”آسان ایچ ٹی ایم ایل“ ای کتاب

عطاء رفیع

محفلین
السلام علیکم
”آسان ایچ ٹی ایم ایل“ایک ای بک ہے، جس میں ایچ ٹی ایم ایل سکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب مبتدی طلبہ کے لیے ترتیب دی گئی ہے، البتہ اسے ابتدائی لیول پر ریفرینس کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مزید تعارف کے لیے ”عرضِ مؤلف“ سے اقتباس لے رہا ہوں۔
”یہ ؁2014ء کے اوائل کی بات ہے، جب آئی ٹی درسگاہ فورَم پر چند دوستوں کی جانب سے یہ تقاضا ہواکہ فورَم میں ایچ ٹی ایم ایل کے بارے میں بھی کچھ مواد ہونا چاہیے۔ میرے لیے یہ ایک اچھا موقع تھا کہ ایچ ٹی ایم ایل بارے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے ۔ لہٰذا اللہ کا نام لے کر خود کو پیش کردیا ۔17 اپریل 2014ء کو شروعات ہوئی اور یہ اسباق چھوٹی چھوٹی ٹکڑیوں کی صورت میں درسگاہ کی زینت بنائے گئے۔
ہر سبق میں یہ کوشش کی گئی کہ سبق آسان ہو، نہ مختصر کہ تشنگی رہ جائے، نہ طویل کہ قارئین اکتاہٹ کا شکار ہوجائیں۔اس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ تمام اہم باتیں آجائیں۔پھر کوشش کی گئی کہ HTML 5 کے اسٹینڈرڈز کو مدّ نظر رکھا جائے جو ایچ ٹی ایم ایل کا مقبول ورژن اور استعمال میں بھی آسان ہے۔
درمیان میں کئی بار لمبی غیر حاضری بھی رہی ۔ کام نہایت سست روی سے سہی پر چلتا رہا۔ بالآخر2 جون 2015ء کو اس کا آخری سبق لکھا گیا،پھر یہ کتاب ترتیب پائی جو ابھی آپ کے سامنے ہے۔“
ان اسباق کو لکھتے ہوئے کئی ویب سائٹس سے استفادہ کیا جس میں W3 اور ریفرینس کے لیے html dog سرِ فہرست ہیں۔
کچھ کتابیں بھی زیرِ مطالعہ رہیں جن میں Beginning HTML5 and CSS3از رچرڈ کلارک مع احباب ، جان ڈَکٹ کی کتاب اور کچھ دوسری کتب ۔
کتاب کے ٹائٹل کو نظر انداز کریں کہ ”اندر“ جو ہے وہ ”ظاہر“ سے مختلف ہے :)۔
Asan_Html_Urdu_Book_1.jpg

