دنیا کی ہر کتاب میں غلطی کی گنجائش ہے،سوائے کتابِ اللّہ کے!!!!!

سیما علی

لائبریرین
‏دنیا کی کوئی کتاب اٹھا کر دیکھیں اس کے مقدمے میں صاحب کتاب نے قارئین سے کتاب میں ممکنہ غلطیوں کوتاہیوں اور سہو پر پیشگی معافی مانگی ہے سوائے ایک کتاب کے جس کے شروع میں ہی اس کے مصنف کا
‏فرمان
‏ ؛ یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں
 

سیما علی

لائبریرین
ہر ایک کو میسر ہونا ہر ایک کو راس آجانا "نعمت" ضرور ہو سکتا ہے مگر "رحمت" نہیں...
رحمتیں کب عام ہوئی ہیں کب جگہ جگہ نچھاور کی جاتی ہیں یہ نعمتوں کا خاصہ ہے جو بخش دی جاتی ہیں ہر خاص و عام پر واری جاتی ہیں......
"رحمتیں" خاص چنندہ لوگوں کے لیے ہی رکھی جاتی ہیں جو اس کے اہل ہوں جو اسے حقیر نا جانیں...... پھر اگر رحمتوں کے لیے مخصوص ہوئے گھمنڈ میں سرمست اسکی تحقیر کریں خود کو أفضل جانیں تو یہ واپس بُلا لی جاتی ہیں دلوں سے مٹا دی جاتی ہیں.......
اور پھر "خوش نصیبی" تو سراپا خاص ہو کر کسی ایک کے لیے مخصوص ہو جانے میں ہی ہے نا کہ عام ہو کر "سہل الحصول" ہو جانے میں........
:redrose::redrose::redrose::redrose::redrose:
 

سیما علی

لائبریرین
اور وہی تو ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والا بنایا (یہ باتیں) اس شخص کے لئے جو غور کرنا چاہے یا شکر گزاری کا ارادہ کرے (سوچنے اور سمجھنے کی ہیں )(الفرقان ۶۲:۲۵)

۔ اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کر سکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بے انصاف اور ناشکرا ہے۔(ابراہیم ۳۴:۱۴)

ہم مسلمانوں کواس بات پرفخر اورشرف حاصل ہے کہ ہم اس اللہ واحدوصمد کے بندے وغلام ہیں جس سے نہ کوئی پیدا ہوا اورنہ وہ کسی سے پیدا ہوا ، اورنہ کوئی اس کا ہمسر ہے ، اوروہ ہمارا رب وپروردگار ہے ، اس کے علاوہ ہمارا کوئی رب نہیں ، اسی لیے ہم اپنے رب کریم کے احکام واوامر کوبجالانے میں کسی بھی قسم کی حیل وحجت سے کام نہیں لیتے بلکہ جوکچھ بھی ہمارا رب ہمیں حکم دیتا ہے ہم اسے انتہائی عاجزی وانکساری کے ساتھ تسلیم کرتے ہیں ، کیونکہ ہمیں علم ہے کہ ہمارا رب حکیم ہے جس کی حکمت سے زيادہ کسی کی حکمت نہیں ہوسکتی ، اورہمیں علم ہے کہ وہ رحیم ہے جس کے سوا کوئی رحم کرنے والا نہیں ہے وہ اپنی حمدوتعریف کے ساتھ پاک ہے ، اسی لیے ہم اس سے ایسی محبت کرتے ہیں جوہم پراس کے ہر اس حکم کی اطاعت لازم کرتی ہے جس کا وہ ہمیں حکم دیتا ہے اگرچہ اس حکم میں ہم پرمشقت ہی کيوں نہ ہو ، ہم اس کے دیے گئے حکم کی بجاآوری میں فخر اورسعادت وراحت محسوس کرتے ہیں ۔
 

بابا-جی

محفلین
لڑی تو ماشاءاللہ بہت عُمدہ ہے، مگر، عُنوان درست اور مختصر کر دیں تاکہ تفہیم میں آسانی ہو جائے۔
 
Top