’قونصل خانے پر حملے میں امریکی سفیر ہلاک‘

arifkarim

معطل
لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر مسلح افراد کے حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیونز بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
مسلح افراد نے پیغمبرِ اسلام کے خلاف فلم پر احتجاج کے دوران قونصل خانے کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور اس حملے میں چار امریکی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
لیبیا کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ کرسٹوفر سٹیونز حملے کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی صدر باراک اوباما نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’سفیر کرسٹوفر سٹیونز نے لیبیا میں (کرنل قدافی کی حکومت کے خلاف چلنے والی) تحریک کے دوران امریکی اور لیبیا کی عوام کی بے لوث خدمت کی‘۔
امریکی صدر نے دنیا بھر میں امریکی سفارتی دفاتر پر سکیورٹی انتظامات کو سخت کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بھی اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے بھی کہا تھا کہ امریکہ اس حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور امریکہ قونصلیٹ کی عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے لیبیا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ لیبیا کی حکومت نے اس حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
مسلح افراد نے امریکی قونصل خانے کی عمارت کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم جس وقت آگ لگائی گئی عمارت کے اندر کوئی موجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ امریکی قونصلیٹ پر حملہ ایک امریکی فلم کے خلاف احتجاج کے دوران کیا گیا تھا جس میں مبینہ طور پر پیغمبرِ اسلام کی توہین کی گئی تھی۔
یہ فلم ایک امریکی پادری ٹیری جونز نے چند مصری تارکینِ وطن کے تعاون سے بنائی ہے۔
فلم کی مخالفت میں لیبیا کے علاوہ مصر میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بھی مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی دیوار پھلانگتے ہوئے امریکی جھنڈا اتار کر پھینک دیا تھا۔
مصر میں ہزاروں مظاہرین نے آزادیِ اظہار کے بہانے پیغمبرِ اسلام کی توہین کیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
اس سے پہلے امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کچھ افراد کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ ’ہم ان تمام اقدامات کو مسترد کرتے ہیں جس میں آزادیِ اظہار کے نام پر دوسروں کی مذہبی عقیدوں کو ٹھیس پہنچائی جاتی ہے۔‘
حوالہ:
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2012/09/120911_us_official_libya_tk.shtml

مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ اس اسلام مخالف فلم کے خالقین، فنڈنگ کرنے والے سب کے سب صیہونی یہود ہیں، اسکے باوجود امریکی سفارت خانوں پر ہلہ بولنے کی کیا منطق ہے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Innocence_of_Muslims
 

عسکری

معطل
بہت اچھے انہیں امریکہ نے ہی بنایا تھا نا اب کاٹو جو بویا ہے :D اب کوئی یہ مت کہے کہ نہیں امریکہ نے نہیں بنایا تھا یہ بالکل تازہ معاملہ ہے
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ليبيا ميں امريکی سفير کرس اسٹيفن حملے ميں جاں بحق

ليبيا ميں تعنيات امريکی سفير کرس اسٹيفن جو 21 برسوں سے وزارت خارجہ ميں خدمات سرانجام دے رہے تھے، گزشتہ رات بنغازی ميں اپنے دفتر ميں ہونے والے حملے اور اس کے نتيجے ميں آنے والے زخموں کی تاب نا لا کر انتقال کر گئے۔

يہاں پر ميں ايک مختصر ويڈيو پيش کر رہا ہوں جو امريکی سفير کرس اسٹيفن نے ليبيا روانگی سے قبل بنوائ تھی۔ يہ ويڈيو آپ کو اس ارادے اور سوچ کو سمجھنے ميں مدد دے گی جو امريکی سفير امريکہ اور ليبيا کے عوام کے مابين دورس تعلقات استوار کرنے کے ضمن ميں رکھتے تھے۔



http://youtu.be/WGk4vUcGzY0

گزشتہ روز حملے ميں ہلاک ہونے والے تمام امريکیوں نے اپنے فرائض کی ادائيگی ميں عظيم قربانی دی ہے۔ ہم اس پرتشدد اور بے رحم حملے کی مذمت کرتے ہيں جس کے نتيجے ميں ان افراد کی جانيں گئيں، جو ليبيا کے عوام کے بہتر مستقبل کو يقينی بنانے کے ليے مدد کی فراہمی کے ليے کام کر رہے تھے۔