اور فہرست کتاب یہاں ملاحظہ کریں:
فہرست مضامین
پیشِ لفظ
عرضِ مؤلف
ایچ ٹی ایم ایل - ایک تعارف
ایچ ٹی ایم ایل کیا ہے؟
ایچ ٹی ایم ایل -آغاز
پہلا ویب پیج
چند ضروری اصطلاحات
ٹیگ :: Tag
اوپننگ اور کلوزنگ ٹیگ
<body> ٹیگ
ایلیمنٹ: Element
ضروری اصطلاحات
Stand Alone Tags
ایٹریبیوٹ :Attribute
ایٹریبیوٹ لکھنے کا طریقہ
مبادیات کا خلاصہ
HTML میں ٹیکسٹ لکھنا
ہیڈنگز /عنوانات
پیراگراف
بولڈ، اٹالک اور انڈر لائن
ٹیگز
ریزلٹ
سپر سکرپٹ اور سَب سکرپٹ
White Space
Line Break ٹیگ
</ br> ٹیگ اور <p>ٹیگ میں فرق
افقی لکیر :: Horizontal Rule
وِزِی وِگ ایڈیٹر :: Wysiwyg Editor
وِزِی وِگ ایڈیٹرز : WYSIWIG Editors
چند مشہور وِزِی وِگ ایڈیٹرز
کوڈنگ سیکھنا کیوں ضروری ہے؟
کانٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم
اقتباس
ٹیکسٹ کا خلاصہ
ایچ ٹی ایم ایل ميں لِسٹ بنانا
. Ordered Lists
. Unordered Lists
. Definition List
<ol>ٹیگ
<li>ٹیگ
لِنکس۔
لنکس کی عمومی اقسام
لنکس بنانے کا طریقہ
دو ایچ ٹی ایم ایل صفحات کو آپس میں لنک کرنا
ڈائرکٹری سٹرکچر
سٹرکچر/بناوٹ
فولڈرز کا آپس میں تعلق
Home page / ہوم پیج
Relative URLs
ای میل لنکس
لنکس کو ایک نئی ونڈو میں کھولنا
ایک ہی صفحے کے مختلف مقامات کو لنک کرنا
”لسٹیں اور لنکس“ کاخلاصہ
IMAGES :: تصاویر
تصاویر شامل کرنا:: <img> ٹیگ
Src ایٹریبیوٹ
Alt ایٹریبیوٹ
title ایٹریبیوٹ
تصویر کی لمبائی اور چوڑائی
تصویرکہاں رکھی جائے؟
اَلائن ایٹریبیوٹ
تصویر تیار کرنے کے تین اصول
تصویر کو ایڈِٹ کرنے کے لیے کونسا پروگرام استعمال کیا جائے؟
jpg امیجز کب استعمال کی جائیں؟
png اور gif فارمیٹ کب استعمال کی جائیں؟
شفاف بیک گراؤنٹ والی تصاویر
تصویر کی لمبائی اور چوڑائی
امیج کا ریزولُوشنImage Resolution
ریزولُوشن کیا ہے؟
میگا پکسلزکی تصویر کی کوالٹی
ٹرانسپیرنسی
جی آئی ایف ٹرانسپیرنسی
پی این جی ٹرانسپیرنسی
”امیجز“ کا خلاصہ
ایچ ٹی ایم ایل ٹیب۔ل
ٹیبل کا استعمال کب کیا جائے؟
سیل، Row اور Column
<table> ایلیمنٹ
ٹیبل کیسے کام کرتا ہے؟
ٹیبل بارڈر
یا سے زیادہ سیلز/خانوں کو ملانا
طویل ٹیبلز
ایچ ٹی ایم ایل ٹیبلزکاخلاصہ
فارم۔ز :: Forms
فارم کنٹرولز کی قسمیں
سبمِٹنگ فارمز
فارمز کیسے کام کرتے ہیں؟
فارم ٹیگ کی ایک مثال
ایچ ٹی ایم فارمز کی ساخت
<forms> کی بناوٹ
action ایٹریبیوٹ
method ایٹریبیوٹ
get میتھڈ
post میتھڈ
ٹیکسٹ اِن پُٹ
<input> ٹیگ
type=“text”
Name
Max Length
پاسورڈ اِن پُٹ
ٹیکسٹ ایریا
ریڈیو بٹن
چیک باکس
ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس
فائل اِن پُٹ باکس
فارمز خلاصہ
ایکس۔ٹرا مارک اَپ
ایچ ٹی ایم ایل کے مختلف ورژنز
Doctype
ایچ ٹی ایم ایل میں کمنٹس
کمنٹس کیوں لکھتے ہیں؟
کیا کمنٹس ویب سائٹ پر نظر آتے ہیں؟
کمنٹس لکھنے کا طریقہ
آئی ڈی ایٹریبیوٹ
آئی ڈی ایٹریبیوٹ کی ویلیو
آئی ڈی ایٹریبیوٹ کا فائدہ
کلاس ایٹریبیوٹ
کلاس ایٹریبیوٹ کی ساخت
استعمال کی شرائط
بلاک ایلیمنٹ اور اِن لائن ایلیمنٹ
Block Level Elements
Inline Elements
ٹیکسٹ اور مختلف ایلیمنٹس کو ایک بلاک میں گروپ کرنا
<div> ٹیگ
ٹیکسٹ اور ایلیمنٹس کو اِنلائن گروپ کرنا
span ایلیمنٹ کیوں استعمال کرتے ہیں؟
آئی فریمز
ویب صفحہ کے بارے میں معلومات
meta
Description
keywords
robots
author
pragma
expires
اسکیپ کیریکٹرزیاHTML Entities
ایکسٹرا مارک اَپ - خلاصہ
آپ کی رائے میرے لیے بہت قیمتی ہے، ضرور رائے اپنی رائے سے نوازیں۔ بہت شکریہ
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
میں نے ڈائونلوڈ کر لیں جھوٹے کمنٹ ابھی کر دوں
یا
پھر کل کتاب کھول کر پڑھ کر اس پر تبصرہ کروں؟
کل پر ہی چھوڑ دیتا ہوں۔ خواہ مخوا ہ گناہگار ہو جا ئوں گا۔
 
Top