‫’حسبنا کتاب اللہ‘ کا کیا مطلب ۔۔۔؟

باذوق

محفلین
بسم اللہ الحمٰن الرحیم
کتاب اللہ - سے کیا مراد ہے ؟

بےشک قرآن کو ’لاریب فیہ‘ کہا گیا ہے ، لیکن ۔۔۔ اگر ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زبان پر بھی ایمان رکھتے ہیں تو جان لینا چاہئے کہ زبانِ رسالت سے یہ بھی فرمایا گیا ہے ‫:
الا اني اوتيت الكتاب و مثلہ ۔
( میں قرآن کے ساتھ اس کی مثل ایک اور چیز بھی دیا گیا ہوں )۔
ابو داؤد ، كتاب السنة ، باب : في لزوم السنة ، حدیث : 4606
اور اس ’ایک اور چیز‘ سے سوائے ’حدیث‘ کے اور کوئی دوسری چیز مراد نہیں ہے ‫!

ہمارے زمانے کے بہت سے روشن خیال افراد ۔۔۔ دانستہ یا نادانستہ ۔۔۔ منکرینِ حدیث کے پروپگنڈے کا بآسانی شکار اس لیے ہو جاتے ہیں کہ صحیح احادیث زندگی کے بیشمار معاملات میں جس لائحہ عمل کی اتباع کا حکم دیتی ہیں وہ ہمارے نفس کو گوارہ نہیں ہوتا ۔

منکرینِ حدیث کے پرپگنڈے میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا ایک قول بہت مقبول ہے اور وہ اب تب جب تک اس کو بڑی ہی رغبت سے دہراتے رہتے ہیں ۔
آئیے ۔۔۔ ذرا دیکھتے ہیں کہ اس مبارک قولِ فاروقی کی کیا حقیقت ہے ؟

یہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں ‫:
‫’حسبنا کتاب اللہ‘ یعنی ہمارے لیے اللہ کی کتاب کافی ہے ۔
‫(‬ بحوالہ : صحیح بخاری ، کتاب المرضی ، باب قول المريض قوموا عني ، حدیث : 5731 ‫)

جب حضرت عمر (رض) نے یہ الفاظ ادا کیے تھے تو اس کا وہ مفہوم قطعاََ آپ (رض) کے ذہن میں نہ تھا جو منکرینِ حدیث و سنت سمجھتے ہیں ۔ یعنی منکرینِ حدیث ’کتاب اللہ‘ سے مراد صرف قرآن مجید لیتے ہیں ۔
جبکہ صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم اجمعین) اور دیگر اہلِ عرب بالخصوص حضرت عمر (رض) ’کتاب اللہ‘ سے مکمل شریعت مراد لیتے تھے ۔۔۔ اور اس کی دلیل بھی صحیح بخاری کی حدیث سے سن لیں ‫:

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں مسجدِ نبوی میں بیشمار صحابہ (رضی اللہ عنہم اجمعین) کے مجمع میں ایک طویل خطبہ دیا ۔ اس خطبے کے ان الفاظ پر دل تھام کے غور کیجئے گا ۔
الرجم في كتاب الله حق على من زنى إذا أحصن
‫(‬ ترجمہ : رجم کا حکم کتاب اللہ میں حق و ثابت ہے جب کہ شادی شدہ زنا کرے ‫)

منکرینِ حدیث کے سارے گروہ یا ان کے خیالات سے اتفاق رکھنے والے تمام افراد کو ہمارا کھلا چیلنج ہے کہ ‫:
رجم کا حکم قرآن کریم سے نکال کر دکھا دیں ‫!
اگر نہیں نکال سکتے (اور انشاءاللہ تاقیامت نہیں نکال سکیں گے !!) تو دل بڑا کر کے حضرت عمر (رض) کے تعلق سے یہ غلط فہمی پھیلانے سے ہمیشہ کے لیے باز آ جائیں ۔ اور اس بات کو ٹھنڈے دل سے قبول فرمائیں کہ جب حضرت عمر (رض) نے ’حسبنا کتاب اللہ‘ کے الفاظ ادا کیے تھے تو آپ رضی اللہ عنہ کے نزدیک ’کتاب اللہ‘ سے پوری شریعت مراد تھی ۔
اور مکمل شریعت قرآن و حدیث ۔۔۔ ان دونوں سے مل کر بنتی ہے ۔۔۔ صرف قرآن سے نہیں ‫!

