’’یہ پاکستانی بھی کتنے جاہل لوگ ہیں۔ اگر ان میں ذرا بھی عقل ہوتی ۔۔

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]
عامر احمد خان یہ یہ تحریر پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ( بی بی سی اردو)

20071103064942shaukat_aziz_154.jpg


اگلے تین منٹ کے لیے فرض کر لیجیے کہ میں شوکت عزیز ہوں اور اس وقت ایک جہاز میں بیٹھا پاکستان کو شاید ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ ظاہر ہے کہ اس وقت میرے دماغ میں سینکڑوں یادیں اور ہزاروں خیالات ہیں جو تین ساڑھے تین برس پاکستان کا وزیر اعظم رہنے کے بعد اب شاید کسی ایسی کتاب کا موضوع بن سکیں جو پرویز کی کتاب سے بھی زیادہ بک جائے۔ اجازت ہو تو کچھ جھلکیاں پیش کروں: ’’یہ پاکستانی بھی کتنے جاہل لوگ ہیں۔ اگر ان میں ذرا بھی عقل ہوتی تو مجھے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین سیاستدان ہونے کا تمغہ دیتے۔
یاد ہے جب میں نے وزارت اعظمٰی کا عہدہ سنبھالا تو غربت کی کیا حالت تھی؟ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف میں میرے اپنے ہی ساتھی اور دوست ہہ رہے تھے کے بے شک پرویز مشرف امریکیوں کا محبوب ہے لیکن اس کے اقتدار سنبھالنے کے بعد غربت میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔
ان کی بیجا تنقید سے بیچارہ پرویز بھی پریشان پھر رہا تھا۔ یہ میں ہی تھا جس نے ورلڈ بینک والوں سے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ جن اعداد و شمار کی بنیاد پر آپ غربت کے تخمینے لگا رہے ہیں وہ اعداد و شمار ہی سرے سے غلط ہیں۔ کیسی بولتی بند ہوئی سب کی، اور کیوں نہ ہوتی، کسی کے پاس اس دلیل کا کوئی جواب ہی نہیں تھا۔ یہ اور بات ہے کہ اس کے بعد تمام بین الااقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتبار ہی کرنا چھوڑ دیا لیکن یہ بات میرے یا وزارت خزانہ کے چند کرتا دھرتا کے علاوہ اور کون جانتا ہے۔ یاد ہے جس وقت میں وزیر اعظم بنا تو مسلم لیگی کتنے پریشان تھے۔ مجھے کہنے لگے کہ فوجی حکومت میں پیسے بنانا تو آسان ہوتا ہے لیکن ان وردی والوں کا کیا بھروسا۔ ذرا سی مشکل پڑے گی تو ہمارے پیچھے نیب لگا دیں گے۔

میں نے ان سے کہا، میرے بچو پیسہ کمانے کے لیے کرپشن کیوں کرتے ہو۔ امپورٹ ایکسپورٹ سے پیسہ کماؤ۔ پھر کیا تھا، چینی ہو یا سمینٹ ، سب باہر جانے لگے۔ لیکن میں آپ کو بتاؤں، یہ پاکستانی سیاستدان ہوتے بہت لالچی ہیں۔ اتنی چینی اتنا سیمنٹ باہر بھیجا کے ایک عام پاکستانی چیخ اٹھا کہ اے خانہ برانداز چمن کچھ تو ادھر بھی۔ بیچارہ پرویز پھر گھبرا گیا۔ میں نے کہا امن میرے آقا، جو چیز ایکسپورٹ ہو سکتی ہے وہ امپورٹ بھی تو ہو سکتی ہے۔ ذرا پیسے ہی زیادہ دینے پڑیں گے نا۔ اور پیسوں کی کیا کمی۔ دہشت گردی سے نمٹنے کو جو اتنا مال آیا ہے وہ آخر کس دن کام آئے گا۔ پھر امریکہ سے میرے یاروں کا فون آیا۔ سب عرب پتی لوگ ہیں لیکن مجھ سے ذرا ناراض تھے۔ کہنے لگے خود تو عیاشی کر رہے ہو ہمارے لیے کیا کیا۔ میں تو ہوں ہی مشکل کشا، اسی لیے تو نہ سیاست سے کچھ لینا دینا اور نہ ہی پاکستان سے ، پھر بھی وزیر اعظم بن بیٹھا۔ میں نے فٹ سے پاکستان بانڈز جاری کر دیئے۔ جہاں دنیا کا خوشحال ترین ملک بھی پانچ فیصد سے زیادہ منافع دینے کو تیار نہ تھا وہاں میں نے چھ فیصد سے بھی زیادہ منافع دیا۔ قومی خزانے پر ضرب لگی تو کیا ، پاکستان کی خوشحالی کا چرچہ تو ہوا نا۔

بڑے خوش تھے مسلم لیگی مجھ سے۔ میرے خیال میں سبھی بڑے خوش تھے۔ سوائے میڈیا کے۔ کبھی چینی کا سکینڈل بنایا، کبھی سیمنٹ کا اور کبھی سٹاک مارکیٹ کا۔ سٹیل مل والے مسئلے پر تو میں بھی گھبرا گیا تھا۔ لیکن پرویز بھی یاروں کا یار ہے۔ کہنے لگا یہ پاکستان ہے میری جان، یہاں جب تک میں نہ چاہوں تمہاری طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو نکال لیا جائے گا۔ ویسے وعدہ خوب نبھایا پرویز نے۔ نہیں تو آج ملک کا حال دیکھتا ہوں تو سچی بات ہے میں خود بھی گھبرا جاتا ہوں۔ جگہ جگہ مولوی پھٹ رہے ہیں، قوم آٹے کو رو رہی ہے، کہیں بجلی نہیں، کہیں گیس نہیں، دودھ 45 روپے لیٹر بک رہا ہے، روٹی تین روپے کی ہو گئی ہے اور کار خانے دھڑا دھڑ بند ہو رہے ہیں۔ شکر ہے پرویز کے وردی اتارنے کے ساتھ ہی میری بھی چھٹی ہو گئی۔ اور اچھا ہی کیا کہ مسلم لیگ نے ٹکٹ نہیں دیا، خواہ مخواہ پھنستا۔ خاص طور پر اب جبکہ بینظیر بھی نہیں رہی جو شاید کوئی نئی نوکری ہی دے دیتی۔ اور وہ کون گدھا تھا جس نے ائر پورٹ پر مجھ سے پوچھا تھا کے میں 18 فروری کو ووٹ دینے واپس آؤنگا یا نہیں۔ مجھے پاگل سمجھتا ہے۔ میں نے اپنے آپ کو کبھی ووٹ نہیں دیا کسی اور کو کیوں دوں۔
[/FONT]
 

ملائکہ

محفلین
بہت اچھی تحریر ہے واقعی ان لوگوں کو ایک عام آدمی سے کیا لگاؤ کہ وہ بھوکا مررہا ہے کیا اسکے پاس بجلی نہیں۔خدا ہی سب کا مالک ہے
 

مغزل

محفلین
جیو پر ایک انٹرویو میں موصوف فرماتے ہیں۔۔کہ
: "(مشرف صاحب) مش شر اُف سانپ کی وجہ سے مجھے بہت فائدہ ہوا مالی بھی ذاتی بھی یعنی پاکستان کو فائدہ ہوا " اب ملاحظہ کیجئے کہ پاکستان کتنی ترقی کر رہا ہے۔۔۔یو ٹیوب پر یہ گفتگو موجود ہے میزبان عتیقہ اوڈھو ۔۔
 
Top