’حالات جیسے بھی ہوں، ملزم کو پیش ہونا پڑے گا‘

’حالات جیسے بھی ہوں، ملزم کو پیش ہونا پڑے گا‘
سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ملزم کو 11 مارچ کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا اور اُس دن اُن پر فرد جُرم عائد کی جائے گی۔
عدالت نے یہ حکم پرویز مشرف کے وکلا کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کے بارے میں دیا۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اس وقت شدت پسندوں کے نشانے پر ہے، اس لیے ایسے حالات میں اُن کے موکل جو کہ ملک کے سابق صدر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان افواج کے سربراہ بھی رہے ہیں، ان کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کی وجہ سے اس مقدمے کی سماعت ملتوی نہیں کر سکتے اور پرویز مشرف 11 مارچ کو ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔
 
مشرف کے وکیلوں کو میرا مشورہ ہے کہ کچہری دھماکوں کو اپنے حق میں اتنا زیادہ استعمال نا کریں کہ ان دھماکوں سے فائدہ اٹھانے والوں کی لسٹ میں ان کا مؤکل سر فہرست نظر آئے اور دھماکوں کا beneficiary ہونے کی وجہ سے یہ الزام بھی ان پر لگ جائے ۔:p
 
Top