’جیو سٹیز‘ سروس کا خاتمہ

فخرنوید

محفلین
بی بی سی ۔۔۔۔انٹرنیٹ پر بہت سے لوگوں کو اپنے پہلا ویب پیج بنانے میں مدد دینے والی سروس ’جیو سٹیز‘ بند کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ کمپنی یاہو نے جو کہ جیو سٹیز کی مالک ہے، اعلان کیا ہے کہ چھبیس اکتوبر سے اس سروس کے تحت بنائی جانے والی ویب سائٹس قابلِ رسائی نہیں ہوں گی۔

جیو سٹیز انٹرنیٹ کی مقبول ترین ویب سائٹس میں سے ایک رہی ہے اور لاکھوں افراد نے اس مفت سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ویب پیچ تشکیل دیے تھے۔ انٹرنیٹ کاروبار کے زمانۂ عروج میں یاہو نے سنہ 1999 میں جیو سٹیز کو تین ارب ستاون کروڑ ڈالر کے عوض خریدا تھا۔

یاہو کے مطابق اس سروس کے تحت بنائے گئے کچھ ویب صفحات آرکائیو میں شامل کر دیے گئے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ آرکائیو منصوبے کے ذریعے دیکھا جا سکے گا۔ انٹرنیٹ آرکائیو ایک بڑی ڈیجیٹل لائبریری ہے جو سنہ انیس سو چھیانوے سے عوامی ویب کو آرکائیو کر رہی ہے اور اس نے جیو سٹیز کو آرکائیو کرنے کے لیے خصوصی منصوبہ شروع کیا ہے۔
091026124500_geocities226.jpg

انٹرنیٹ آرکائیو کے مطابق ’ہم نےگزشتہ کئی برس کے دوران بہت سی جیو سٹیز ویب سائٹس جمع کی ہیں لیکن ممکن ہے ہمارے پاس ہر سائٹ یا ہر صفحہ نہ ہو‘۔ انٹرنیٹ آرکائیو نے جیو سٹیز کے صارفین سے کہا ہے کہ وہ یاہو کی جانب سے یہ سروس منقطع کیے جانے سے قبل اس بات کی تصدیق کر لیں کہ آیا ان کا صفحہ یا ویب سائٹ آرکائیو ہوئی ہے یا نہیں۔

جیو سٹیز سروس سنہ 1995 میں بیورلی ہلز انٹرنیٹ نامی چھوٹی سی ویب ہوسٹنگ کمپنی نے کیا تھا۔.ابتداء میں صارفین کو مخصوص شعبہ جات میں اپنے صفحات بنانے کی اجازت تھی مثلاً کاروبار سے متعلق ویب سائٹس یا ویب پیج ’وال سٹریٹ‘ پر موجود تھیں جبکہ ’سلیکون ویلی‘ میں کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس موجود تھیں۔
 
Top