امريکہ اور سفير کرس اسٹيفن کی ليبيا کے عوام کے بہتر مستقبل کے ليے کی جانے والی کاوشوں کے تناظر ميں يہ سانحہ اور بھی زيادہ تلخ ہو جاتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

عسکری

معطل
ویسے امریکی ڈپلومیٹ ہم نے بہت دیکھے ہیں یہاں کبھی ریموند ڈیوس تو کبھی پاکستانیوں کو بندوقوں سے دھمکاتے کالی گاڑیوں میں دندناتے ۔اب ہر امریکی دہشت گرد ڈپلومیٹ ہے تو پھر ایسا تو ہو گا ۔ امریکہ نے خؤد یہ دن چڑھایا ہے کہیں کوئی ___ ___ سی آئی اے ایجنٹ جاسوس یا امریکی شہری گرفتار ہوا نہیں کہ اسے ڈپلومیٹ بنا ڈالا اور چھڑا لیا ۔
 

عسکری

معطل
کوئی اسلام آباد والے قونصل خانے پر حملہ کرے تو مزہ آ جائے۔ان ____ امریکیوں نے زندگی اجیرن کی ہوئی ہے
ایسا ہو چکا ہے پہلے
Pak+Army+helicopter+hovers+over+burnt+U.S.+Embassy.jpeg


http://en.wikipedia.org/wiki/1979_U.S._Embassy_Burning_in_Islamabad
 

ساجد

محفلین
دوستانِ عزیز ، امریکیوں کے مظالم کی فہرست بہت طویل ہے اور دنیا کا کم و بیش ہر معاشرہ ان کی خوں آشامی کا شکار ہو چکا ہے۔ ان کے خلاف غم و غصہ پایا جانا فطری امر ہے اور ہم اس کے اظہار سے کسی کو منع نہیں کرتے بس اتنی گزارش ہے کہ غیر اخلاقی الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔ اگر آپ ایسا کریں گے کہ آپ اور امریکیوں میں کیا فرق رہ جائے گا؟۔
امریکیوں سے مطلب پوری امریکی قوم نہ لیا جائے بلکہ امریکی عوام پر مسلط قاتلوں کے اس ٹولے کی نشاندہی مقصود ہے جو پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ اور اسی ٹولے کی وجہ سے امریکی عوام دنیا میں ہر جگہ غیر محفوظ ہیں۔ اگرچہ امریکی عوام خود بھی ان کی دہشت گردیوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن یہ اپنے عوام کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔
 

ساجد

محفلین
کوئی اسلام آباد والے قونصل خانے پر حملہ کرے تو مزہ آ جائے۔ان ____ امریکیوں نے زندگی اجیرن کی ہوئی ہے
حسیب بھائی ، ایسے تو ہمارا اپنا ملک ہی بدنام ہو گا نا!!!۔ کل کو ہمارے کسی سفارتخانے پر حملہ ہو گیا تو پھر ہم کیا مؤقف اختیار کریں گے؟۔
 

ساجد

محفلین
ٹیری جونز ، تنگ نظر اور متعصب مذہبی جنونی ، امریکی شہریت کا حامل ہے۔ اور اس سے قبل بھی یہ خبیث شخص قرآن پاک کی بے حرمتی کر چکا ہے۔ لیکن اوبامہ انتظامیہ کو اپنی ناک کے نیچے پلتے امریکی دہشت گرد نظر نہیں آتے؟۔
میں نے چند ماہ قبل کسی امریکی فورم پر معروف امریکی اساتذہ کے مقالے پڑھے تھے جس میں انہوں نے امریکی انتظامیہ کو ٹیری جونز کی بے ہودگیوں پر متنبہ کیا تھا اور امریکی انتظامیہ کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نظرئیے کو اس پادری کی حرکت کے تناظر میں منافقت سے بھرپور کہا تھا۔ لیکن امریکہ کے کسی ادارے نے بھی اس Big Moth نام نہاد پادری کے خلاف ایکشن نہ لیا۔ اب جو کچھ بھی ہوا اسی پادری کی وجہ سے ہوا اور اس کا الزام امریکہ دوسروں پر دے کر اپنی منافقت کا ایک بار پھر اظہار کر رہا ہے۔
 

