$746.00 |$74.60 |8.1/10 - 329,938|91% - 255
5| دی ہوبٹ: دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز |وارنر برادرز|$722.90 |$72.29 |7.8/10 - 140,656|61% - 203
6| کیپٹن امریکہ: دی ونٹر سولجر |بیوناوسٹا|$714.10 |$71.41 |7.8/10 - 304,106|89% - 253
7| دی امیزنگ سپائڈر مین 2 |سونی|$709.00 |$70.90 |6.9/10 - 233,176|53% - 257
8| ڈان آف دی پلینٹ آف دی ایپس |فوکس|$708.30 |$70.83 |7.8/10 - 204,889|90% - 256
9| دی ہنگر گیمز: موکنگ‌جے - حصہ اول |لائنز گیٹ فلمز|$695.50 |$69.55 |7.1/10 - 110,382|65% - 226
10| انٹرسٹیلر |پیراماؤنٹ|$653.40 |$65.34 |8.9/10 - 388,220|73% - 262
11| ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن 2 |فوکس|$618.90 |$61.89 |8/10 - 129,754|92% - 159
12| گوڈزیلا |وارنر برادرز|$525.00 |$52.50 |6.6/10 - 228,154|73% - 261
13| ریو 2 |فوکس|$498.80 |$49.88 |6.4/10 - 39,224|48% - 105
14| ٹِین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل (2014) |پیراماؤنٹ|$477.20 |$47.72 |6/10 - 103,611|21% - 133
15| دی لیگو مووی |وارنر برادرز|$468.10 |$46.81 |7.9/10 - 173,831|96% - 221
16| لوسی |یونیورسل|$458.90 |$45.89 |6.4/10 - 180,200|66% - 194
17| بِگ ہیرو 6 |بیوناوسٹا|$378.70 |$37.87 |8.2/10 - 37,803|88% - 142
18| ایج آف ٹومورو |وارنر برادرز|$369.20 |$36.92 |8/10 - 257,415|90% - 243
19| نوح |پیراماؤنٹ|$362.60 |$36.26 |6/10 - 150,577|77% - 215
20| گون گرل |فوکس|$362.30 |$36.23 |8.3/10 - 229,816|89% - 278
اعداد و شمار (مورخہ: 5 جنوری 2015) بشکریہ بوکس آفس موجو۔
IMDb انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس: دس میں سے ریٹنگ - ووٹوں کی تعداد (کوئی بھی ووٹ ڈال سکتا ہے)
RT روٹن ٹومیٹو : 100 میں سے فیصد ریٹنگ - ووٹوں کی تعداد (صرف فلم ناقٖدین ووٹ ڈال سکتے ہیں)

دیکھا جائے تو سنہ 2014 بھی پچھلے سال کی طرح سیریز، سیریل یا فرینچائز کا سال تھا۔ پہلی دس سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں سے صرف تین فلمیں: 'گارڈِیَنز آف دی گیلیکسی'(2)؛ 'مَیلَیفِیسنٹ'(3)؛ اور 'انٹرسٹیلر'(10)؛ کسی سیریز، سیریل یا فرینچائز کا حصہ نہیں۔ ان میں سے بھی 'گارڈِیَنز آف دی گیلیکسی' مارول کے کامکس پر بنائی گئی ہے اور اس سیریز کے مزید حصے بھی فلمائے جائیں گے۔

اس کے باوجود کہ بعض فلموں کی نمائش ابھی سنیماؤں میں جاری ہے، لیکن کسی اور فلم کا پہلے بیس درجوں میں شامل ہونے کا امکان نظر نہیں آتا۔ اسی طرح 11 سے 20 نمبر کی فلموں کا پہلے دس نمبروں میں شامل ہونا بھی مشکل ہے۔ 'دی ہوبٹ: دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز'(5) اور 'دی ہنگر گیمز: موکنگ‌جے - حصہ اول'(9) ہی ایسی فلمیں تھیں جو سال کے آخر میں ریلیز ہوئی تھیں اور پہلی دس فلموں میں شامل ہونے کی توقع تھی۔ یہ دونوں فلمیں ابھی سنیماؤں میں ہیں اور اپنا درجہ مزید بہتر کر سکتی ہیں۔ مثلاً 'دی ہوبٹ: دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز' امریکی چھٹیوں (سال کا آخری ہفتہ) کے دوران تین درجے اوپر چلی گئی۔