اور ایک بات یہ بھی اچھی طرح یاد رہے ۔۔۔۔
صرف صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم اجمعین) یا اہلِ عرب نے ہی ’کتاب اللہ‘ سے پوری شریعت (قرآن اور حدیث) مراد نہیں لی تھی بلکہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بھی ’کتاب اللہ‘ سے مراد ’قرآن اور سنت‘ دونوں ہیں ‫!
اس کی دلیل بھی صحیح بخاری کی حدیث کے ذریعے پیش خدمت ہے ۔ یہ حدیث ’واقعہ عسیف ( مزدور کا واقعہ)‘ پر مبنی ہے جو صحیح بخاری کے ساتھ صحاح ستہ کی دیگر کتابوں میں بھی موجود ہے ۔
جب رسول اللہ (ص) کے نزدیک ایک غیرشادی شدہ مرد اور ایک شادی شدہ عورت کے زنا کا واقعہ فیصلے کے لیے پیش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
اللہ کی قسم ! میں تم دونوں کے درمیان کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا ۔۔۔ تیرے بیٹے (مرد) کی سزا سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے اور ۔۔۔ عورت اگر زنا کا اعتراف کرے تو اسے رجم کر دو ۔
‫(‬ بحوالہ : صحیح بخاری ، کتاب المحاربین ، باب الاعتراف بالزنا ، حدیث : 6916 ‫)

اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ ‫:
رسول اللہ (ص) اِس حدیث میں اللہ کی قسم اٹھا کر بیان دے رہے ہیں کہ رجم کی سزا کتاب اللہ کے مطابق ہے حالانکہ یہ سزا قرآن کریم میں کہیں بھی مذکور نہیں ہے ۔
لہذا خود اللہ کے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زبانِ مبارک سے ثابت ہو گیا کہ ’کتاب اللہ‘ سے مراد صرف ’قرآن کریم‘ نہیں ہے بلکہ اوپر درج کردہ ابو داؤد کی صحیح حدیث کے مطابق ‫:

‫’‬کتاب اللہ‘ سے مراد ’ قرآن و سنت ‘ دونوں ہیں ‫!
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

باذوق بھائی، جزاک اللہ خیر۔ (آمین ثم آمین)




والسلام
جاویداقبال
 

شاکرالقادری

لائبریرین
مجھے ياد پڑتا ہے كہ ايك دو مقامات پر باذوق بھائي كے كسي جواب ميں ميں نے حضرت عمر رضي اللہ عنہ كے قول
"حسبنا كتاب اللہ"
كا ذكر كيا تھا جس كے رد عمل ميں يہ دھاگہ شروع كيا گيا ہے ۔ جزاك اللہ احسن الجزا
متقدمين و متاخرين كا اس بات پر اتفاق ہے كہ
وحي دو قسم كي ہوتي ہے
1۔۔۔۔۔ وحي متلو
2۔۔۔۔ وحي غير متلو
وحي متلو قرآن ہے اور وحي غير متلو اقوال رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ہيں
اور اقوال رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے وحي ہونے پر خود قرآن حكيم شاہد ہے

وما ينطق عن الھوي ان ہو الا وحي يوحي

لہذا حديث﴿يعني قول رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم﴾ كي اہميت و حيثيت سے انكار كرنے والا شخص خواہ وہ كوئي بھي ہو حق كے راستے سے ہٹا ہوا ہے چاہے وہ ہزار روشن خيالي كا دعويدار ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
كان خلقہ قرآن
آپ سرور عالم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم تو خود قرآن مجسم ہيں ان كا ہر قول اور ہر فعل وحي خداوندي كے تابع ہے اور كسي طور كتاب اللہ سے خارج نہيں
لہذا ايسا سوچنے والے اور ايسا جمجھنے والے مكرر عرض كرتا ہوں كہ حق كے رستہ سے ہٹے ہوئے ہيں لہذا ہم ايسے لوگوں سے براء ت كا اظہار كرتے ہيں جو ﴿صحيح﴾حديث رسول صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم كے منكر ہيں اللہ تبارك و تعالي ہم سب كو ان كے فتنہ سے بچائے آمين

يہ ايك وضاحت تھي جو يہاں كرنا ضروري تھي
تاكہ كسي قسم كي غلط فہمي كے پھيلنے كو روكا جا سكے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاري
 

شاکرالقادری

لائبریرین
باذوق نے کہا:
یہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے الفاظ ہیں ‫:
‫’حسبنا کتاب اللہ‘ یعنی ہمارے لیے اللہ کی کتاب کافی ہے ۔
‫(‬ بحوالہ : صحیح بخاری ، کتاب المرضی ، باب قول المريض قوموا عني ، حدیث : 5731 ‫)

جب حضرت عمر (رض) نے یہ الفاظ ادا کیے تھے تو اس کا وہ مفہوم قطعاََ آپ (رض) کے ذہن میں نہ تھا جو منکرینِ حدیث و سنت سمجھتے ہیں ۔ یعنی منکرینِ حدیث ’کتاب اللہ‘ سے مراد صرف قرآن مجید لیتے ہیں ۔
جبکہ صحابہ کرام (رضی اللہ عنہم اجمعین) اور دیگر اہلِ عرب بالخصوص حضرت عمر (رض) ’کتاب اللہ‘ سے مکمل شریعت مراد لیتے تھے
‫(‬ بحوالہ : صحیح بخاری ، کتاب المرضی ، باب قول المريض قوموا عني ، حدیث : 5731 ‫)


