۔ ملالہ کی مہم کا مرکز خواتین کی تعلیم کی اہمیت ہے

Latif Usman

محفلین
یہ نہایت ہی حیرانی کی بات ہے کہ مذہبِ اسلام کی ابتداء غارِ حرا میں ہوئی کہ جب رسول پاک کے سینہ میں خُدا نے اقراء کا سبق دیاجس کا معنی ہے پڑھنا۔ سچّائی یہ ہے کہ اسلام کی بنیاد علم کی شکل میں پڑی اور آج ہم لوگ علم کے میدان میں دوسروں کے مقابلہ کتنے پیچھے ہیں ۔ ملالہ کی مہم کا مرکز خواتین کی تعلیم کی اہمیت ہے۔ علم ایک ایسا نور ہے کہ جو ساری کائنات پر مسلّط ہے، تحقیقات کا مرکز ہے، معلومات کا نچوڑ ہے، بلند خیالی و اعلیٰ اقدار کا سر چشمہ ہے اور خالق قدرت کو سمجھنے کا واحد ذریعہ ہے۔ آپ کی رائے اس کے بارے میں کیا ہے؟
 
Top