اگلی دس فلموں میں سے دو فلمیں ('ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن 2'(11) اور 'ریو 2'(13)) سیریز کا حصہ ہیں اور دو مزید فلمیں ('گوڈزیلا'(12) اور 'ٹِین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل'(14)) پرانی سیریز کا ری‌بُوٹ ہیں۔ جبکہ 'بِگ ہیرو 6' مارول کامکس کے سپر ہیروز کی اینیمیٹڈ فلم ہے جو ڈزنی نے بنائی ہے، اسے بھی ایسی ہی فلموں میں شامل کیا جا سکتا ہے جن سے ناظرین پہلے ہی واقف ہوتے ہیں۔

بیشتر فلموں (آٹھ) کا موضوع سائنس فکشن ہے، چند فینٹسی اور ینگ ایڈلٹ فکشن (young adult fiction، جو 12 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لئے لکھی جاتی ہے) پر ہیں اور چند اینیمیٹڈ ہیں۔ ان کے بعد صرف آخری دو فلمیں بچتی ہیں، جن میں سے 'نوح'(19) بائبل سے ماخوذ ہے اور 'گون گرل'(20) تھرِلَر ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
ساتھ ایک کالم آئی ایم ڈی بی کی یوزر ریٹنگز کا بھی بنا دیتے تو مجھ جیسوں کا بھلا ہو جاتا
 
اسد

محفلین
ساتھ ایک کالم آئی ایم ڈی بی کی یوزر ریٹنگز کا بھی بنا دیتے تو مجھ جیسوں کا بھلا ہو جاتا
میں آئی ایم ڈی بی ریٹنگ سے عموماً متفق نہیں ہوتا اس لئے خیال نہیں آیا تھا۔ روٹن ٹومیٹو کی ریٹنگ ویکیپیڈیا پر دستیاب ہوتی ہے، میں وہیں دیکھ لیتا ہوں۔ آئندہ یاد رکھنے کی کوشش کروں گا۔
صفحہ ریفریش کریں!

ان بیس فلموں میں سے تیرہ دیکھی ہوئی ہیں
میں تبصرے پڑھ کر کئی فلمیں دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکا اور چند فلمیں ابھی نئی ہیں۔ اس لئے اس فہرست میں سے شاید نو یا دس فلمیں ہی دیکھی ہیں۔
 
میں نے تمام موویز دیکھی ہوئی ہیں ۔ تاہم اس میں اگر ٹی وی سیزنز کا ذکر بھی آجائے جیسا کی
گوتھم
ایرو
فلیش
مسکیٹیرز
وایکنگ
ایجنٹس آف شیلڈ
100
شرلک
ڈا ونشی ڈیمنز
 
محمدصابر

محفلین
2، 3، 4، 8، 11، 13، 14، 16، 18، 20 دیکھ چکا ہوں۔
5، 6، 9، 10، 17 دیکھنے کا ارادہ ہے جب اچھے رزلٹ والا ٹورنٹ دستیاب ہو گا۔ :)
 
اسد

محفلین
اپڈیٹ: 'دی ہوبٹ: دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز' 781.8 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ پانچویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 'گون گرل' 365.3 ملین ڈالر کے ساتھ بیسویں سے انیسویں نمبر پر۔

