’سب کا تعلق پاکستان سے‘

arifkarim

معطل
اگر آپکا خیال تھا کہ خطرہ ٹل گیا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھیں:

(بی بی سی اردو سے ماخوذ)

ممبئی پولیس کے سربراہ راکیش ماریہ کے مطابق دہشتگرد حملوں میں ملوث تمام نوجوانوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے اکثریت کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

ممبئی حملوں میں شریک لوگوں میں نو حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اجمل امیر امان پولیس کی حراست میں ہیں۔

پولیس کے مطابق ممبئی حملہ آوروں میں عبد الرحمان عرف عبد الرحمان چھوٹا ، اسماعیل خان عرف ابو اسماعیل، ناصر عرف ابو عمر، فہد اللہ عرف ابو فہد، شعیب، جاوید عرف ابو علی ، نذیر عرف ابو عمر، حفیظ ارشد عرف بڑا عبد الرحمان اور بابر عمران عرف ابو عکاشا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والی شناختی معلومات اور پولیس کی حراست میں موجود اجمل امیر قصاب سے حاصل کی گئی ہیں۔

بھارت الزام لگاتا رہا ہے کہ دہشتگردوں نے ممبئی پر حملہ آور ہونے کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کی۔

پاکستان کا موقف ہے کہ وہ ان حملہ آوروں کے پیچھے نہیں ہے لیکن اگر کوئی غیر ریاستی عناصر اس کارروائی میں ملوث ہے تو وہ ثبوت مہیا کیے جانے کی صورت میں ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

پولیس کے مطابق جن دو دہشتگردوں نے چتراپتی شیوجی ریلوے سٹیشن اور کاما ہسپتال پر حملہ کیا ان میں اسماعیل خان عرف ابو اسماعیل اور محمد اجمل امیر قصاب تھے۔

ابو اسماعیل جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تمام دہشتگردوں کے سرغنہ تھے، کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے جبکہ اجمل امیر قصاب کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق تاج محل ہوٹل پر حملہ کرنے والوں میں حفیظ ارشد عرف بدا عبدالرحمان کا تعلق ملتان جبکہ ان کے ساتھی جاوید عرف ابو علی کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔

یہودی مرکز پر حملہ آور ہونےوالوں میں ناصر عرف ابو عمر کا تعلق فیصل آباد جبکہ ان کے ساتھی بابر عمران عرف ابو عکاشا کا تعلق ملتان سے ہے۔

عبد الرحمان عرف رحمان چھوٹا کا تعلق ملتان جبکہ ان کے فہد اللہ عرف ابو فہد کا تعلق کا اوکاڑہ سے ہے۔

شعیب جن کی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے حملہ آوروں میں سب سے کم عمر تھے جبکہ ناصر عرف ابو عمر کی عمر اٹھائیس برس کے تھہ اور حملہ آوروں میں سے زیادہ عمر کے تھے۔
20081209162438photos_attackers.jpg
 
Top