’چیمپئنز ٹرافی انعقاد پاکستان میں ممکن



’چیمپئنز ٹرافی انعقاد پاکستان میں ممکن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کے پورے امکانات ہیں لیکن آئی سی سی پاکستان میں سکیورٹی کے حالات پر مسلسل نظر رکھے گا۔
انہوں نے یہ بات لاہور میں چیمپئنز ٹرافی 2008 کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ اس پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر شفقت نغمی، پاکستان کی ٹیم کے نائب کپتان مصباح الحق اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر احمد فاروق بھی موجود تھے۔
آئی سی سی کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے سازگار ہیں اور ان حالات میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر پر جوش اور مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں یہ اہلیت ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد بہتر طریقے سے کر سکتا ہے۔
تقریب میں پاکستان کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے حکومت پاکستان کی جانب سے چمپئنز ٹرافی کے لیے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کی یقین دھانی کروائی۔

اس تقریب میں آٹھ رقاصوں نے انوکھے انداز میں رقص کرتے ہوئے کرکٹ کے کھیل کو ایک الگ طریقے سے پیش کیا۔تقریب میں چیمپئز ٹرافی کے لوگو اور ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔
 

گرو جی

محفلین
یار پہلے بورڈ مسئلہ کرتے تھے اور اب پلیرز ایسوسیئشنز مسئلہ کرتی ہیں تو بات وہیں آ کہ رکتی ہے کہ کان یہاں‌سے پکڑو یا وہاں سے
 
Top