’بھارت کے دس بڑے مجرموں میں مودی کی تصویر‘

بھارت کے دس بڑے مجرموں میں مودی کی تصویر
150603134457_screenshot_modi_google_criminals_640x360_google.jpg

دنیا میں مقبول انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر ’بھارت کے دس سب سے بڑے مجرموں‘ کی تلاش پر نتائج میں بھارت کے وزیرِ اعظم کی تصویر شامل ہونے پر بھارت میں سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔

بھارت میں ٹوئٹر پر مقامی ٹرینڈز میں Top10Criminals# سرفہرست ہے اور نریندر مودی کی حمایت اور مخالفت دونوں ہی طرح کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔

اب تک اس ہیش ٹیگ کے تحت 13 ہزار سے زیادہ ٹویٹس کی جا چکی ہیں۔

وپن یادو لکھتے ہیں: ’Top10Criminals# میں نام آنے سے کہیں نیتا جی اپنے آپ کو عالمی سطح کا لیڈر نہ سمجھنے لگیں۔‘

سکندرِ اعظم نامی صارف نے لکھا: ’دم ہے تو گوگل کو بھی پابند کرو۔ جیسے آئی آئی ٹی کے طالب علموں پر مودی کی تنقید کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔‘

حسیبہ امین لکھتی ہیں: ’ہم بھلے ہی مودی جی کی تاریخ بھول جائیں۔ انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولےگا۔‘

جہاں نریندر مودی پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کی حمایت میں بھی بڑی تعداد میں پیغامات آئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایوان میں ان کی مخالفت کرنے والی اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی اس معاملے پر مودی کی حمایت میں کھڑی نظر آرہی ہے۔

پارٹی کی ترجمان پرینکا چترویدی نے ٹویٹ کی: ’مجھے وزیر اعظم سے ہزار گلے شکوے ہو سکتے ہیں لیکن ان کا نام ٹاپ ٹین مجرموں میں ہونا قطعی گوارا نہیں۔‘

شجاع گاندھی نے لکھا: ’یہ نہ صرف ہمارے مقبول وزیر اعظم کی بےعزتی ہے بلکہ ہماری عدالت کی بھی توہین ہے جس نے انھیں کلین چٹ دے دی ہے۔‘

گيتش بھٹ نے لکھا: ’یہ انتہائی شرمناک بات ہے۔ یہ کوئی ہنسی مذاق کی بات نہیں ہے‘ جبکہ یوگیش وید نے تو گوگل پر ہی عدم اعتماد ظاہر کر دیا اور لکھا: ’انھی سب وجوہات سے میں گوگل پر بھروسہ نہیں کرتا۔‘
 
مزے کی بات یہ ہے کہ اگر آپ top 10 criminals in world کو گوگل میں تصویری تلاش کریں تب بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی داؤد ابراھیم کے ساتھ پہلی صف میں موجود ہیں۔ ملاحظہ کریں۔
5xvsjb.jpg
 
Top