’نیٹو کے کھانے طالبان کھاتے ہیں ‘

صرف علی

محفلین
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان غیر ملکی اشیا ہی نہیں بلکہ ٹن پیک میں محفوظ کھانے اور مشروبات بھی استعمال کرتے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ طالبان کے ٹھکانوں سے کھانے کے ڈبے ملے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ طالبان انہیں کہاں سے حاصل کرتے ہیں؟ اس بارے میں ایک اور ذرائع نے بتایا کہ نیٹو فورسز کے کنٹینرز لوٹنے کے دوران ڈبوں میں محفوظ کھانے اور مشروبات بھی برآمد ہوتی ہیں جس میں سے کھانے اور مشروب طالبان ہی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان سے پاکستانی طالبان کے ہمدرد بھی انہیں ڈالروں کے علاوہ مہینوں تک محفوظ رہنے والے کھانے بھی مہیا کرتے ہیں کیونکہ طالبان محفوظ ٹھکانوں، غاروں، سرنگوں اور پہاڑی علاقوں میں رہتے ہیں جہاں تازہ کھانے میسر نہیں ہوتے تاہم طالبان کو ابلے چاول، چنے، بادام، میوہ اور پانی بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/lahore/04-Jul-2014/119494
 
قیصرانی

لائبریرین

یعنی بوقتِ ضرورت حلال کا کام کرتے ہیں؟ :)
 
Top