“اوسلو “ میں کوئی ہے؟

F@rzana

محفلین
ارے کوئی ہے ے ے ے ے ے
میں پانچ دن کے لئے “اوسلو“ جارہی ہوں
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی



_________________ :wink:
 

F@rzana

محفلین
ٹورزم والوں سے بروشر تو منگوالیا ہے،
پھر بھی کوئی قابل ذکر جگہ؟
وہاں پہنچنے کا آسان راستہ؟
کھانے پینے کو کوئی خاص ڈش؟
بول چال کی کوئی خاص تراکیب؟
اور کچھ نہیں‌تو کم از کم بے بی ہاتھی کی طرح “معذرت“ اور “شکریہ“ سکھادیں کیسے کہا جاتا ہے!
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے ایک اشتہار دیکھا تھا۔ ویسا کریں‌کہ سب اہم چیزوں کی تصاویر کھینچ لیں اگر فون میں‌کیمرہ ہے ورنہ تصاویر پرنٹ کر دیں اور ساتھ لے جائیں، مثلاً کھانے کا فوٹو، دائیں کہ بائیں مڑنا ہے، بس کا نشان، سٹاپ کا نشان، ٹائلٹ وغیرہ وغیرہ۔۔۔جہاں‌ضرورت پڑے مطلوبہ نشان نکال کر دکھائیں اور گوہرٍ مقصود پائیں۔کیسا؟
 
ویسے اس پر تو بہتر رائے ماورا ہی دے سکتی ہے۔ سنا ہے وہاں کوئی پارک ہے بڑا مشہور وہ دیکھنا چاہئے، اسی طرح سنا ہے کہ ایک دو بڑی عمدہ عمارتیں ہیں وہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہوں گی۔ پھر یہ بھی قیاس غالب ہے کہ ایک دو پل بھی قابل ذکر ہوں گے تو انہیں بھی دیکھنے کی سعی کرنی چاہیے۔ اوسلو چونکہ دارالخلافہ ہے اس لیے یقینا چند اچھی لائبریریاں اور میوزیم بھی ہوں گے تو ان پر بھی نظر ڈال لی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ :)

میرا خیال ہے چار دن کی چاندنی میں اتنا کر لیا جائے تو یہی بہت ہے
 

F@rzana

محفلین
۔

محب تمہاری تجاویز بہت مناسب ہیں، میں نے آن لائن ویسے تو کافی معلومات اکھٹی کر لی ہے کہ چار دن کی چاندنی کو چودھویں رات میں کیسے بدلنا ہے!
لیکن وہاں والوں کو اس لئے آواز لگائی کہ مقامی باشندوں میں شمار ہوتے ہیں اور سنا ہے کہ کتابی باتیں حقیقت سے مختلف ہوتی ہیں۔ ۔ ۔تھینکس :lol:
جس طرح آپ پاکستان کے انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کر کے جب انگلینڈ آئیں،
انگریز سے بات کرتے ہی ساری انگریزی دھری رہ جاتی ہے، لہجہ سمجھ نہیں آتا اور آپ کوآئیں بائیں شائیں کا سامنا ہوتا ہے،
کیوں،تم تو تجربے کار ہو نا!

ورنہ قیصرانی نے تو مجھے “ڈس ایبلیٹی“ کے سارے نسخے تجویز کر دیئے تھے :roll:
۔
:wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھیں لاسٹ منٹ کال کے حوالے سے لکھا تھا۔ اب ایک تو مہربانی کریں اور ساتھ جواب یہ ملے۔۔ہنہ‌ :oops:
 

ماوراء

محفلین
F@rzana نے کہا:
ارے کوئی ہے ے ے ے ے ے
میں پانچ دن کے لئے “اوسلو“ جارہی ہوں
پھر نہ کہنا ہمیں خبر نہ ہوئی



_________________ :wink:

سسٹر، آپ کا اپنا اوسلو ہے۔جب مرضی آئیں اور جب مرضی جائیں۔ ویسے اوسلو میں تقریباً 6 لاکھ کوئی ہیں۔ آپ آئیں گی تو سب کو نہ سہی تو کچھ کو تو خبر ہو ہی جائے گی نا۔ :wink:
jk


جی مجھے پتہ چل گیا ہے کہ آپ اوسلو آ رہی ہیں۔ کیا مجھے ائیر پورٹ پر لینے آنا پڑے گا یا؟؟ :p
 
۔

F@rzana نے کہا:
محب تمہاری تجاویز بہت مناسب ہیں، میں نے آن لائن ویسے تو کافی معلومات اکھٹی کر لی ہے کہ چار دن کی چاندنی کو چودھویں رات میں کیسے بدلنا ہے!
لیکن وہاں والوں کو اس لئے آواز لگائی کہ مقامی باشندوں میں شمار ہوتے ہیں اور سنا ہے کہ کتابی باتیں حقیقت سے مختلف ہوتی ہیں۔ ۔ ۔تھینکس :lol:
جس طرح آپ پاکستان کے انگریزی میڈیم میں تعلیم حاصل کر کے جب انگلینڈ آئیں،
انگریز سے بات کرتے ہی ساری انگریزی دھری رہ جاتی ہے، لہجہ سمجھ نہیں آتا اور آپ کوآئیں بائیں شائیں کا سامنا ہوتا ہے،
کیوں،تم تو تجربے کار ہو نا!

