’ہیری پوٹر‘ کی کاسٹ، تب اور اب

arifkarim

معطل
’ہیری پوٹر‘ کی کاسٹ، تب اور اب
ہولی وڈ کی مقبول فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ 2001 میں ریلیز ہوئی تھی جس نے دنیا بھر سے شائقین اور ناقدین کی خوب داد وصول کی۔

جادوئی دنیا پر مبنی اس فلم سیریز کی کاسٹ میں ہولی وڈ کے بہت سے بڑے نام شامل ہیں۔

فلم ’ہیری پوٹر‘ کے کل 7 حصے ریلیز کیے گئے جنھوں نے ہر بار لوگوں کی توجہ حاصل کی.

جب ہیری پوٹر کا پہلا حصہ 2001 میں ریلیز کیا گیا تھا تو اس کی کاسٹ کے سب سے اہم اداکار ڈینیئل ریڈکلف (ہیری پوٹر) کے کریڈٹ پر چند ہی فلمیں تھی تاہم آج ان کا شمار ہولی وڈ کے بڑے اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

’ہیری‘ کا کردار کرنے والے ڈینیئل، اس سیریز کے واحد اداکار نہیں جو ہیری پوٹر کے بعد اتنا مقبول ہوئے، ان کی ساتھی اداکارہ ایما واٹسن جنہوں نے ’ہرمائنی‘ کا کردار ادا کیا تھا، بھی اب ہولی وڈ کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں.

ہاگورٹس اسکول پر بنائی گئی اس فلم کے متعدد کردار کسی نہ کسی مقبول ہولی وڈ فلم یا ٹی وی شو کا حصہ بن چکے ہیں جس میں اسٹار وارز، ڈی فورس اویکن اور ٹوائلائٹ وغیرہ شامل ہیں۔

آئیے ذرا اس مقبول سیریز کی کاسٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جو 15 سالوں میں کس حد تک بدل چکی ہے:

ڈینیئل ریڈکلف (ہیری پوٹر)
568f728c01c94.jpg
فائل فوٹو
ریوپرٹ گرنٹ (ران ویزلی)
568f728f21571.jpg
فائل فوٹو
ایما واٹسن (ہرمائنی)
568f728b1d579.jpg
فائل فوٹو
میگی سمتھ (پروفیسر مینروا)
568f728bd9e4f.jpg
فائل فوٹو
ٹام فیلٹن (ڈریکو میلفوائے)
568f728b83abb.jpg
فائل فوٹو
روبی کالٹرین (ہیگرڈ)
568f728bc930a.jpg
فائل فوٹو
ایلن رکمین (سیورس سنیپ)
568f728b7fc57.jpg
فائل فوٹو
میتھیو لیوس (نیول لانگ باٹم)
568f728b1df95.jpg
فائل فوٹو
مائیکل گیمڈن (ایلبس ڈمبلڈور)
568f728ba2eba.jpg
فائل فوٹو
رالف فینیس (لارڈ وولڈیمورٹ)
568f728bada99.jpg
فائل فوٹو
رابرٹ پیٹنسن (سیڈرک ڈیگوری)
568f728bed22f.jpg
فائل فوٹو
ماخذ

شہزاد وحید اوشو اور دیگر نونہالان
 
اوشو

لائبریرین
پرانے والے ہی اچھے تھے سوائے ایما واٹسن کے جو پہلے بھی بھی اچھی لگ رہی تھی اور اب بھی۔
باقی یہ سیریز مکمل ہو گئی ہے تو بتا دیں ایک ہی بار اکٹھی دیکھوں گا۔ :)
 
arifkarim

معطل
پرانے والے ہی اچھے تھے سوائے ایما واٹسن کے جو پہلے بھی بھی اچھی لگ رہی تھی اور اب بھی۔
باقی یہ سیریز مکمل ہو گئی ہے تو بتا دیں ایک ہی بار اکٹھی دیکھوں گا۔ :)
یہ تو 2011 سے مکمل ہی مکمل ہے۔ البتہ امسال اسکے دو آف شوٹس ریلیز ہوں گے۔ ایک ہیری پارٹر اینڈ دی کرسڈ چائلڈ اور دوسرافینٹسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم۔
پہلی والی ایک اسٹیج پلے ہے جبکہ دوسری ایک فیچر فلم۔
 