آپ نے يہاں اس حديث كا مكمل حوالہ دے ديا ہے جزاك اللہ
اگر آپ حسب عادت و معمول اس حديث كا ربط بھي مہيا فرما ديں تو قاري اس تك آساني سے پہنچ جائے گا اور اس كے ليے يہ جان لينامشكل نہيں رہے گا حضرت عمر رضي اللہ عنہ كا يہ قول كس تناظر ميں ہے اور انہوں نے كس چيز كے مقابلے ميں حسبنا كتاب اللہ كہا ہے۔
ہميں قاري كي سہولت كے ليے آپ كي جانب سے ربط كا انتظار رہے گا
جزاكم اللہ خيرا
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام
جزاک اللہ اس کو کہتے ہیں اسلام کہ سب سے پہلے سب سے بڑے فتنے کا مقابلہ کیا جائے چھوٹے خود بخود ختم ہو جائینگے

والسلام
واجدحسینلیجیے اپ کا لنک
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جزاك اللہ برادرم
لنك فراہم كرنے كا شكريہ
ميں نے اصل متن يہاں پر كاپي كر ديا ہے


[arabic:b0de87c407] ۔ باب قَوْلِ الْمَرِيضِ قُومُوا عَنِّي


5731 ۔ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ۔ رضى الله عنهما ۔ قَالَ لَمَّا حُضِرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَفِي الْبَيْتِ رِجَالٌ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ هَلُمَّ أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لاَ تَضِلُّوا بَعْدَهُ ‏"‏‏.‏ فَقَالَ عُمَرُ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَدْ غَلَبَ عَلَيْهِ الْوَجَعُ وَعِنْدَكُمُ الْقُرْآنُ، حَسْبُنَا كِتَابُ اللَّهِ

فَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْبَيْتِ فَاخْتَصَمُوا، مِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ قَرِّبُوا يَكْتُبْ لَكُمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كِتَابًا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ مَا قَالَ عُمَرُ فَلَمَّا أَكْثَرُوا اللَّغْوَ وَالاِخْتِلاَفَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ قُومُوا ‏"‏‏.‏ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِنَّ الرَّزِيَّةَ كُلَّ الرَّزِيَّةِ مَا حَالَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبَيْنَ أَنْ يَكْتُبَ لَهُمْ ذَلِكَ الْكِتَابَ مِنِ اخْتِلاَفِهِمْ وَلَغَطِهِمْ‏.‏ [/arabic:b0de87c407]

اب ذران ان جلي اور سرخ الفاظ كا ترجمہ بھي كر ديجيئے بلك ہو سكے تو پوري عبارت كا ترجمہ كر ديجئے تاكہ اردو دان طبقہ اس پس منظر سے آگاہ ہو جائے جس ميں حضرت عمر رضي اللہ عنہ نے فرمايا تھا كہ ہمارے ليے اللہ كي كتاب كافي ہے
جزاكم اللہ
 

باذوق

محفلین
شاکرالقادری نے کہا:
۔۔۔
‌اب ذران ان جلي اور سرخ الفاظ كا ترجمہ بھي كر ديجيئے بلك ہو سكے تو پوري عبارت كا ترجمہ كر ديجئے تاكہ اردو دان طبقہ اس پس منظر سے آگاہ ہو جائے جس ميں حضرت عمر رضي اللہ عنہ نے فرمايا تھا كہ ہمارے ليے اللہ كي كتاب كافي ہے
جزاكم اللہ
اس کا جواب یہاں ہے ۔۔۔ پوسٹ نمبر سات دیکھ لیں ۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
باذوق نے کہا:
شاکرالقادری نے کہا:
۔۔۔
‌اب ذران ان جلي اور سرخ الفاظ كا ترجمہ بھي كر ديجيئے بلك ہو سكے تو پوري عبارت كا ترجمہ كر ديجئے تاكہ اردو دان طبقہ اس پس منظر سے آگاہ ہو جائے جس ميں حضرت عمر رضي اللہ عنہ نے فرمايا تھا كہ ہمارے ليے اللہ كي كتاب كافي ہے
جزاكم اللہ
اس کا جواب یہاں ہے ۔۔۔ پوسٹ نمبر سات دیکھ لیں ۔
محترم دھاگہ يہاں شروع كيا گيا ہے اور جوابات كہيں اور يہ بات مناسب معلوم نہيں ہوتي
ميري گزارش ہے كہ اپنے نفس مضمون اور موضوع كے اعتبار سے اس اہم ترين حديث جس كي بنياد پر آپ نے اپنے موجودہ "سلسلہ گفتگو" يعني تھريڈ كا تانا بانا بنا ہے كا مكمل ترجمہ يہاں فراہم كيا جائے
تھريڈ ميں اس كا ترجمہ موجود نہ ہونا قرين انصاف نہيں ہے اردو دان طبقہ كو "سلسلہ گفتگو" ميں ليے گئے موقف كي مضبوطي كے بارے اسي صورت ميں علم ہو سكتا ہے جبب كہ اس بنيادي حديث كے تمام الفاظ كا اردو ميں ترجمہ يہاں موجود ہو۔ يہ ترجمہ ميں بھي فراہم كر سكتا ہوں ليكن اس سلسلہ گفتگو كے آغاز كنندہ كي جانب سے اگر يہ ترجمہ فراہم كيا جائے تو اس كے اپنے موقف كي وضاحت ہو سكے گي
 
Top