عاطف بٹ

محفلین
مجھے حیرت اس بات کی ہے کہ اس اسلام مخالف فلم کے خالقین، فنڈنگ کرنے والے سب کے سب صیہونی یہود ہیں، اسکے باوجود امریکی سفارت خانوں پر ہلہ بولنے کی کیا منطق ہے؟
http://en.wikipedia.org/wiki/Innocence_of_Muslims
حیرت تو بالکل نہیں ہونی چاہئے اس بات پر کیونکہ صیہونیوں کا سب سے بڑا سیاسی مرکز تو امریکہ ہی ہے۔ اسرائیل تو مذہبی حوالوں سے ان کا مرکز ہے، بین الاقوامی سازشوں اور ان پر عملدرآمد کے لئے تو وہ امریکہ کو ہی استعمال کرتے ہیں۔ اندریں حالات، صیہونت کے خلاف احتجاج اور غم و غصے کے اظہار کے لئے لوگ امریکی سفارتخانوں اور قونصل خانوں پر حملے کریں تو کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ ویسے بھی اسرائیل کے اکا دکا اسلامی ممالک سے ہی سفارتی تعلقات ہیں۔
 

طالوت

محفلین
سفیر کا قتل ہونا یا مارا جانا افسوس ناک ہے مسلمانوں سمیت دنیا بھر کی تہذیبوں کے ہاں اسے ناپسندیدگی کا درجہ حاصل ہے ۔ مجھے تو حیرت ہے کہ اگر ہم امریکی سفیر کی ہلاکت پر شادیانے بجا سکتے ہیں تو افغانستان میں ہمارے سفارتخانے پر حملے میں ہماری چیخیں کیوں نکلتی ہیں ؟ افغان سفیر کو امریکہ کے حوالے کرنے کا آنجہانی مشرف کا فیصلہ کیسے غلط ہوا ؟؟؟؟

ریمنڈ ڈیوس کے فرار کو امریکی سازش کی بجائے اپنی کمزوری قرار دینا زیادہ درست ہو گا۔ اس کے استثناء کا بھرم کھل چکا تھا اور وہ جس طرح کے قانونی معاملات کر کے یہاں سے روانہ ہوا ہے اسے فرار کہنا بھی کچھ مناسب نہیں ، مقتولوں کے لواحقین کو خون بہا دینے کی دستاویزات موجود ہیں ۔ ہمیں اپنا گال چھپانے کی بجائے ان طمانچوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔
قصہ مختصر ، جو میری مرضی وہ جائز ہے۔ اکثر طاقتوروں کا یہی وطیرہ رہا ، ہے اور ممکن ہے کہ رہے گا۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

وزير خارجہ ہيلری کلنٹن کا بن غازی حملے پر بيان

ميں آج بن غازی ميں امريکن مشن پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتی ہوں۔ ہم اس خوفناک نقصان پر رنجيدہ ہيں۔ ہماری نيک تمنائيں اور دعائيں آنجہانی کے خاندان اور اس حملے سے متاثر ہونے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہيں۔
ميں نے آج شام ليبيا کے صدر مغاريف سے وہاں مقيم امريکيوں کی حفاظت کے ليے اضافی کوششوں کو مربوط بنانے کے ليے بات کی ہے۔ صدر مغاريف نے حملے کی مذمت اور اس پر تعزيت کا اظہار کيا اور اپنی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا وعدہ کيا ہے۔

بعض لوگوں نے انٹرنيٹ پر ڈالے گئے اشتعال انگيز مواد کے خلاف پائے جانے والے ردعمل کو اس شيطانی رويے کے جواز کے طور پر پيش کرنے کی کوشش کی ہے۔ امريکہ دوسروں کے مذہبی عقائد کی تحقير کے ليے کی جانے والی کسی بھی شعوری کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ مذہبی رواداری کے ليے ہمارا عزم ہمارے ايک قوم بننے کے وقت سے ہی قائم ہے، ليکن مجھے ايک بات واضح کرنے ديں کہ اس قسم کی تشدد آميز کاروائيوں کا کبھی بھی کوئ جواز نہيں ہوتا۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
میرا خیال ہے فود درست کہہ رہا ہے۔ امریکہ کی معافی مان لینی چاہیے
پھر یہ بھی درست ہے کہ سفارت کار کا کیا قصور
مسلمانوں میں طاقت ہے تو اٹھالیں اسے جس نے یہ کیا ہے ۔ جس طرح اسرائیل اٹھاتا ہے
یہی قانون چل رہا ہے
اب تو توہین قران کرنے والےپاکستان میں بھی ہیلی کاپٹروں پر بٹھائے جارہے ہیں پھر رونا کس بات کا
 
Top