اگلی بیس فلمیں:
درجہ|فلم|سٹوڈیو|x ملین|x کروڑ|IMDb|RT
21| دی میز رنر |فوکس|$340.60|$34.06| 7.0/10 - 141,309 | 63% - 143
23| 22 جمپ سٹریٹ |سونی|$331.30|$33.13| 7.2/10 - 153,723 | 84% - 197
22| 300: رائز آف این ایمپائر |وارنر برادرز|$337.60|$33.76| 6.3/10 - 165,644 | 42% - 170
24| دی فالٹ ان آور سٹارز |فوکس|$304.90|$30.49| 8.0/10 - 151,046 | 81% - 196
25| ڈائورجنٹ |لائنز گیٹ|$288.70|$28.87| 6.9/10 - 209,274 | 41% - 197
27| مسٹر پی باڈی اینڈ شرمن |فوکس|$272.90|$27.29| 6.9/10 - 30,958 | 79% - 120
26| پینگوئنز آف میڈاگاسکر |فوکس|$286.50|$28.65| 7.0/10 - 14,427 | 72% - 92
28| نےبرز |یونیورسل|$268.20|$26.82| 6.4/10 - 138,516 | 73% - 198
29| اینابَیل |وارنر برادرز|$255.30|$25.53| 5.6/10 - 39,715 | 29% - 113
31| ہرکولیز (2014) |پیراماؤنٹ|$243.40|$24.34| 6.1/10 - 73,997 | 58% - 106
32| روبوکاپ (2014) |سونی|$242.70|$24.27| 6.3/10 - 140,991 | 48% - 192
34| نون-سٹاپ |یونیورسل|$222.80|$22.28| 7.0/10 - 141,817 | 60% - 199
35| ڈریکولا ان-ٹولڈ |یونیورسل|$215.20|$21.52| 6.3/10 - 66,741 | 22% - 107
36| دی ایکسپینڈایبلز 3 |لائنز گیٹ|$206.20|$20.62| 6.2/10 - 77,973 | 32% - 151
37| نِیڈ فور سپیڈ |‎بیوناوسٹا|$203.30|$20.33| 6.6/10 - 103,844 | 22% - 155
33| ایگزوڈس: گوڈز اینڈ کنگز |فوکس|$230.8|$23.08| 6.3/10 - 32,710 | 28% - 159
39| دی اَدر وومن (2014) |فوکس|$196.80|$19.68| 6.0/10 - 69,990 | 24% - 144
38| فیوری (2014) |سونی|$201.10|$20.11| 7.8/10 - 104,168 | 78% - 217
40| دی ایکوَلائزر |‎سونی|$192.20|$19.22| 7.3/10 - 103,383 | 61% - 173
30| نائٹ ایٹ دی میوزیم: سیکرٹ آف دی ٹومب |فوکس|$246.80|$24.68| 6.7/10 - 9,043 | 48% - 92
اعداد و شمار (مورخہ: 11-12 جنوری 2015) بشکریہ بوکس آفس موجو۔
فلم کے انگلش ویکیپیڈیا صفحے پر جانے کے لئے فلم کے نام پر کلک کریں۔
فلم کے IMDb صفحے پر جانے کے لئے فلم کی IMDb ریٹنگ پر کلک کریں۔
فلم کے روٹن ٹومیٹو صفحے پر جانے کے لئے فلم کی RT ریٹنگ پر کلک کریں۔
ایڈٹ: میں نے یہ ٹیبل 6 یا 7 تاریخ کے اعداد و شمار کے مطابق بنایا تھا لیکن اب ان میں تبدیلی ہو گئی ہے۔ میں نے یہ تبدیلیاں شامل کر دی ہیں لیکن ان میں کچھ غلطی کا امکان ہے۔
 
آخری تدوین:
کام یاب ترین چالیس فلموں کی فہرست دیکھ کر اندازہ ہوا کہ اس سال ٹی وی سلسلوں میں الجھنے کے باعث بہت کم فلمیں دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اوّل الذکر بیس فلموں میں سے صرف ’’دی لیگو مووی‘‘ (15) اور ’’لوسی‘‘ (16) دیکھی ہے، دونوں ہی پسند آئیں۔ مؤخر الذکر میں صرف ’’نان اسٹاپ‘‘ (34) دیکھی، لائم نیسن کی اس فلم نے کوئی خاص متاثر نہیں کیا۔
 
زیک

مسافر
اپڈیٹ: 'دی ہوبٹ: دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز' 781.8 ملین ڈالر کمائی کے ساتھ پانچویں سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 'گون گرل' 365.3 ملین ڈالر کے ساتھ بیسویں سے انیسویں نمبر پر۔