arifkarim

معطل
arifkarim آپ تو شاید ان ایکٹرز ہی کی عمر کے ہیں۔
جی بالکل۔ میری عمر ٹام فلٹن (ڈریکو مالفائی) جتنی ہی ہے۔ یا آپ کہہ سکتے ہیں کہ میں انہی ایکٹرز کیساتھ بڑا ہوا :)
باقی تمام ایکٹرز میرے سے سال،دو چھوٹے ہیں۔ ہیری پارٹر اسٹار روپرٹ گرنٹ (رون ویزلی) ایک فلم کے سلسلہ میں ناروے آئے تھے تو ملاقات بھی ہوئی تھی۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
یا خدااا۔. ہیگرڈ اصل زندگی میں ناقابلِ یقین حد تک عجیب لگ رہے ہیں۔ :p
اور لارڈ وولڈیمورٹ کا اصل ناک ملاحظہ فرمائیں. :shocked:
مجھے کامل یقین ہے فلم والا ناک دیکھ کے ایک دفعہ تو خودکشی کا خیال ضرور آیا ہو گا ان کے ذہن میں.. :rollingonthefloor:
 
شہزاد وحید

محفلین
شہزاد وحید بھائی سین یو آفٹر ایجززز
آج کل میں ایک اسلامی بینک سے وابستہ ہوں تو یہاں میں نے ایک نئی چیز سیکھی ہے۔ سود کو بھول جاؤ اور جرمانے کی دنیا میں کود جاؤ :D یعنی کسی بھی لاپرواہی یا غلطی یا پھر جب دل کریں جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور یہ قطعی لال میرا مطلب ہے حلال ہے۔ لہذا اس قدر تمھید کا مقصد یہ کہ آپ پر اردو فورم پر اردو رسم الخط میں انگریزی لکھنے کے جرم کی مد میں جرمانہ عائد کیا جاتا ہے کہ اب چونکہ ایجز گزر چکے ہیں اس لئے آپ اپنے آپ کو بابا کی ننھی پری سمجھنا چھوڑ دیں۔ :LOL::LOL:
 
مقدس

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
وہ تو میں ہوں ہی بھیا۔۔ ویسے میری اردو کا حال آپ کو پتا ہی ہے۔۔۔ ایک اور بات بتاوں آپ کو میں نے لاسٹ ویک آپ کو یاد کیا تھا۔۔۔ ماما کوئی ڈرامہ دیکھ رہی تھی تو میں نے ان کو بتایا کہ آس ڈرامے کے ہیرو کی شکل شہزاد بھائی جیسی ہے :rollingonthefloor:
 
واہ جی واہ۔ شکر ہے عزت رکھ لی۔ اس کی ہیرو کی شکل مجھ سے ملائی میری شکل اس ہیرو سے نہیں ملائی :LOL: اوریجنل ہونے کا بھی اپنا ہی مزہ ہے۔ یہاں مجھے ماسٹر کلاسز کی میڈم قندیل یاد آگئ ہیں، کلاسز کے آخری دن میں نے کہا کہ مِس آپ بہت اچھی عورت ہیں اور آپ کی شکل بھی ایک خوبصورت ہیروئن سے ملتی ہے تو وہ برا مان گئی تھیں میری دونوں باتوں کا کہ ایک تو عورت کہا دوسرا ان کو ہیروئن سے ملایا ہیروئن کی ان سے کیوں نہیں ملایا۔ :LOL::LOL: عورت کا تو انہوں نے ایسے کہا تھا "ایک منٹ ایک منٹ ایک منٹ ایک منٹ کیا کہا عورت:eek: میں نے برا مان جانا"
 
شکر ہے نہیں تو اس پر بھی آپ نے کوئی فائن لگا دینا تھا عادت سے مجبور ہو کر لولزززززز۔۔
 
Top