’ہلاکتوں‘ کی ویڈیو جعلی ہے: پاکستان فوج ۔۔۔ ویڈیو

فخرنوید

محفلین
’ہلاکتوں‘ کی ویڈیو جعلی ہے: پاکستان فوج
فائل فوٹو، پاکستانی فوج سوات میں

انھوں نے یہ مسئلہ پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھایا ہے: امریکی دفتر خارجہ

پاکستان فوج نے کہا ہے کہ وہ اس ویڈیو کی تحقیقات کر رہے ہیں جس میں دیکھایا گیا ہے کہ فوجی وردی میں ملبوس ایک فائرنگ سکواڈ چند افراد جن کی آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ بندھے ہوئے ہیں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیتا ہے۔

بی بی سی اردو
یہ ویڈیو میں نے فیس بک پر کچھ عرصہ قبل اپ لوڈ کی تھی۔

ویڈیو ربط:http://www.facebook.com/v/438882182932
 

علی فاروقی

محفلین
ویڈیو جعلی ہے، کم از کم ہم یہ تو جانتے ہیں کہ پاک فوج اس طرح سے نہیں لڑتی، کہ اندھا دھند فائرنگ کرو اورامید رکھو کہ گولی نشانہ پر لگے گی، پھر یہ کیسے فوجی ہیں جو اتنے قریب سے گولی چلانے کے بعد بھی ، لاشوں کے قریب جاکر دوبارہ گولیاں برسارہے ہیں۔ یہ صرف پاک فوج کا امیج خراب کرنے کی سازش ہے، جنرل کیانی نے بہت خوبصورتی سے فوج کو سیاست سے دور رکھاہوا ہے، یوں لگتاہے جیسے فوج کے کوئی حاصد عوام میں فوج کے خلاف بے یقینی پھیلاناچاہتے ہیں۔ لیکن پاکستانی عوام جانتے ہیں، ہماری فوج بزدل نہیں ہے، ابھی تو اس ویڈیو کی تحقیقات ہو لینے دیں، پھر درست صورتحال کا پتہ چلے گا۔ تاہم میرا موقف یہی ہے کہ ویڈیو جالی ہے اور ہماری فوج کا امیج خراب کرنے کی سازش ہے۔
 
Top