اگلی بیس فلمیں:
درجہ|فلم|سٹوڈیو|x ملین|x کروڑ|IMDb|RT
21| دی میز رنر |فوکس|$340.60|$34.06| 7.0/10 - 141,309 | 63% - 143
23| 22 جمپ سٹریٹ |سونی|$331.30|$33.13| 7.2/10 - 153,723 | 84% - 197
22| 300: رائز آف این ایمپائر |وارنر برادرز|$337.60|$33.76| 6.3/10 - 165,644 | 42% - 170
24| دی فالٹ ان آور سٹارز |فوکس|$304.90|$30.49| 8.0/10 - 151,046 | 81% - 196
25| ڈائورجنٹ |لائنز گیٹ|$288.70|$28.87| 6.9/10 - 209,274 | 41% - 197
27| مسٹر پی باڈی اینڈ شرمن |فوکس|$272.90|$27.29| 6.9/10 - 30,958 | 79% - 120
26| پینگوئنز آف میڈاگاسکر |فوکس|$286.50|$28.65| 7.0/10 - 14,427 | 72% - 92
28| نےبرز |یونیورسل|$268.20|$26.82| 6.4/10 - 138,516 | 73% - 198
29| اینابَیل |وارنر برادرز|$255.30|$25.53| 5.6/10 - 39,715 | 29% - 113
31| ہرکولیز (2014) |پیراماؤنٹ|$243.40|$24.34| 6.1/10 - 73,997 | 58% - 106
32| روبوکاپ (2014) |سونی|$242.70|$24.27| 6.3/10 - 140,991 | 48% - 192
34| نون-سٹاپ |یونیورسل|$222.80|$22.28| 7.0/10 - 141,817 | 60% - 199
35| ڈریکولا ان-ٹولڈ |یونیورسل|$215.20|$21.52| 6.3/10 - 66,741 | 22% - 107
36| دی ایکسپینڈایبلز 3 |لائنز گیٹ|$206.20|$20.62| 6.2/10 - 77,973 | 32% - 151
37| نِیڈ فور سپیڈ |‎بیوناوسٹا|$203.30|$20.33| 6.6/10 - 103,844 | 22% - 155
33| ایگزوڈس: گوڈز اینڈ کنگز |فوکس|$230.8|$23.08| 6.3/10 - 32,710 | 28% - 159
39| دی اَدر وومن (2014) |فوکس|$196.80|$19.68| 6.0/10 - 69,990 | 24% - 144
38| فیوری (2014) |سونی|$201.10|$20.11| 7.8/10 - 104,168 | 78% - 217
40| دی ایکوَلائزر |‎سونی|$192.20|$19.22| 7.3/10 - 103,383 | 61% - 173
30| نائٹ ایٹ دی میوزیم: سیکرٹ آف دی ٹومب |فوکس|$246.80|$24.68| 6.7/10 - 9,043 | 48% - 92
اعداد و شمار (مورخہ: 11-12 جنوری 2015) بشکریہ بوکس آفس موجو۔
فلم کے انگلش ویکیپیڈیا صفحے پر جانے کے لئے فلم کے نام پر کلک کریں۔
فلم کے IMDb صفحے پر جانے کے لئے فلم کی IMDb ریٹنگ پر کلک کریں۔
فلم کے روٹن ٹومیٹو صفحے پر جانے کے لئے فلم کی RT ریٹنگ پر کلک کریں۔
ایڈٹ: میں نے یہ ٹیبل 6 یا 7 تاریخ کے اعداد و شمار کے مطابق بنایا تھا لیکن اب ان میں تبدیلی ہو گئی ہے۔ میں نے یہ تبدیلیاں شامل کر دی ہیں لیکن ان میں کچھ غلطی کا امکان ہے۔
پہلی بیس میں سے تیرہ اور اگلی بیس میں سے صرف ایک! لگتا ہے میں صرف مشہور فلمیں ہی دیکھتا ہوں
 
اسد

محفلین
2015کے 87ویں اوسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان ہو چکا ہے۔

چھ اہم ایوارڈز یعنی بہترین فلم(پروڈیوسر)، بہترین ہدایتکار، بہترین اداکار و اداکارہ اور بہترین معاون اداکار و اداکارہ کے زمروں میں شامل 33 نامزدگیوں میں سے صرف ایک کامیاب ترین فلموں کے حصے میں آئی ہے۔ فلم 'گون گرل' میں روزامنڈ پائِک کو بہترین اداکارہ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

سکرین‌پلے کے دونوں زمروں میں بھی کامیاب فلمیں شامل نہیں ہیں۔

تکنیکی اور موسیقی کے زمروں کی نامزدگیوں میں کامیاب فلمیں شامل ہیں۔ بہترین بصری اثرات (Best Visual Effects) کی تمام نامزدگیاں پہلی دس کامیاب ترین فلموں میں سے ہیں۔

بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلموں کے زمرے میں صرف دو کامیاب ترین فلمیں ('بِگ ہیرو 6' اور 'ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن 2') شامل ہیں۔ بعض لوگوں کو 'دی لیگو مووی' کے نامزد نہ ہونے پر اعتراض ہے۔

'انٹرسٹیلر' پانچ ایوارڈز اور 'گارڈِیَنز آف دی گیلیکسی' دو ایوارڈز کے لئے نامزد ہوئی ہیں۔ ایک زمرے میں نامزد ہونے والی فلموں میں 'گون گرل'، 'بِگ ہیرو 6'، 'ہاؤ ٹو ٹرین یور ڈریگن 2'، 'دی لیگو مووی'، 'دی ہوبٹ: دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز'، 'مَیلَیفِیسنٹ'، 'کیپٹن امریکہ: دی ونٹر سولجر'، 'ڈان آف دی پلینٹ آف دی ایپس' اور 'ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ' شامل ہیں۔
 
آخری تدوین:
میں نے بیس میں سے 16 دیکھی ہیں اور مجھے سب سے زیادہ اچھی لگیں
میلیفیسنٹ ( کوئی 10 سے زیادہ بار بچوں کے ساتھ دیکھ چکا ہوں ہر بار اچھی لگتی ہے )
ڈان آف دی پلینٹ آف دی ایپس
لوسی
گارڈئینز آف دی گلیکسی

باقی 13 نے کچھ زیادہ متاثر نہیں کیا
 
Top