’کتابیں‘ ویب سائٹ میں گڑبڑ

الف عین

لائبریرین
کوئی بتا سکتا ہے کہ آج میں نے علوی نستعلیق کے نئے لنک کے ساتھ سارے ویب صفحات اپ گریڈ کر کے اپ لوڈ کئے۔ لیکن اس کو ہوم پیج ہی دستیاب نہیں ہو رہا ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ
http://kitaben.ifastnet.com
کھل کر نہیں دیتا، پیج ناٹ فاؤنڈ دیتا ہے، لیکن اگر
http://kitaben.ifastnet.com/Index.html
ٹائپ کریں تو درست کھل جاتا ہے، آج بار بار ڈلیٹ کر کے اپ لوڈ کرتا رہا لیکن یہ درست نہیں ہو پا رہا ہے۔
What went wrong?
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ زکریا، لیکن اگر اب کوئی انڈیکس ہی بڑی آئی سے ٹائپ کر کے دیکھے تو فائل نہیں ملتی ہے۔ یہ کم بخت Case sensitive ہے۔ بہر حال فی الحال تو پرابلم حل ہو گئی ہے۔ دوسرے صفحات میں ’گھر‘ کو کلک کرنے پر بھی یہی صفحہ کھل رہا ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
شکریہ زکریا، لیکن اگر اب کوئی انڈیکس ہی بڑی آئی سے ٹائپ کر کے دیکھے تو فائل نہیں ملتی ہے۔ یہ کم بخت Case sensitive ہے۔ بہر حال فی الحال تو پرابلم حل ہو گئی ہے۔ دوسرے صفحات میں ’گھر‘ کو کلک کرنے پر بھی یہی صفحہ کھل رہا ہے۔

اب کیا کیا جائے کہ لینکس کم بخت ہوتی ہی case sensitive ہے;) اور آپ کا سرور لینکس پر ہی ہے۔
یوں بھی index.html وغیرہ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی اور محض ڈائریکٹری کا نام لکھنا کافی ہوتا ہے کہ تقریباً تمام ویب سرور انڈیکس، ڈیفالٹ یا ہوم نامی فائلوں کو مختلف ایکسٹینشنز کے ساتھ خود بخود تلاش کر کے لوڈ کر دیتے ہیں۔ یوں آپ کو http://kitaben.ifastnet.com/Index.html کی بجائے محض http://kitaben.ifastnet.com کا پاتھ دینا ہی کافی ہو گا۔
ہاں اگر آپ کسی وجہ سے ضرور فائل کا نام بھی دینا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ بڑی آئی سے لکھنے پر "بھی" یہی فائل (یعنی پہلا صفحہ) کھلےتو Index.html میں ایک ری ڈائریکٹر ڈال دیجیے۔
اسی طرح "گھر" کا ہائپر لنک بھی بدل دیجیے اور محض سب ڈومین یعنی http://kitaben.ifastnet.com ڈال دیجیے۔
 
Top