11سالہ مسلمان بچے نے درد سے نجات دلانے والا جوتا تیار کرلیا

11سالہ مسلمان بچے نے درد سے نجات دلانے والا جوتا تیار کرلیا
08 دسمبر 2014 (21:44)
  • news-1418037478-7599.jpg
  • نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ساتویں جماعت کے مسلم طالب علم نے ایک ایسا جوتا تیار کیا ہے جو اس قدر آرام دہ ہے کہ اس کے پہننے سے ٹخنوں کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا ر کے مطابق نظام آباد کے ساتویں جماعت کے 11 سالہ طالب علم مزمل پاشا جب اپنے دادا اور چچا کے پاﺅں کی تکلیف دیکھتا تو اس سے رہا نہ جاتا اور وہ سوچتا کیوں نہ انہیں ایسا جوتا مل جائے جس کے پہننے سے ان کا درد ختم ہو جائے۔ اپنی اسی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اس نے ان کے جوتوں کا ڈیزائن تبدیل کرنے کی ٹھان لی۔ مزمل نے کہا کہ اسپیشل جوتے کی تیاری میں ایک سال لگا۔ جوتے کے سول میں چمڑے کا اضافی استعمال اس طرح سے کیا گیا ہے کہ جس سے ٹخنوں کے درد میں کمی ہوتی ہے۔ مزمل کی ایجاد کو نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس 2014ءمیں پیش کیا گیا جس پر بھارت کے سابق صدر عبدالکلام نے انہیں ایوارڈ سے نوازا۔
 
Top