یہ ہے میڈیا!

محمداحمد

لائبریرین
2014-1_zps85e3a5c0.jpg
 
arifkarim

معطل
نہیں تمام میڈیا بشمول وکیپیڈیا کی بات ہو رہی ہے۔ :)
وکی پیڈیا دنیا کا سب سے بڑا آزاد مصدر انسائیکلوپیڈیا ہے نہ کہ کسی خاص ایجنڈے کے تحت کام کرنے والا نجی میڈیا۔ آپکو اگر وکی پیڈیا پر کوئی تحریر متنازع لگے تو آپکو اسکو اپنے ایجنڈے کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں:
http://ur.wikipedia.org/wiki/ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا
 
یہ تو ہمیں بھی پتہ 'تھا' لیکن آپ جس تن دہی سے اور جس افراط کے ساتھ وکی پیڈیا کے مواد کو بطورِ دلائل پیش کرتے ہیں محفل پر اس کا تاثر ایک propagation tool کا سا ہوتا جا رہا ہے۔ :)
 
یہاں مغرب میں دلائل کے طور پر غیر جانبدارانہ سورس یعنی انسائکلوپیڈیا کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ شاید محفل کے بعض تعصب زدہ ممبران کو قبول نہیں۔ انکے نزدیک حوالہ وہی مستند ہوتا ہے جسکے پیچھے کسی خاص سیاسی جماعت ،کسی خاص مذہبی فرقہ یا کسی خاص مکتبہ الفکر کی چھاپ لگی ہو۔
 
اگر مشرق والوں کو نیچا دکھانے کے لئے مغرب زدہ مواد پیش کریں گے تو آپ کو "ویلکم" ہرگز نہیں کہا جائے گا۔
 
فرحت کیانی

میں جب مغرب میں پڑھتی تھی یا ابھی بھی مجھے وہاں تحقیقی میدان میں کام کرناہوتا ہےتو وہ لوگ معلوم نہیں کیوں میرے ویکیپیڈیا کے حوالے کو مستند کیوں نہیں مانتے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وکی پیڈیا دنیا کا سب سے بڑا آزاد مصدر انسائیکلوپیڈیا ہے نہ کہ کسی خاص ایجنڈے کے تحت کام کرنے والا نجی میڈیا۔ آپکو اگر وکی پیڈیا پر کوئی تحریر متنازع لگے تو آپکو اسکو اپنے ایجنڈے کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں:
http://ur.wikipedia.org/wiki/ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا
اگر ہر کوئی اس کو اپنے ایجنڈے کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے تو اس کی کریڈیبیلٹی کیا ہوئی؟
 
محمداحمد

لائبریرین
یہاں مغرب میں دلائل کے طور پر غیر جانبدارانہ سورس یعنی انسائکلوپیڈیا کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن یہ شاید محفل کے بعض تعصب زدہ ممبران کو قبول نہیں۔ انکے نزدیک حوالہ وہی مستند ہوتا ہے جسکے پیچھے کسی خاص سیاسی جماعت ،کسی خاص مذہبی فرقہ یا کسی خاص مکتبہ الفکر کی چھاپ لگی ہو۔

ویسے اگر محفل کے تعصب زدہ ممبران کی فہرست مرتب کی جائے تو کیا عاشقینِ وکیپیڈیا اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ :)
 
arifkarim

معطل
اگر مشرق والوں کو نیچا دکھانے کے لئے مغرب زدہ مواد پیش کریں گے تو آپ کو "ویلکم" ہرگز نہیں کہا جائے گا۔
میرا تعلق تو خود مشرق سے ہے۔ میں بھلا اپنے آپکو کیوں نیچا دکھاؤں گا؟ :)

میں جب مغرب میں پڑھتی تھی یا ابھی بھی مجھے وہاں تحقیقی میدان میں کام کرناہوتا ہےتو وہ لوگ معلوم نہیں کیوں میرے ویکیپیڈیا کے حوالے کو مستند کیوں نہیں مانتے۔
ظاہر ہے سیدھا وکی پیڈیا سے وہاں موجود حوالہ جات حذف کر کے کچھ لکھیں گے تو مغرب تو کیا مشرق بھی اس کو مستند نہیں مانیں گے۔ اگر آپ وکی پیڈیا سے کچھ لکھیں تو وہاں موجود اصل حوالہ جات ضرور ساتھ دیں۔

اگر ہر کوئی اس کو اپنے ایجنڈے کے مطابق تبدیل کر سکتا ہے تو اس کی کریڈیبیلٹی کیا ہوئی؟
ہر تبدیلی کیساتھ اصل حوالے کا لنک ساتھ لگانا ہوتا ہے۔ آپ اپنے ذہن کے حساب سے وہاں مضمون نہیں لکھ سکتے۔ کوشش یہی کی جاتی ہے کہ اصل مستند حوالہ جات کو وکی پیڈیا کے مضامین میں ماخذ کے طور پر استعمال کیا جائے۔ یوں اسکی قابل اعتمادی بڑھتی ہے۔

ویسے اگر محفل کے تعصب زدہ ممبران کی فہرست مرتب کی جائے تو کیا عاشقینِ وکیپیڈیا اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ :)
ہرگز نہیں۔ مجھے بھی بعض چیزوں سے تعصب ہے لیکن حصول علم سے تعصب نہیں ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میرا تعلق تو خود مشرق سے ہے۔ میں بھلا اپنے آپکو کیوں نیچا دکھاؤں گا؟ :)

ظاہر ہے سیدھا وکی پیڈیا سے وہاں موجود حوالہ جات حذف کر کے کچھ لکھیں گے تو مغرب تو کیا مشرق بھی اس کو مستند نہیں مانیں گے۔ اگر آپ وکی پیڈیا سے کچھ لکھیں تو وہاں موجود اصل حوالہ جات ضرور ساتھ دیں۔
اور یہ کیسے ظاہر ہوا کہ میں حوالہ جات حذف کر کے لکهتی تهی یا لکهتی ہوں؟
 
Top