ورنہ قیصرانی نے تو مجھے “ڈس ایبلیٹی“ کے سارے نسخے تجویز کر دیئے تھے :roll:
۔
:wink:

ہاں میرے تجربے کی تصدیق کی ہی تو ضرورت ہے جیسے تمہیں :p

میں نے چند انگریزوں سے بات کی تو پتہ چلا کہ انگریزی ہے جس بلا کا نام وہ تو شے ہی کوئی اور ہے :wink:

خیر میں نے بھی انہیں زیادہ سر پر نہیں چڑھایا اور نتیجہ صاف ظاہر تھا

انہوں نے بھی مجھے لفٹ نہ کروائی اور یوں دونوں کٹے کٹے رہے :lol:

ویسے انگریزوں کی انگریزی کا وہی حال ہے جو ہم اہل زبان اردو دانوں کی اردو کا ہے :lol:
 

شمشاد

لائبریرین
اوسلو میں سب سے زیادہ اہم دیکھنے والی چیز ‘ ماورا ‘ ہے۔
اس کو دیکھنا نہ بھولیئے گا۔
:wink:
 

ماوراء

محفلین
f@rzana نے کہا:
چلیں شمشاد بھائی کے جواب سے یہ تو ظاہر ہوا کہ وہ بڑے دل والے ہیں، مہمان نوازی میں اتنے اعلی ظرف کہ پھول بچھانے کو تیار، واہ۔
مان گئے جناب۔
آپ کورا کورا جواب نہیں دیں گے، گویا لوگ فالتو ہیں جو تیرے میرے در پہ دستک دینے سفر کو چل پڑیں۔

بر سر تذکرہ، یوں ہے کہ بڑے معتبرو بازوق و قابل احترام حلقے کی دعوت پر ہم جارہے ہیں ملاقاتوں اور نشستوں کے دور میں فضول ادھر ادھر جانے کی ہم کو فرصت ہی نہیں۔
مجھے تو بہت خوشی ہوئی تھی سن کر کہ آپ اوسلو آ رہی ہیں۔ میں نے سوچا ابھی آنے میں کافی دن ہیں۔ ذرا تنگ کرتی ہوں۔ جب آنے والی ہوں گی تو تفصیل ضرور پوچھوں گی۔ یقین جانئے مجھے تو بہت خوشی ہوئی ہے۔ چلیں۔ خیر۔ اب آپ مجھے ساری تفصیلات بتا دیں۔ کہاں آ رہی ہیں۔ کتنے دن رہنے کا پروگرام ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
 

F@rzana

محفلین
ماورا پیاری، شکر ہے میرے جواب نے آپ کی پیاری سی مسکراہٹ کے پھول تو کھلائے،
رہا کب، کیسے، کس لیئے، کیونکر،کہاں، کیوں، تو بس یہ رہنے ہی دیں، واپسی پر سارا سفرنامہ لکھ دوں گی، اب خوش :lol:
 

ماوراء

محفلین
~~
واپسی پر کیا مطلب۔۔۔مجھ سے ملے بغیر ہی آ جائیں گی۔ مجھے تو یہاں سے واپسی پر سارا سفرنامہ سنا کر جانا نا۔ پھر کسی اور کو سنانا۔ مجھے انتظار رہے گا۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ آئیں اور مجھ سے ملے بغیر ہی چلی جائیں۔ آپ چاہے جہاں بھی ہوئیں میں آپ کو ڈھونڈ لوں گی۔
~~
 

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
اوسلو میں سب سے زیادہ اہم دیکھنے والی چیز ‘ ماورا ‘ ہے۔
اس کو دیکھنا نہ بھولیئے گا۔
:wink:

~~
کیوں کیا میں کوئی نادر چیز ہوں جو میں دیکھنے والی چیز ہوں۔ :?
~~

لو جی جس نے تمہیں دیکھ لیا سمجھو اس نے سارا اوسلو دیکھ لیا۔
 

تیشہ

محفلین
:jokingly:

ماورہ تم فرزانہ سے پوچھ رہی ہو کہ '' آپ اوسلو کب گئیں :?

تو فرزانہ نے لکھا شازی ذرا آنا تو :jokingly: ماورہ کو بتانا کہ میں اوسلو کب گئی ۔ تو اب یہ تھریڈ میں تمھارے لئے اوپر نکال لائی ہوں :tongueout4:
یاد آیا کہ کب گئیں تھیں اوسلو :grin: :rollingonthefloor:
وہ تصویریں جو تم دیکھکر آئی ہو ، وہی تو اسوقت کی ہیں جب ان دنوں فرزانہ گئی ہوئی تھیں اوسلو مشاعرے پے ۔

:angel:1 اب جاکر لکھ آنا باجو نے یاد دلا دیا ہے :tongue:
:bighug:
 

ماوراء

محفلین
:grin:
وہ تصویر ان کے میاں کے ساتھ تھی نا تو میں سمجھی کہ اس مشاعرے کے بعد یا پہلے بھی اوسلو آ چکی ہیں۔ اسی لیے پوچھا تھا۔ ورنہ اس تھریڈ پر جو ذکر ہے وہ تو یاد ہے۔
میں لکھتی ہوں وہاں۔ :grin:
 
Top