’اسلام آباد جانا زندگی کی آخری خواہشات میں شامل‘

زرقا مفتی

محفلین
جی ہاں منہاج یونیورسٹی کے طالبعلم پڑھے لکھے ہیں !! کونسے لاکھوں دس سے ضرب تو نہ دیں اسلام آباد میں رہنے والوں نے تو ہزاروں بتائے ہیں۔ احتساب کے لئے اداروں کو مظبوط بنانا ہوگا نہ کہ ابتری پیدا کرنی ہوگی۔
 
باباجی

محفلین
یہاں بہت سے پڑھے لکھے ان پڑھ اور آنکھوں والے اندھے بھی ہیں
جو پتا نہیں کن کن کی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں :rollingonthefloor:
کچھ صرف اخبار کو سچائی پھیلانے کا ذریعہ سمجھتے ہیں
اور کچھ اپنی خود ساختہ سوچ کے غلام ہوتے ہیں
اور اپنی تنگ نظری دوسروں پر تھوپنا چاہتے ہیں
بیچارے :ROFLMAO:
 
ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ قادری صاحب ہم پر تھوپے جا رہے ہیں ہماری جان چھوڑ دیں کینیڈا جا کر موسم گرمائيں وہاں بہت سردی ہے
 
باباجی

محفلین
ہم بھی یہی سمجھتے ہیں کہ قادری صاحب ہم پر تھوپے جا رہے ہیں ہماری جان چھوڑ دیں کینیڈا جا کر موسم گرمائيں وہاں بہت سردی ہے
اور ہم کہتے ہیں کہ تمام سیاہ ست دان جو غیر ملکی شہریت رکھتےہیں
وہ بھی ہماری جان چھوڑدیں
:rollingonthefloor:
 
ملائکہ

محفلین
آپ کہاں کی باتیں کررہی ہیں زرقا آپی نظر آرہا ہے کہ لوگ بڑھ رہے ہیں اور اتنی بڑی تعداد میں جب لوگ جمع ہونگے تو یقینا" پڑھے لکھے، نا پڑھے لکھے، تفریح کے لئے بھی لوگ آئیں گے ضرور۔۔۔۔ لیکن اس بات کے لئے ہم انھیں غلط نہیں کہہ سکتے ان لوگوں کو جو واقعی اس حکومت سے تنگ آکر اتنی دور آئے ہیں۔ کوئی تو ہے جو اس کرپٹ سسٹم کو چیلینج کرنے کے لئے نکلا ہے ۔۔۔ آہستہ آہستہ ہی قوم مچیور ہوگی۔۔۔۔
 
یہ جو بھی شرکا ہیں پاکستان کی نمائندگی نہیں کرتے
یہ ایک جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں اور بس
یہ ایک کلٹ ہے

اگر عوام کی رائے لینی ہے تو الیکشن کے پاس جاو۔
اگر الیکشن کے طریقہ کے بارے میں مسئلہ ہے تو الیکشن کمیشن کے پاس جائیں
اگر وہ اچھا نہیں لگتا تو سپریم کورٹ پر جائیں
اسلام اباد میں بدمعاشی بند کریں
 
حسینی

محفلین
جی
جی ہاں منہاج یونیورسٹی کے طالبعلم پڑھے لکھے ہیں !! کونسے لاکھوں دس سے ضرب تو نہ دیں اسلام آباد میں رہنے والوں نے تو ہزاروں بتائے ہیں۔ احتساب کے لئے اداروں کو مظبوط بنانا ہوگا نہ کہ ابتری پیدا کرنی ہوگی۔

مجھے تو ٰ نہیں معلوم کہ آپ دنیا کے کس کونے کھدرے میں رہ رہے ہیں؟؟
میں تو اسلام آباد میں ہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ اور انتہائی قریب سے دھرنے کو ملاحظہ کر رہا ہوں۔۔۔ غلط بیانی سے کام نہ لیں۔
جی ہاں اداروں کو مضبوط بنانے کے ہی مطالبے ہیں۔۔۔۔۔۔ انشاء اللہ اب کوئی کرپٹ، بے ایمان ، بد کردار پارلیمینٹ میں نہیں پہنچے گا۔
 
حسان خان

لائبریرین
کچھ بھی ہو، لوگوں کی ہمت کو داد تو دینا ہی پڑے گی۔ امن و امان کی ایسی مخدوش حالت میں بیوی بچوں کے ساتھ دھرنے میں شرکت کرنا واقعی دل گردے کا کام ہے۔
 
حسینی

محفلین
کچھ بھی ہو، لوگوں کی ہمت کو داد تو دینا ہی پڑے گی۔ امن و امان کی ایسی مخدوش حالت میں بیوی بچوں کے ساتھ دھرنے میں شرکت کرنا واقعی دل گردے کا کام ہے۔
یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ عوام اس نظام اور اس میں موجود مکروہ چہروں سے تنگ آچکے ہیں۔۔۔ وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ جڑوں سے تبدیلی۔
 
نایاب

لائبریرین
لانگ مارچ کے فوائد و نقصانات تو ابھی پردے میں ہیں ۔
یقین غالب ہے کہ ان شاءاللہ یہ محب وطن دیوانوں کی سخت سردی برداشت کرتے وطن کو صاف کرنے کی کوشش مستقبل میں وطن پاکستان کو انصاف کے نور سے روشن کرے گی ۔
اس لانگ مارچ کے سلسلے میں بغض " قادری " میں جو کچھ لکھا گیا اس سے کچھ ایسے دانشور چہروں سے نقاب اتر گئے ۔
جو کہ ہر فورم پر کرپشن کا رونا روتے لفاظی کرتے بلند و بانگ " دعوی حب پاکستان " کرتے تھے ۔
اور جب اک دیوانے نے " صدا " لگائی کہ آؤ وطن کی مٹی کو صاف کرو ۔ تو یہ " دانشور " صرف " بغض " ہی کے اسیر ہو کر رہ گئے ۔
ہم میں سے ہر اک نے اس صدا پر جب نگاہ اٹھائی تو اسے اپنا ہی چہرہ دکھا " قادری " میں ۔
چور کو چور ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہندو کو ہندو ۔۔۔۔۔۔۔۔ مکار کو مکار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور صاف دل کو صاف دل ۔۔۔۔ دکھا ۔۔
 
زرقا مفتی

محفلین
محفل کے ہی ایک رُکن کی کھینچی ہوئی تصاویر ٹویٹر پر دیکھیئے "لاکھوں" کے اجتماّع نے سلیمانی ٹوپیاں پہن رکھیں ہیں
i

i

مزید تصاویر بھی اسی لنک پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ قادری صاحب کے جو معتقدین اجتماع میں گئے وہ بھی تصاویر پیش کریں تاکہ ہم جیسوں کی آنکھیں کُھل سکیں
https://twitter.com/i/#!/MohsinHijazee/media/slideshow?url=pic.twitter.com/696sYDVR
 
Top