’دی اوینجرز‘ کی امریکہ میں ریکارڈ کمائی

سپر ہیرو فلم ’دی اوینجرز‘ نے امریکہ میں اختتامِ ہفتہ پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس فلم نے امریکہ میں ریلیز کے ابتدائی دو دن میں دو سو ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہیری پوٹر سیریز کی فلم ’ہیری پوٹر اینڈ ڈیتھلی ہالوز پارٹ ٹو‘ کے پاس تھا جس نے جولائی دو ہزار گیارہ میں ایک سو انہتر ملین ڈالر کمائے تھے۔
اب تک یہ فلم دنیا بھر میں چھ سو اکتالیس ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔
اختتامِ ہفتہ پر ریکارڈ کمائی کرنے والی دیگر فلموں میں دو اور سپر ہیرو فلمیں بیٹ مین سیریز کی فلم ڈارک نائٹ اور سپائیڈر مین تھری بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھئیے
 

مقدس

لائبریرین
ویسے کل یہ مووی میں نے سوتے ہوئے دیکھی
ہی ہی ہی

یعنی کہ میں سوتی رہی جیسے کوئی دھماکے شماکے کی آواز آتی
آنکھیں کھول کے پوچھ لیتی کہ ختم ہوئی کہ نہیں
 
یہ تاریخ میں پہلی فلم بن گئی ہے جس نے 100 ملین ڈالر کا حدف(ڈومیسٹک باکس آفس) اپنے دوسرے ویک اینڈ میں عبور کیا
 

زبیر مرزا

محفلین
اس کمائی میں میرا کوئی حصہ نہیں :) کہ میرے دوست جب یہ فلم دیکھنے جارہے تھے تو میں نہیں گیا
فلم نہیں دیکھی مگر دوستوں کے کڑے تیوروں سے ضرور محظوظ ہوا ;)
 

شمشاد

لائبریرین
حسیب بڑا حساب کتاب رکھ رہے ہیں اس فلم کی آمدنی کا۔
کوئی حصہ داری کی ہوئی ہے کیا؟
 
Top